Paris; Shahbaz Sharif should be released on compassionate ground, Sheikh Wasim Akram
پاکستان کے صدر میاں شہباز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فی الفور رہا کیا جائے,شیخ وسیم اکرم
پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر میاں شہباز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فی الفور رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی کینسر بیماری کا علاج جاری رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہی۔ مسلم لیگ ن فرانس کے دیگر عہدیداران نے میاں شہباز شریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو ملکی مفاد میں مل کر قومی مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ نیب وعدہ معاف گواہ لاکر ناکردہ گناہ میں میاں شہباز شریف کو اپنے انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کروڑوں ووٹ لے کر آئی ہے اور ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے اس کے خلاف انتقامی کارروائی کسی طرح بھی جائز نہیں ہے۔ ان رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں شہباز شریف نے سب سے زیادہ عوام کی خدمت کی ہے جبکہ وہ کافی عرصہ قبل بھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے لیکن انہوں نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا، میرٹ قائم کیا اور پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنایا تھا۔
Paris; Sheikh Wasim Akram of Choa Khalsa and secretary PML-N France told pothwar.com that Shahbaz Sharif should be released on compassionate ground so he could get cancer treatment.
دنیا بھرکے آٹھ عجوبوں میں سے ایک ایفل ٹاور پیرس کی تاریخی لوہے کی سیڑھیاں169,000یورو یعنی ڈھائی کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کردی گئیں
Piece of Eiffel Tower staircase sells for 169,000 euros in Paris auction
دنیا بھرکے آٹھ عجوبوں میں سے ایک ایفل ٹاور پیرس کی تاریخی لوہے کی سیڑھیاں169,000یورو یعنی ڈھائی کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کردی گئیں۔فرانس کے تاریخی عجوبے ایفل ٹاور کی لوہے کی 13فٹ اونچی سیڑھی کے 24اسٹپس ہیں۔یہ سیڑھیاں ایفل ٹاور میں 1889میں لگائی گئیں تھیں، نیلام ہونے والاسیڑھیوں کا ایک حصہ ہے جبکہ دیگر حصے پیرس کے میوزیم میں موجود ہیں۔یہ سیڑھیاں پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی حقیقی سیڑھیاں ہیں جسے آکشن ہاوس کے تحت نیلامی کے لئے پیش کیا۔
Paris; A piece of the original spiral staircase from the Eiffel Tower, Paris’s most famous attraction, was sold for 169,000 euros ($190,885) on Tuesday, a spokesman for auction house Artcurial said, three times the initial estimate.
The successful bidder, an unidentified collector from the Middle East, acquired a section of the 129-year-old iron landmark that measures 4.3 meters (14 feet) in height, weighs about 900 kilos (1,984 pounds) and includes about 25 steps.
The piece, which came from a private collection in Canada, had connected the top two floors of the Eiffel Tower. It is one of 24 sections that were cut out in 1983 following the installation of a lift between the two floors.
فرانس بھر میں کرسمس منانے کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری
Xmas celebration preparations on height in Paris
فرانس بھر میں کرسمس منانے کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں درالحکومت پیرس سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں دیہات کو خوبصورتی سے سجا یاجا رہا ہے ۔ پیرس میں منائے جانے والے عیسائیوں کے سالانہ تہوار کرسمس کی آمد میں تقریباً ایک مہینہ باقی ہے اور اسی لیے دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھی رنگ و رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جہاں مشہورشانزے اسٹریٹ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی لاتعداد روشنیوں سے دلہن کی مانندسجا دیا گیا ہے۔معروف فیشن ڈیزائنر دیگر آفیشلز کے ساتھ ملکر برسوں قدیم ان اسٹریٹ کی روشنیاں آن کیں جس کے بعدسڑک کے دونوں جانب لگے چار سو درختوں پر نصب سرخ رنگ کے قمقموں نے جگمگانا شروع کر دیا۔صرف یہی نہیں فرانس میں کئی معروف کرسمس اسٹورز بھی کھول دئیے گئے ہیں جہاں نصب کی گئیں دلکش لائیٹیں کرسمس کی آمد کے جشن کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔شہر کی سڑکیں اور کرسمس مارکیٹیں پوری آب و تاب سے روشن ہیں جہاں خریدار بھی بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔