28 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Talent Hunt Programme Concludes at Dar-ul-Uloom Yaqoobia Baghar Sharif; Modern University Announced

دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی اختتامی تقریب، کہوٹہ میں جدید یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2026)
دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف میں “ٹیلنٹ ہنٹ” پروگرام کی پروقار اختتامی تقریب. مہمان خصوصی خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے ہونہار طلباء میں اسکالرشپس، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کییے۔ ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگھار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن نے کہوٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ معیاری یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف میں مہمان خصوصی سینئر صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی پروقار اختتامی تقریب میں ہونہار طلباء میں اسکالرشپس، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کییے۔ دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف اسکول اینڈ کالج میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس، نقد انعامات اور اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں والدین، اساتذہ، معززین علاقہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی زیرِ سرپرستی منعقد کیا گیا، جس کے تحت تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہات میں جا کر طلبہ کے ٹیسٹ لیے گئے تاکہ باصلاحیت اور ذہین بچوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایسے مستحق اور باصلاحیت طلبہ جو مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے، ان کی یونیورسٹی سطح تک تعلیمی کفالت کی ذمہ داری ادارہ اٹھائے گا تاکہ کوئی بھی ہونہار طالب علم وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1997ء میں دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف کے قیام سے ایک عظیم تعلیمی سفر کا آغاز کیا، جو بعد ازاں اسکول، کالج، خواتین کے لیے علیحدہ تعلیمی ادارے، کہوٹہ لاء کالج اور اب کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان تک پہنچ چکا ہے، جو علاقے کے عوام کے لیے ایک تاریخی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی خدمات قابلِ تقلید ہیں اور ایسے اقدامات پورے خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر والدین، اساتذہ اور شرکاء نے ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے تعلیمی منصوبے علاقے میں علم کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Mator, July 28, 2026 (Pothwar.com  – Kabir Ahmed Janjua):
The closing ceremony of the Talent Hunt Programme was held with great dignity at Dar-ul-Uloom Yaqoobia Baghar Sharif School and College, where outstanding students were awarded scholarships, certificates, and cash prizes in recognition of their academic excellence.

The event was attended by a large number of parents, teachers, students, community leaders, and people from different walks of life. The programme was organised under the patronage of Professor Dr Sahibzada Sajid ur Rehman, Sajjada Nasheen of Astana Aalia Baghar Sharif, with the objective of identifying talented students from across Tehsil Kahuta through a series of academic tests conducted in various villages.

Addressing the ceremony, Professor Dr Sahibzada Sajid ur Rehman announced the establishment of a modern university equipped with advanced educational facilities in Kahuta, a declaration that was warmly welcomed by the local community. He also pledged that the institution would bear the educational expenses of deserving and talented students up to the university level, ensuring that financial constraints would not deprive any capable student of higher education.

The chief guest, Raja Imran Zameer Janjua, President of the Kahuta Press Club and senior journalist, distributed scholarships, certificates, and cash awards among the successful students. In his address, he praised the educational, social, and welfare services of Dr Sahibzada Sajid ur Rehman, noting that the journey which began with the establishment of Dar-ul-Uloom Yaqoobia Baghar Sharif in 1997 has grown into a network of schools, colleges, separate educational institutions for women, Kahuta Law College, and now the announcement of a university for the region.

He described the university project as a historic milestone for Kahuta, emphasizing that quality education is the foundation of social progress and that initiatives promoting academic excellence and equal educational opportunities are essential for building a brighter future.

At the conclusion of the ceremony, parents, teachers, and participants highly appreciated the scholarly, educational, literary, and social contributions of Professor Dr Sahibzada Sajid ur Rehman and expressed confidence that such educational initiatives would continue to promote learning and encourage talented youth throughout the region.

راجہ اسجد علی کی چک مرزا آمد، معروف کبڈی کھلاڑی شہباز بھٹی کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا

Raja Asjad Ali Visits Injured Kabaddi Player Shahbaz Bhatti, Prays for Speedy Recovery

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2026)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اسجد علی کا چک مرزا آمد، کبڈی کے معروف کھلاڑی شہباز بھٹی کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی، کبڈی کے معروف پلیئر راجہ طلعت رمیض اور راجہ عثمان بھی ہمراہ موجود تھے اس موقع پر راجہ اسجد علی نے شہباز بھٹی کا حال احوال پوچھا اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی اپنی گفتگو میں نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اسجد علی نے کہا کہ کہ کبڈی پوٹھوہار کی ثقافت، پہچان اور روایتی کھیل ہے۔ اس کھیل نے ہمیشہ نوجوانوں میں ہمت، قوت، نظم و ضبط اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل اپنی ثقافت سے جڑی رہے اور مثبت و صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہو کیونکہ کبڈی جیسے کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی محبت کو بھی فروغ دیتے ہیں، شہباز بھٹی نے راجہ اسجد علی، راجہ طلعت رمیض اور راجہ عثمان کا شکریہ ادا کیا۔

Raja Irfan Sarwar Continues Public Service Drive, Development Works Accelerate in Thoa

راجہ عرفان سرور کی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری، تھوہا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2026)
نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تھوہا میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے، لاکھوں روپے مالیت سے راجہ خالدکی گلی تعمیر کرا کر درینہ مسلہ حل کر دیا،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ابرار کی طرف سے راجہ خالد کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی گلی بنانے پر راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کا شکریہ ادا کرتے ہیں، راجہ ابرار گروپ نے راجہ عرفان سرور کی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا، راجہ ابرار نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین ایک حقیقی معنوں میں عوامی خدمت گار ہے جس کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزرتا ہے انہوں نے ذاتی کوششوں کاوشوں سے تھوہا خالصہ میں ہر طرف کاموں کے جال بچھا دیے ہیں، بجلی، گلیاں، گیس، سکول، ہسپتال اور لنک سٹرکوں کی مد میں نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور راجہ جو کام کیے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ لوگ بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ نہیں کرتے جبکہ راجہ عرفان سرور کسی قسم کی کوئی بھی بھڑک نہیں مارتا بلکہ وہ خاموشی سے اپنے علاقے کی عوام کی دن رات بے لوث خدمت کر رہا ہے، راجہ ابرار نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہونگے انشاء اللہ ہمارا گروپ راجہ عرفان سرور کی بھرپور سپورٹ کرے گا اور الیکشن میں بھرپور کامیاب کرے گا۔

PML-N Kahuta Leader Dr. Muhammad Arif Qureshi Predicts Victory in Azad Kashmir Elections

مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا دعویٰ، کشمیر میں ن لیگ حکومت بنائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2026)
مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی، پورے کشمیر میں ن لیگی امیدوار کلین سویپ کر یں گے،حلقہ جموں 6مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق،حلقہ ایل اے44سے حافظ محمد احمد رضا قادری اورحلقہ ایل اے23سے ڈاکٹر نجیب نقی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور ان کی خدمت کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ جموں 6 کے لیے سابق وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ محمد صدیق،حلقہ ایل اے44سے حافظ محمد احمد رضا قادری اورحلقہ ایل اے23سے ڈاکٹر نجیب نقی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جس مسلم لیگ ن حلقہ جموں چھ کے تمام ورکنان، کارکنان، ووٹر سپورٹر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر تمام قیادین کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاء اللہ تعالی راجہ محمد صدیق، حافظ محمد احمد رضا قادری اور ڈاکٹر نجیب نقی ہمیشہ کی طرع اس بار بھی وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ان پر یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے تمام ووٹروں سپورٹروں کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ حلقہ جموں 6مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق،حلقہ ایل اے44سے حافظ محمد احمد رضا قادری اورحلقہ ایل اے23سے ڈاکٹر نجیب نقی ہمیشہ کی طرع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گئی۔

Public Concern Over Rising Prices in Kahuta, Administration Urged to Take Action Against Overcharging

کہوٹہ میں مہنگائی کا طوفان، سبزیوں اور پھلوں کے من مانے نرخوں پر عوام کا احتجاج، فوری کارروائی کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2026)
کہوٹہ انتظامیہ کی لاپر وائی کہوٹہ شہر میں دوکانداروں نے انت مچا دی انتظامیہ کی طرف سے کھلی چھٹی ملنے پر غریب عوام سے من مانے ریٹ وصول کر نے لگے،سرکاری ریٹ لسٹ بازار سے غائب، ٹماٹر 400روپے کلو فروخت ہونے لگا، جبکہ سبزی میں بھنڈی 2سو روپے،تو ری 2سو روپے، پالک 100گڈی، گو بھی 250روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں جبکہ فروٹ میں سیب 350روپے فی کلو، آم 250سے500روپے فی کلو، آڑو 300سے400روپے فی کلو، ناشپاتی 400روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، دو کانداروں کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہ ہے اگر ریٹ لسٹ کا پو چھا جائے تو کہا جاتا ہے کہ دو دن سے ریٹ لسٹ نہیں آئی،کلر روڈ، کلر چوک، مین بازار، چھنی بازار، تحصیل چو ک، مٹو ر روڈ، پنجاڑ روڈ، ڈاکخانہ رو ڈ، تھانہ رو ڈ، پنڈی روڈ، کوٹلی لنک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں عوام کو دو نوں ہاتھوں سے لو ٹا جارہا ہے، عوامی حلقوں نے تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، ڈی سی اؤ راولپنڈی، اے سی کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور زائد منافع خوری کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button