10 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Health Manager Removed from Maryam Nawaz Health Clinic Doberan Kallan

مریم نواز ہیلتھ کلینک دوبیرن کلاں کے ہیلتھ منیجر عہدے سے ہٹا دیے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10جولائی 2026) —مریم نواز ہیلتھ کلینک دوبیرن کلاں کے ہیلتھ منیجر کو مبینہ طور پر فرائض میں عدم دلچسپی اور بار بار ڈیوٹی سے غیر حاضری کے باعث عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے ہیلتھ منیجر کی تعیناتی تک کلینک کے تمام انتظامی امور ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں کی نگرانی میں چلائے جائیں گے۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے مطابق ہیلتھ منیجر کی مسلسل غیر حاضری کے باعث کلینک کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی تھی، جس پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انہیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے “کلینک آن ویلز” کا عملہ، جس میں ڈاکٹر، ڈسپنسر، ایل ایچ وی اور دیگر طبی عملہ شامل ہے، صبح اور شام دونوں شفٹوں میں خدمات انجام دے گا، جبکہ کلینک کے انتظامی و طبی امور نئے ہیلتھ منیجر کی تعیناتی تک ڈی ڈی ایچ او کی براہ راست نگرانی میں جاری رہیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 10, 2026): Maryam Nawaz Health Clinic in Doberan Kallan has removed its Health Manager over alleged lack of interest in official duties and repeated absenteeism, according to health authorities. Until a new Health Manager is appointed, all administrative and operational affairs of the clinic will remain under the direct supervision of the Deputy District Health Officer (DDHO), Kallar Syedan.

DDHO Dr Farhat Ibrahim said the decision was taken after the Health Manager’s continuous absence from duty severely affected the clinic’s performance. Following a review of the situation, the official was relieved of responsibilities with immediate effect.

To ensure uninterrupted healthcare services for the public, the Clinic on Wheels team—including doctors, a dispenser, a Lady Health Visitor (LHV), and other medical staff—will continue providing services during both morning and evening shifts.

Dr Ibrahim added that all administrative and medical operations at the clinic will continue under the direct supervision of the DDHO until a new Health Manager is appointed, ensuring that patients continue to receive healthcare services without disruption.

منیاندہ میں جوا کھیلتے 5 افراد گرفتار، چار کا تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر سے

Five Arrested for Alleged Gambling in Manyanda, Four Belong to Dadyal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10جولائی 2026) —کلرسیداں پولیس نے منیاندہ کس میں جوا کھیلتے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں سے 4 کا تعلق ڈڈیال ضلع میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔کلر سیداں پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ منیاندہ کے علاقے میںکچھ اشخاص ڈولی دانہ پر رقم لگا کر جوا کھیل رہے ہیں جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور جونہی سرکاری گاڑی وہاں پہنچی تو چند افراد نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہو نے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کر کے قابو لیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد نقاب ولد کفایت علی،شفیق احمد ولد منگتا خان،محمد آمین ولد محمد اکبر،آفتاب حسین ولد ممتاز علی سکنائے ڈڈیال میرپور آزاد کشمیر اور واجد محمود ولد یاسین خان سکنہ پلالہ ملاح خان شامل ہیں، پولیس نے موقع سے تین عدد موبائل فونز، نقدی رقم 49 ہزار، ایک عدد ڈولی، دو عدد دانہ اور ایک عدد پلاسٹک شیٹ کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

Authorities Once Again Seal Both Wagon Stands on Choa Road in Kallar Syedan

انتظامیہ نے چوآ روڈ پر قائم دونوں ویگن اسٹینڈز ایک بار پھر سیل کر دیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10جولائی 2026) —انتظامیہ نے چوآ روڈ پر واقع دونوں ویگن اسٹینڈ سیل کر دیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین،سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے انسپکٹر محمد عثمان کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوآ روڈ پر واقع دو ویگن اسٹینڈز میں کھڑی گاڑیاں باہر نکلوا کر اڈوں کو سیل کردیا۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں کئی برسوں سے اڈوں کی بندش اور ڈی سیل ہونے کا تماشہ جاری ہے لوگ بھی اس صورتحال کے عادی ہو چکے ہیں کبھی یہ اسے سیل ہوتے دیکھتے ہیں پھر یہ ڈی سیل اور اس کے بعد پھر سیل کر دیئے جاتے ہیں۔

Al-Sabir Welfare Foundation Provides Clean Water Facility to Needy Family in Mohra Gangal

الصابر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے موہڑہ گنگال میں مستحق خاندان کو صاف پانی فراہم کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10جولائی 2026) —الصابر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پیاس بجھاؤ مہم کے تحت متعدد عطیہ برائے بورنگ کے بعد کلرسیداں شہر کی بستی موہڑہ گنگال کے طارق محمود کو صاف پانی کی سہولت مہیا کردی جس کے لیئے قطعہ اراضی ملک آصف حبیب نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے عطیہ دیا، پانی کی نعمت ملنے پر طارق محمود کی خوشی اور تشکر دیدنی تھا۔ طارق محمود نے فاؤنڈیشن کے لئے نیک تمنائیں اور اس کار خیر میں حصّہ لینے والے تمام افراد کے لئے ڈھیروں دعائیں دیں۔اس موقع پر الصابر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری محمد عمران صابر نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن کا منشور مستحق افراد تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ہم آئندہ بھی اپنے فلاحی منصوبے جاری رکھیں گے۔

Interim Bail Rejected for Suspect in Alleged Assault and Trespass Case in Kallar Syedan

خاتون پر مبینہ حملے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت مسترد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10جولائی 2026) —ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں جہانگیر علی گوندل نے تھانہ کلر سیداں کے مقدمہ نمبر 261/26، زیرِ دفعات 452، 354، 506 تعزیراتِ پاکستان میں نامزد ملزم خلیل احمد کی درخواستِ عبوری ضمانت مسترد کر دی۔استغاثہ کی جانب سے چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے مؤثر قانونی دلائل پیش کیے، جن سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مدعی کے گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مدعیہ کی عزت پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ فاضل عدالت نے مقدمہ کے ریکارڈ اور پیش کردہ دلائل کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button