08 July 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi: Five Killed, Including a Woman, in Separate Incidents Across Twin Cities

راولپنڈی: مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) —جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ چک لالہ کوشاہ زیب خان نے بتایاکہ ڈھوک چودھریاں میں گل زمان خان کو ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،تھانہ ٹیکسلاکو غلام اکبر نے بتایاکہ میری فیکٹری کاملازم محمداسحاق موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایچ ایم سی روڈ پرایک سیمنٹ والے ڈمپرکی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا، تھانہ سنگ جانی کے علاقہ ڈھوک شیخاں میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی فواد نے مبینہ طور پر قینچی کے وار کر کے اپنے بڑے بھائی شہزاد کو قتل کر دیا،تھانہ کہوٹہ کوبلقیس اختر نے بتایاکہ میرے داماد محمداشتیاق نے فون کرکے بتایاکہ آپ کی بیٹی ایمان یوسف نے خود کو گولی مارلی ہے اور وہ فوت ہوگئی ہے جس کولے کر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال آگیا ہوں آپ آ جائیں ،جس پر میں فیملی کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئی جہاں میری بیٹی کی لاش جوکہ سات ماہ کی حاملہ تھی پڑی تھی ساتھ میں نو مولودمردہ بچہ بھی جوکہ بذریعہ آپریشن پیدا ہوا پڑا تھا۔ تھانہ جاتلی کو ڈی ایف سی صغیر حسین نے بتایاکہ اطلاع وقوعہ ملنے پر دوکھوہا گاؤں پہنچے جہاں ضیا ءالرحمٰن کے ڈیرہ مویشیاں سے تھوڑے فاصلے پرکھلی جگہ ایک نوجوان شخص کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی پتہ جوئی کرنے پرمقتول کانام فرحان علی معلوم ہواجوکہ ضیا ءالرحمٰن کے ڈیرہ مویشیاں پر ملازمت کرتا تھاجسے کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بذریعہ آتشیں اسلحہ فائر مار کر ناحق قتل کردیاہے ۔ ادھر تھانہ سنبل کو بشریٰ بی بی نے بتایاکہ بیوہ ہوں میرے 7بچے ہیں شوکت مارکیٹ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں میرابیٹا عبدالرحمٰن رات ایک بجے گھرسے تندور پرروٹی لینے گیاجوواپس نہ آیابعدمیں معلوم ہواکہ رات کوفائرنگ سے ایک قتل ہواہے

Rawalpindi (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 08, 2026): Five people, including a woman, lost their lives in separate incidents reported across the twin cities of Rawalpindi and Islamabad, involving road accidents, domestic violence, and gunfire.

In the jurisdiction of Police Station Chaklala, Shahzaib Khan reported that in Dhok Chaudhrian, a man named Gul Zaman Khan was hit by a motorcyclist, leaving him critically injured. He was taken to the hospital but later succumbed to his injuries.

In another incident under Police Station Taxila, Ghulam Akbar stated that his factory employee Muhammad Ismail was riding a motorcycle on HMC Road when a cement-loaded dumper struck him, resulting in his death on the spot.

Meanwhile, in the Sangjani area of Dhok Sheikhan, a domestic dispute turned deadly when a younger brother, Fawad, allegedly attacked and killed his elder brother, Shehzad, with scissors.

In a tragic case reported to the Police Station Kahuta, Bilqees Akhtar said her son-in-law informed her that her daughter, Imaan Yousaf, had shot herself and died. The family rushed to Tehsil Headquarters Hospital, where they found her body. She was seven months pregnant, and a stillborn baby was also delivered through surgery.

In Police Station Jatli, DFC Sagheer Hussain reported that a young man’s body was found lying in a pool of blood in an open area near the cattle farm of Zia-ur-Rehman in Dhok Khawaha village. The deceased, identified as Farhan Ali, worked at the cattle farm. He was allegedly shot dead by unknown assailants for undisclosed reasons.

Separately, in the jurisdiction of Police Station Sambal, a woman named Bushra Bibi reported that her son Abdul Rehman, aged around 20, went out at 1 a.m. to bring bread from a bakery but did not return. Later, she learned that a murder involving gunfire had taken place in the area.

Police have registered cases in all incidents and launched investigations to determine the circumstances and identify those responsible.

One Robber Killed, ASI Seriously Injured in Police Encounter in Civil Lines

سول لائنز میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی شدید زخمی

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) — سول لائنز کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران محمد حفیظ اے ایس آئی شدید زخمی، ایک ڈاکو ہلاک اس کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،ہلاک ڈاکو کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی جس نے قبل ازیں بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی،ہلاک ڈاکو دہشت گردی، ڈکیتی، وہیکل چوری، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھا، ہلاک ڈاکو نے آج گن پوائنٹ پر کورئیر کمپنی کے اہلکار سے موبائل فون اور رقم چھینی تھی،
سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات کے بعد فرار ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ڈاکو اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،سی پی او ڈی آئی جی حسن مشتاق سکھیرا کاجائے وقوعہ کا دورہ اور ہسپتال میں زخمی اے ایس آئی کی عیادت کی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر زخمی اے ایس آئی اور ٹیم کو شاباش دی،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی افسران کو زخمی اے ایس آئی کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،

روات پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، سات مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

Rawat Police Arrest Two-Member Motorcycle Theft Gang, Recover Seven Stolen Bikes

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) — روات تھانہ روات پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد،گینگ کا سرغنہ قبل ازیں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ یے.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button