08 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Court Acquits Man from Chak Sathwani in Rape and Blackmail Case

کلر سیداں: چک ستھوانی; زیادتی اور بلیک میلنگ کیس: عدالت نے ملزم کو بری کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) — ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے تھانہ کلر سیداں میں درج زیادتی، بلیک میلنگ، مبینہ نازیبا ویڈیوز بنانے پرقائم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عدیل حسین ولد پرویز اختر سکنہ چک ستھوانی کو بری کردیا،استغاثہ الزامات ثابت نہ کر سکا،عدالت نے سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ اگر ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔ملزم کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں یکم مارچ 2025 تعزیرات پاکستان کی دفعات 376، 292، 388 اور پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کے تحت درج کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ عدالت کے سامنے ملزم کے خلاف عائد الزامات قانونی تقاضوں کے مطابق ثابت کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا ملزم کو بری کیا جاتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 08, 2026): An Additional District and Sessions Court in Kallar Syedan has acquitted a man who was facing charges of rape, blackmail, and allegedly making objectionable videos after the prosecution failed to prove its case.

Additional District and Sessions Judge Jahangir Ali Gondal announced the verdict, acquitting the accused, Adil Hussain, son of Pervez Akhtar, a resident of Chak Sathwani.

According to the court’s ruling, the prosecution was unable to establish the allegations against the accused in accordance with legal requirements. As a result, the court ordered his acquittal.

The court also directed the Superintendent of Adiala Central Jail, Rawalpindi, to release the accused immediately if he is not required in any other case.

The case had been registered at Kallar Syedan Police Station on March 1, 2025, under Sections 376 (rape), 292 (obscene material), and 388 (extortion by threat) of the Pakistan Penal Code, along with Section 21 of the Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) 2016.

Following the completion of the trial, the court concluded that the prosecution had failed to prove the charges beyond the legal standard required for conviction, leading to the acquittal of the accused.

کلر سیداں میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، دکاندار اور شہری پریشان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) —کلرسیداں میں بھکاریوں کی یلغار نے دوکانداروں اور گاہکوں کا سکون غارت کردیا شدید گرمی کے باوجود کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں گاہکوں سے زیادہ بھکاری پھیلے نظر آتے ہیں آپ جس گلی یا بازار میں داخل ہوں تو سب سے پہلے آپ کا واسطہ انہی پیشہ ور بھکاریوں سے پڑتا ہے اس کے علاؤہ کھانے پینے کی دوکانوں کے باہر ان کا تانتا بندھا رھتا ہے جب کو گاہک اپنی مرضی کی کوئی شے خرید کر کھانا چاہتا ہے تو اسی اثنا میں بھکاریوں کے کئی ہاتھ اس کے سامنے آ جاتے ہیں جو آواز لگاتے ہیں خدا کے نام ہمیں بھی کچھ دو ہم بھوکے ہیں اس صورتحال سے گاہکوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشاں ہیں ان کے بقول یہ پیشہ ور بھکاری ان کے کاروبار کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے سی ہی او راولپنڈی اور ایس ایچ او کلرسیداں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی پیشہ ور بھکاریوں سے نجات دلائیں

Raja Muhammad Siddique Vows to Continue Struggle Until Kashmir’s Accession to Pakistan

راجہ محمد صدیق کا عزم، کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) —آزاد ریاست جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ دنیا گواہ ہے کہ جموں اور وادی کے نہتے لوگ آگ و خون کا دریا عبور کرکے پاکستان پہنچے یہ پاکستان کی ہم ہر مہربانی ہے جس نے ہمیں رہنے کو جگہ اور امن دیا آج جموں اور وادی کی نشستوں کی بنیاد بنا کر مسئلہ کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی سازشیں جاری ہیں مٹھی بھر شرپسند کشمیریوں کی نمائندگی نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے صدر نمبردار چوھدری وقاص گجر کی رھائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد قیام پاکستان کے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل ہے ہم کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ہم پاکستان کی سالمیت اور وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے ہر کشمیری کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جموں کے ہر شخص سے رابطے مستحکم کیے ان کے مسائل اور دکھ درد کم کیئے آئندہ بھی موقع ملا تو یہاں کے بے گھر نادرا کشمیریوں کے لیئے ہاؤسنگ اسکیم دوں گا ہمارا ماضی ہماری کارکردگی کا گواہ ہے ہم موسمی نہیں سدا بہار ہیں ہمیشہ ہر وقت حلقہ کے ہر ووٹر کے ساتھ رابطے میں رھا ہوں اپنی بساط کے مطابق خدمت بھی کی ہے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چوھدری ابرار حسین نے کہا کہ راجہ محمد صدیق نے کبھی اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کیا ہر دکھ درد میں یہ ساتھی رہے ان کی یہی کوشش انہیں دوسروں پر ممتاز کرتی ہے حلقہ کے کشمیری کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن اور راجہ محمد صدیق کے ساتھ کھڑے ہیں ہم ان کی کامیابی کے لیئے دن رات محنت کریں گے مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر نے کہا کہ پاکستان میں مقیم ہر باضمیر کشمیری انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گا۔اس موقع پر سابق کونسلر ٹھیکیدار ظہیر بھٹی،صوفی محمد شکیل،حاجی محمد بشیر،حاجی زاہد،چوھدری محمد ریاض،ماسٹر رمضاںن،اسجد علی،ساجد علی،محمد ایوب،چوہدری صغیر،حاجی غلام فرید ناز بھی موجود تھے۔

Funeral of City Traffic Warden Raja Umar Zaffar’s Aunt Attended by Political and Community Figures

سٹی ٹریفک وارڈن راجہ عمر ظفیر کی پھوپھی سپردِ خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08جولائی 2026) —سٹی ٹریفک وارڑن راجہ عمر ظفیر کی پھوپھی انتقال کر گئیں نماز جنازہ گف سنگال میں ادا کی گی جس میں مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری اخلاق حسین،راجہ ساجد جاوید،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ شوکت،سیٹھ عبدالروف بٹ،سید زبیر علی شاہ،بابر مصطفی جنجوعہ،قاسم رضا،سید قمر علی شاہ،راجہ یاسر، راجہ سہیل جہانگیر،راجہ نوید سمیت دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button