DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Residents Protest as Patwaris Operate Offices Away from Assigned Areas

کہوٹہ میں پٹواریوں کی من مانیاں، دفاتر متعلقہ علاقوں سے باہر قائم، عوام پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،18اپریل2026)
محکمہ مال کہوٹہ کی من مانیاں پٹواریوں نے کہوٹہ کے گلی کوچوں میں اپنے دفاتر کھول لیے،تحصیل بھر کی عوام سارا سارا دن پٹواریوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے زلیل و خوار ہونے لگے تحصیل آفس کہوٹہ میں فرضی آفس ہیں اصل آفس ان کے کہوٹہ شہر کے مختلف محلوں کی گلیوں میں ہیں پٹواریوں کے دفاتر فوری طور پر متعلقہ پٹوار سرکل اور موضع جات میں منتقل کئے جائیں تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے پٹواریوں تک رسائی میں شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں کے دفاتر فوری طور پر متعلقہ پٹوار سرکل اور موضع جات میں منتقل کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نارہ، مٹور، بیور، کھلول، سیری، جنہٹل، لہڑی، پنجاڑ کھوئیاں، سلامٹر، سوڑ نڑھ، کھڈیوٹ، بھورہ خیال تھو ہا خالصہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے معمول کے کاموں کے لئے تحصیل آفس کہو ئیں پڑتا ہے، جو کہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کے لئے نہایت مشکل اور مہنگا عمل ہے عوامی حلقوں کے مطابق سائلین کرایہ کی گاڑیاں بک کروا کر تحصیل آفس پہنچتے ہیں؟ مگر اکثر اوقات متعلقہ پٹواری دفاتر میں موجود نہیں ہوتا، جس کے باعث شہریوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال کو عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور پٹواریوں کے دفاتر کو ان کے متعلقہ علاقوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

Mator (Pothohar Dot Com – Kabir Ahmed Janjua | April 18, 2026): Residents of Tehsil Kahuta have raised serious concerns over the alleged mismanagement by the Revenue Department, stating that patwaris are not operating from their designated offices. Instead, many have set up informal offices in different neighbourhoods of Kahuta شہر, making it difficult for the public to access them.

According to citizens from areas such as Nara, Mator, Bewar, Kahlol, Seri, Jinnah Tal, Lehri, Panjar Khoiyan, Salamat, Soor Nadh, Khadiot, Bhoora Khyal, and Thoha Khalsa, they are forced to travel long distances to reach the Tehsil Office for routine matters. This process is not only time-consuming but also costly, especially for residents of remote areas.

They further complained that even after arranging transport and reaching the Tehsil Office, the concerned patwari is often not present, resulting in hours of waiting and eventual disappointment.

Residents described the situation as a major public inconvenience and have urged Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif to take immediate notice. They demanded that patwaris be directed to operate strictly from their assigned patwar circles and local offices to ensure better public service and relief for the people.

شمس توحید عباسی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چکوال کا اضافی چارج دے دیا گیا

Shams Touheed Abbasi Given Additional Charge as District Sports Officer Chakwal

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اپریل2026)
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کو ڈی ایس او چکوال کا اضافی چارج دے دیا گیا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کو ڈی ایس او چکوال کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری، شمس توحید عباسی کہوٹہ کے رہائشی ہیں اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار قمر عباسی کے بڑے بھائی ہیں،شمس توحید عباسی انتہائی خوش اخلاق،خوش گفتار اور ایماندارانسان ہیں وہ ایک پڑھے لکھے اور انتہائی مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں او ر علاقے بھر میں وہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چکوال عامر اوصاف کی طویل رخصت پر جانے کے بعد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کو ڈی ایس او چکوال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔کہوٹہ کے سیاسی،سماجی حلقوں اور ان کے دوستوں عزیزوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Unannounced Power Outages in Kahuta Disrupt Daily Life and Businesses

کہوٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام اور کاروبار شدید متاثر

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اپریل2026)
غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر و گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین سمیت کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے صبح بجلی کی بندش سے ملازمین اور سکول کالج جانے والے بچے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پورا دن بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے عوام کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس وقت ہر کاروبار میں بجلی لازم و ملزوم ہے ایک سروے کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے گزشتہ الیکشن میں بجلی کی تین سو یونٹ مفت دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے تو بجلی ہی چھین لی ہے گرمی کا موسم بھی شروع ہو چکا ہے رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سو بھی نہیں سکتے یہ حکومت بری طرح فیل ہو چکی ہے آدھا ملک سولر سسٹم پر منتقل ہو چکا ہے اور حکومت بجلی بنانے سے قاصر ہے کہوٹہ کی عوام نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ازیت سے نجات دلائی جائے۔

Raja Irfan Sarwar Honoured for Efforts in Upgrading Girls’ High School to Higher Secondary Status

راجہ عرفان سرور کو گرلز ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری درجہ دلوانے پر اعزاز سے نواز دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اپریل2026)
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا کو ہائر سکینڈی سکول کا درجہ دیلانے اور سکول کمیٹی کے بہترین ممبر ہونے پر نوجوان قیادت معروف سیاسی وسماجی شخصیت (فرزند تھوہا راجگان) راجہ عرفان سرور کو پروقار تقریب میں سوینئر دی گی، راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور کو سوینئر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیرراجہ نے دی، اپنے خطاب میں بریسٹر احمد صغیرراجہ نے راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور اپنے والد مرحوم چیئرمین راجہ محمد سرور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات علاقے کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے جس طرع کوشش کر کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا کو ہائر سکینڈی سکول کا درجہ دیلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اہل علاقہ پر ان کا یہ بہت بڑا احسان ہے جو کہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button