DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Election Commission Announces New Delimitation Schedule for Local Bodies Polls in Punjab
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 اپریل 2026)—الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا نوٹیفکیشن کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں
حلقہ بندیوں کا عمل سات مراحل پر مشتمل ہوگا
جو 10اگست 2026 تک مکمل کیا جائے گا 16 اپریل 2026 تک حلقہ بندیوں کے لیے تمام ضروری انتظامی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔
20 اپریل سے 21 مئی حلقوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔25 مئی 2026ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں عوام کے لیے شائع کی جائیں گی۔اعتراضات کی وصولی26 مئی سے 23 جون تک ہوں گی
اعتراضات کا فیصلہ22 جولائی 2026 تک الیکشن کمیشن تمام موصول شدہ اعتراضات پر فیصلے کرنے کا پابند ہوگا۔حتمی فیصلے4 اگست 2026اعتراضات پر کیے گئے حتمی فیصلے حلقہ بندی کمیٹیوں کو بھجوا دیے جائیں گے۔
حتمی اشاعت10 اگست 2026حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست باقاعدہ طور پر شائع کر دی جائے گی۔حلقہ بندیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹاؤن کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز سمیت تمام انتظامی یونٹس کی حدود منجمد کر دی ہیں پٹواری حلقہ اور ریونیو اسٹیٹس کی حدود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ حلقہ بندیوں کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے یاد رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے دسمبر 2021 میں اپنی مدت پوری کر چکے تھے لیکن مختلف قانونی ترامیم اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی وجہ سے انتخابات میں غیر معمولی تاخیر ہوتی رہی۔ اب اس نئے شیڈول کے جاری ہونے سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوئی ہے دیکھتے ہیں کہ اس بار اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothohar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 17, 2026) — The Election Commission of Pakistan has officially announced a comprehensive schedule for new union council delimitations in Punjab, paving the way for long-awaited local government elections in the province.
According to the notification, the delimitation process will be carried out in seven phases and is scheduled to be completed by August 10, 2026. All necessary administrative preparations for the process have been finalised as of April 16, 2026.
The initial lists of constituencies will be prepared between April 20 and May 21, 2026, and will be published for public review on May 25, 2026. Citizens will be able to submit objections from May 26 to June 23, 2026.
The Election Commission is bound to decide all objections by July 22, 2026. Final decisions on these objections will be forwarded to delimitation committees on August 4, 2026, while the final publication of delimitations will take place on August 10, 2026.
To ensure transparency in the process, the Election Commission has frozen the boundaries of all administrative units across Punjab, including town corporations, municipal committees, and tehsil councils. Any changes in patwari circles or revenue limits have been strictly prohibited to avoid disruptions.
It is noteworthy that local government institutions in Punjab completed their tenure in December 2021. However, elections were significantly delayed due to legal amendments and the implementation of the Punjab Local Government Act 2025.
With the release of this new schedule, the path for local government elections in Punjab has now been cleared, raising expectations about the upcoming political landscape in the province.
کلر سیداں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد خوبصورت قوسِ قزح کے دلکش مناظر
Kallar Syedan: Heavy Rain and Hailstorm Followed by Stunning Rainbow

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 اپریل 2026)—کلرسیداں میں موسلادھار بارش ژالہ باری کے بعد قوس قزح کے خوبصورت مناظر کے دل موہ لیئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام چار بجے کے بعد جب تمام دیہات و قصبات میں کسان اپنی گندم کی تیار فصل کہ کٹائی اور اسے سنبھالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمان پر گہرے سیاہ بادل نمودار ہوئے جنہوں نے پہلے دن کے اجالے کو رات کی سیاہی میں بدلا پھر خوب مینا برسا کہیں شدید بارش ہوئی کہیں ژالہ باری ہوئی جس سے کسانوں کے چہرے مرجھا گئے ایسے وقت میں جب کاشتکار اپنی تیار فصل کو کاٹ رھا تھا کوئی اٹھا کر گندم کے بیج گھروں کو منتقل کر رھا تھا کہیں تھریشر مشینوں پر کام جاری تھا کہ موسلادھار بارش سب کچھ ہی بدل ڈالا شدید بارش سے کھیت کھلیان تالابوں میں بدل گئے اور پھر چند ہی گھنٹوں بعد شدید بارش رکی قوس قزاح آسمان پر نمودار ہوئی ہلکی دھوپ نے بھی پلٹا کھایا جس کے بعد جلد ہی سورج مغرب میں غروب ہو گیا۔
Kallar Syedan — (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 17, 2026)
Heavy rainfall and hailstorms swept through Kallar Syedan on Thursday evening, dramatically changing the atmosphere and impacting local farmers during a crucial harvesting period.
According to details, after 4:00 PM, farmers across villages and small towns were busy harvesting their fully ripened wheat crops and securing their produce. Suddenly, dark and dense clouds appeared in the sky, turning daylight into near darkness within moments.
Soon after, intense rainfall began, accompanied in some areas by heavy hail. The unexpected weather left farmers distressed, as many were either cutting their crops, transporting wheat to their homes, or operating threshing machines at the time. The downpour disrupted all activities, and fields quickly turned into waterlogged pools.
However, after a few hours, the rain subsided. The sky then revealed a beautiful rainbow, creating a breathtaking scene. Gentle sunlight returned briefly before the sun eventually set in the west, bringing an end to a dramatic day marked by both hardship and natural beauty.
کڈز کیئر اکیڈمی ساگری میں پوٹھوہار کلچر ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد
Potohar Culture Day Celebrated at Kids Care Academy Sagri with Educational Event
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 اپریل 2026)—پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے زیر اہتمام 14اپریل2026 کومنعقدہ خطہ پوٹھوہار کی تاریخ کے پہلے”پوٹھوہار کلچر ڈے“(پوٹھوہار ناں ثقافتی دیہھاڑا) کی مناسبت سے کڈزکیئر اکیڈمی ساگری میں ”پوٹھوہار کلچر ڈے“کی خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا،اس موقع پر اکیڈمی کے روح رواں،سنیئر پوٹھوہاری ڈرامہ آرٹسٹ،براڈ کاسٹر اور کالم نگارطارق بٹ نے طلبا و طالبات کو”پوٹھوہار کلچر ڈے“ منانے کی تاریخ بتانے کیساتھ ساتھ سوال وجواب کی نشست سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ پوٹھوہار قدیمی خطہ اور بہادروں کا مسکن ہے،قیام پاکستان اور دفاع پاکستان میں پوٹھوہار کے سپوتوں کا کردار لازوال ہے،پوٹھوہاری زبان بولنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
PML-N Leader Meets Sindh Governor in Islamabad, Discusses National Unity and Regional Peace
کلر سیداں کے رہنما کی گورنر سندھ سے ملاقات، قومی یکجہتی اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال





Seems like a big change is coming for local bodies in Punjab. Wonder how this will impact the election dynamics.