کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 11 اپریل 2026): تحصیل کہوٹہ کے نواحی گاؤں سلامبڑ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلامبڑ میں 08 اپریل 2026 کو پاکستان آرمی میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار اور روشن مستقبل کے خواہاں نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ بھرتی کے عمل میں حصہ لیا۔ صبح سویرے ہی امیدواروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ان کے چہروں پر وطن کے دفاع کا عزم نمایاں تھا۔
بھرتی کے دوران پاک فوج کے عملے نے انتہائی منظم اور شفاف انداز میں تمام مراحل مکمل کیے، جس پر امیدواروں اور ان کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں شامل ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل بھی موجود رہیں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی موجود رہے، جس کے باعث بھرتی کا عمل پرامن اور محفوظ ماحول میں جاری رہا۔
مقامی شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں بھرتی کے مواقع نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار اور ملک کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہیں۔ آخر میں ضلعی انتظامیہ راولپنڈی، حکومتِ پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | April 11, 2026): A large number of young candidates gathered at Government Boys High School Salambar, located in the outskirts of Kahuta, on April 8, 2026, to participate in the Pakistan Army recruitment drive.
Motivated by a strong sense of patriotism and aspirations for a brighter future, the youth took part in the recruitment process with great enthusiasm. Long queues of candidates were seen early in the morning, reflecting their determination to serve the country.
The recruitment process was conducted in a well-organised and transparent manner by Pakistan Army officials, earning appreciation from both the candidates and their families. Many participants expressed that joining the army is a matter of pride and that they are ready to make any sacrifice for the nation.
Assistant Commissioner Kahuta, Ms Shireen Gul, was also present at the site to review the arrangements. The local administration ensured that all necessary facilities were provided to avoid any inconvenience for the candidates.
Security arrangements were strictly maintained with the presence of Punjab Police, Rescue 1122, Civil Defence, and other relevant departments, ensuring a peaceful and secure environment throughout the process.
Local residents appreciated the initiative, stating that recruitment in the Pakistan Army provides honourable employment opportunities while allowing youth to serve their country. The cooperation of the Rawalpindi district administration, Government of Punjab, and other institutions was also acknowledged for the successful completion of the event.
کہوٹہ میں غیر قانونی سگریٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار برآمد
Major Crackdown on Illegal Cigarettes in Kahuta, Large Quantity Seized
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 11 اپریل 2026): کہوٹہ میں غیر قانونی سگریٹ کے خلاف پیرا فورس کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اور ٹیکس فری سگریٹ برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرا فورس نے بازار میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی، جہاں حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ٹیکس ادا کیے سگریٹ فروخت کیے جا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی سگریٹ قبضے میں لے لیے گئے۔
برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار اور ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
Zaffar Mahmood Satti Promoted to Commander in Pakistan Navy, A Proud Moment for Kahuta
ظفر محمود ستی کی پاک بحریہ میں کمانڈر کے عہدے پر ترقی، کہوٹہ کیلئے بڑا اعزاز
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،11اپریل2026) تحصیل کہوٹہ کیلئے بڑا اعزازسلطان محمود ستی کے صاحبزادے، قیصر ستی، خرم ستی اور اظہر ستی کے بھائی،پٹواری خالد اسلم ستی کے داماد اور ٹھیکیدار توصیف خالد ستی کے بہنوئی ظفر محمود ستی (نشان امتیاز)کی پاک نیوی میں کمانڈر کے عہدے پر ترقی تحصیل کہوٹہ کی سر زمین کیلئے ایک اور اعزاز، ڈھوک گلہ کہوٹہ کی ممتاز شخصیت سلطان محمود ستی کے صاحبزادے، قیصر ستی، خرم ستی،اظہر ستی کے بھائی،پٹواری خالد اسلم ستی کے داماد اور ٹھیکیدار توصیف خالد ستی کے بہنوئی ظفر محمود ستی کو پاک بحریہ میں کمانڈر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ظفر محمود ستی کی یہ شاندار کامیابی ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی ترقی نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ستی قبیلہ کیلئے باعث فخر ہے۔کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت(فخرئے کہوٹہ پنجاڑ)آفتاب علی ستی،عنائت اللہ ستی،مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،ثاقب ستی (کونسلر)ڈھوک چوہدریاں، منصور علی ستی،سردار قادر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،کونسلر منیر ستی پنجاڑ،خرم ستی،عاصم ستی و دیگر معززین علاقہ، عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوست احباب نے ظفر محمود ستی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ظفر محمود ستی کی یہ کامیابی نوجوان نسل کیلئے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، عزم اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل2026) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل کیانی سے ان کے کزن کی وفات پر اظہار،گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل کیانی کے کزن، راجہ یاسر علی کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی کے چچا راجہ گلفراز کیانی وفات پا گے تھے،راجہ گلفراز کیانی کی وفات پرمسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،پی ٹی آٗئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دوبیر ن کلاں راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، چوہدری آصف نورانی،صحافی میاں منیر چشتی، مرزا طاہر مغل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔