DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: New Business Timings Enforced in Kahuta, Markets to Close at 8 PM
کہوٹہ میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار نافذ، رات 8 بجے بندش کا حکم

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 08 اپریل 2026)
پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کو جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نئے اوقات کار نافذ کیے گئے ہیں، جن کے تحت تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
مزید برآں، بیکریاں، ریسٹورنٹس، میرج ہالز اور مارکیز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ تاہم میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، فارمیسیز، ہسپتال، تندور، بیکرز اور دودھ کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
تمام شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ نئے اوقات کار کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | 08 April 2026):
Like the rest of Punjab, authorities in Kahuta have decided that all markets, shopping malls, and business centres will close at 8:00 PM.
Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul, stated that strict enforcement of lockdown measures will be ensured. She warned that violations will lead to strict action, including sealing of business premises and possible imprisonment.
According to her, the Government of Punjab has issued directives implementing new business hours across the region. Under these rules, all markets and shopping malls must close by 8:00 PM.
Additionally, bakeries, restaurants, marriage halls, and marquees are allowed to operate until 10:00 PM. Essential services such as medical stores, laboratories, pharmacies, hospitals, tandoors, bakers, and milk shops will remain open.
Takeaway and home delivery services will continue without restriction.
Citizens and the business community are urged to comply with the new timings, as strict legal action will be taken against violators.
22-Year-Old Female Student Abducted in Kahuta, Case Registered
کہوٹہ میں 22 سالہ طالبہ اغواء، مقدمہ درج
کہوٹہ میں عیادت: حاجی ملک شکیل اعوان کی راجہ امجد حسین کے گھر آمد
Visit in Kahuta: Haji Malik Shakeel Awan Calls on Raja Amjad Hussain to Inquire After Health

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08اپریل2026)
سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے (پی ایس) حاجی ملک شکیل اعوان کی کہوٹہ میں سیکرٹری راجہ امجد حسین کے گھر آمد،سیکرٹری راجہ امجد حسین کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے (پی ایس) حاجی ملک شکیل اعوان کی کہوٹہ میں سیکرٹری راجہ امجد حسین کے گھر آمدہوئی ان کے ہمراہ کے ان کے چھوٹے بھائی حاجی ملک افضل اعوان بھی موجود تھے،حاجی ملک شکیل اعوان اور حاجی ملک افضل اعوان نے سیکرٹری راجہ امجد حسین کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی اس موقع پر حاجی ملک ابرار حسین اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے،سیکرٹری راجہ امجد حسین نے اپنے مہمانوں کی پر تکلف کھانوں کے ساتھ ان کی تواضع کی۔
Journalist Sheikh Qamar-ul-Salam Returns After Umrah, Receives Warm Welcome
شیخ قمرالسلام عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس، پرتپاک استقبال





