DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Thathar Village Sets an Example with Self-Funded Bridge Project

ٹھٹھر گاؤں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کر کے اتحاد و یکجہتی کی مثال قائم کر دی

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام | 06 اپریل 2026ء) — ٹھٹھر گاؤں کے مکینوں نے اوورسیز کمیونٹی کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹھٹھر برج کی تعمیر مکمل کر کے اتحاد، محنت اور باہمی تعاون کی شاندار مثال قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں کے رہائشی کئی برسوں سے ایک برساتی نالے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے، جو خاص طور پر برسات کے موسم میں آمد و رفت میں بڑی رکاوٹ بنتا تھا۔ مناسب راستہ نہ ہونے کے باعث طلبہ کو اسکول جانے، مریضوں کو ہسپتال پہنچنے اور عوام کو بازار تک رسائی میں دشواری پیش آتی تھی۔ تاہم حکومتی امداد کا انتظار کرنے کے بجائے اہلِ علاقہ نے خود ہی اس مسئلے کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔

اہلِ گاؤں کی باہمی مشاورت، مضبوط عزم اور خصوصاً بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مالی معاونت سے یہ دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا۔ ٹھٹھر برج کی تعمیر سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے بلکہ پورے گاؤں میں فخر اور خوشی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

مقامی افراد نے اوورسیز کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دل کھول کر فنڈنگ فراہم کی اور اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم افراد کا اپنے آبائی علاقے سے یہ تعلق اور خدمت کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔

دوسری جانب گراؤنڈ پر کام کرنے والی ٹیم کی محنت بھی قابلِ تعریف ہے، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود دن رات کام کر کے قلیل مدت میں منصوبہ مکمل کیا۔ ان کی لگن، ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ٹھٹھر برج کی کامیاب تکمیل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب نیت نیک ہو اور اجتماعی کوشش شامل ہو تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ ٹھٹھر گاؤں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مضبوط ارادوں کے ساتھ کسی بھی چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ منصوبہ اب دیگر دیہی علاقوں کے لیے ایک مثال بن چکا ہے، جو مقامی اور اوورسیز وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ترغیب دیتا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com — | April 06, 2026): In a remarkable display of unity and determination, the residents of Thathar village, along with the overseas community, have completed the construction of the Thathar Bridge through self-help efforts, setting a powerful example of collective action and community spirit.

For years, villagers faced significant hardships due to a seasonal rainwater stream (nullah) that disrupted daily life, particularly during the monsoon season. The lack of a proper crossing made transportation difficult, affecting access to schools, healthcare facilities, and local markets. However, instead of waiting for external assistance, the community took matters into its own hands.

Through cooperation, strong commitment, and financial contributions—especially from overseas members of the community—the long-standing issue has now been resolved. The construction of the Thathar Bridge has not only improved connectivity but also brought a sense of pride and achievement to the entire village.

Local residents expressed their gratitude to the overseas community members who generously contributed funds for the project. Their support played a crucial role in turning this vision into reality. Community leaders highlighted that such contributions reflect a deep connection with their homeland and a shared responsibility toward its development.

Equally commendable is the dedication of the on-ground team, whose tireless efforts ensured the project was completed within a short period. Their hard work, coordination, and commitment were instrumental in delivering a high-quality structure despite limited resources.

The successful completion of the bridge stands as a testament to what can be achieved when intentions are sincere and efforts are united. Thathar village has demonstrated that with strong willpower and collective action, even the most challenging problems can be overcome without relying solely on external support.

This initiative is now being seen as a model for other rural communities, encouraging them to mobilise local and overseas resources for sustainable development projects.


کہوٹہ میں فرینڈز ڈاؤن ٹاؤن ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح، اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Grand Opening of Friends Downtown Restaurant in Kahuta by Assistant Commissioner Shireen Gul, Attended by Prominent Political and Social Figures

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،06اپریل2026)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان کے کاروباری سنٹر (فرینڈز ڈاؤن ٹاؤن ریسٹورنٹ) کاشاندار افتتاح، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شریں گل سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان کے کاروباری سنٹر (فرینڈز ڈاؤن ٹاؤن ریسٹورنٹ) کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی، جس میں تحصیل بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، حاجی ملک منیر اعوان کے کاروباری سنٹر (فرینڈز ڈاؤن ٹاؤن ریسٹورنٹ) کا افتتاح، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شریں گل نے کیا جبکہ اس موقع پر کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات مولاناقاری عثمان عثمانی،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، سر پر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، لیگل ایڈیوائزرارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ،راجہ شاہد اجمل،افتخار غوری، عاصی جنجوعہ،حامد لطیف ستی، حاجی پرویز مغل، راجہ خورشید عالم،راجہ گلراز گلزاری،ماسٹر راجہ تیمور اختر، شیخ فارس سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات،علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیری گل نے ریسٹورنٹ کے مالکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کاروباری مرکز نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ لوگوں کو معیاری کھانے کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو بہترین معیار اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ افتتاح کے بعد مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

Walima Ceremony of Raja Mudassar Abbas’s Sons Attended by Former PM Shahid Khaqan Abbasi and Prominent Political Figures

راجہ مدثر عباس کے صاحبزادوں کی دعوتِ ولیمہ، سابق وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06اپریل2026)
یوسی ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر عباس کے صاحبزادوں راجہ عاقب عباس اور راجہ راقب عبا س کے دعوت ولیمہ کی تقریب،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، راجہ مدثر عباس کے صاحبزادوں راجہ عاقب عباس اور راجہ راقب عبا س کے دعوت ولیمہ کی تقریب اعجاز میرج ہال ترکھیاں میں منعقدہوئی جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سینئر رہنماء مسلم لیگ ن (سد ا بہار) چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار اسلم (مرحوم) کے صاحبزادے بریسٹر سردار تیمو ر اسلم،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم احمد جنجوعہ، کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب، ماسٹر راجہ ابرار جنجوعہ،نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، کونسلر خان طاہر خان،ن لیگی سیاسی شخصیت آفتاب کیانی نارہ،راجہ تنویر بنارس عوام پاکستان پارٹی،راجہ محمد فیصل آف ہنیسر،راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ناہب صدر راجہ شاہداجمل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،وائس چیئرمین اسد محمود ستی، بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے،ملک حبیب الرحمن بھون، ملک عاصم بھون، ملک سجاد اعوان بھون، نمبردار ملک فدا بھون، ملک ندیم اشرف بھون، سید نذابت نقوی سمیت بڑی تعداد میں سابق بلدیاتی نمائندگان، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Chairman Punjab Teachers Union, Rawalpindi, Raja Taimoor Akhtar, Defends Government Schools, Condemns Negative Social Media Propaganda

چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈیراجہ تیمور اخترکا سرکاری سکولوں کے حق میں بیان، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈ کی مذمت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06اپریل2026)
چیئر مین پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ سکولز الحمد للہ بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں اور اساتذہ کرام نہایت ذمہ داری، دیانتداری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ دن رات محنت کر کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل سرکاری اداروں، بالخصوص ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جو نہایت قابل مذمت عمل ہے۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ، شکایت یا تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ فورمز پر بات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ سکولز اور اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ہر سوال کا جواب دینے کے لئے ہر فورم پر موجود ہیں۔ مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جائے گا، تاہم کردار کشی اور بے بنیاد الزامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Generator Wiring Worth Rs90,000 Stolen from Fauji Foundation College Mator, Case Registered

فوجی فاؤنڈیشن کالج مٹور سے جنریٹر کی تار چوری، 90 ہزار مالیت کا سامان غائب، مقدمہ درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06اپریل2026)
نامعلوم چور رات کی تاریکی میں فوجی فاونڈیشن کالج مٹور کے جزیٹر کی تار چرا کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج، پولیس زرائع کے مطابق نائب صوبیدار احسان الحق نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ نامعلوم چور کالج کے جنریٹر کی تار مالیتی نوے ہزار روپے چوری کر کے لے گے جبکہ چوکیدار کے کمرے کو کنڈی لگا کر اندر بند کر کے فرار ہو گے، پولیس نے مقدمہ درج کر ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Funeral Prayer of Malik Habib Khan to Be Held Today at 10 AM in Channi Alam Sher

ملک حبیب خان کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے چھنی عالم شیر میں ادا کی جائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06اپریل2026)
ملک حبیب خان کا نمازے جنازہ آج صبح 10بجے ادا کیا جائے گا،چھنی عالم شیر والے حاجی ملک ولایت مرحوم کے چھوٹے بھائی اور کیک کارنر بیکری کے اونر ملک خرم شہزاد کے چچا،ملک نوید،ملک ولید کے والداور یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان والے ملک حبیب الرحمن کے ماموں ملک حبیب خان فوت ہو گے ہیں ان کا نماز جنازہ آج بروز سموار مورخہ 6اپریل 2026 صبح 10بجے چھنی عالم شیر میں ادا کیا جائے گا۔

PTI USA Leader Raja Gulraiz Akhtar Criticises Government Over Petrol Price Hike, Calls It “Betrayal of the People”

پی ٹی آئی امریکہ کے رہنما راجہ گلریز اختر جنجوعہ کا حکومت پر شدید تنقید، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ دھوکہ قرار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،06اپریل2026)
پی ٹی آئی امریکہ کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز اختر جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم امریکہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور 150روپے لیٹر پٹرول پر احتجاج کر نے والوں نے وہی پٹرول400روپے لیٹر کر دیا،حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی پشت میں چھرا گھونپا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے غریب عوام کی پشت میں چھرا گھونپا ہے اور اس ظالمانہ اضافہ نے متوسط اور غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے پیش نظر قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں اگر چہ تعطل ضرور ہے لیکن اتنی زیادہ قیمت بڑھا دینا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا رونا رو کر عوام کو پٹرول بچاؤ کی ترغیب دے رہی ہے لیکن دوسری جانب عوام کو بجائے ریلیف دینے کے ان پر مہنگائی کا ایسا بوجھ لاد دیا گیا جس کی وجہ سے غریب طبقہ پس کر رہ گیا، ایک دیہاڑی دار جو اپنی ملازمت یا روزگار کے لیے گھر سے نکلتا ہے ایک لیٹر پٹرول کا استعمال تو معمولی سی چیز ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button