DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Heavy Rains Disrupt Weather in Kallar Syedan, Farmers Fear Crop Damage

کلر سیداں میں شدید بارشیں، کسانوں کو فصل تباہ ہونے کا خدشہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—گزشتہ دو ایام سے کلرسیداں و گردونواح میں شدید بارش نے بدلتے موسم کو روک لیا لوگوں نے گرم ملبوسات پھر نکال لیے موسمی تبدیلی کا یہ عالم ہے کہ گہرے سیاہ بادل دن کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کر دیتے ہیں شدید بارش سے کھیت کھلیان تالابوں کا منظر پیش کر رہے ہیں سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ گندم کی شاندار فصل تیار ہو چکی ہے آئندہ چند ایام بعد اس کی کٹائی ہونی ہے مگر شدید بارشوں سے کسانوں کے چہروں سے پریشانی عیاں ہے انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ژالہ باری سے ان کی محنت رائیگاں نہ ہو جائے۔

Kallar Syedan — (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 05 April 2026) — Heavy rainfall over the past two days has halted the changing weather pattern in Kallar Syedan and its surrounding areas, forcing residents to bring out warm clothing once again.

The weather has taken a dramatic turn, with dense dark clouds turning daytime into near-night conditions. Continuous rain has flooded fields and farmlands, giving them the appearance of ponds.

The most concerning issue is for local farmers, as the wheat crop is fully ready for harvest in the coming days. Due to the ongoing heavy rains, visible anxiety can be seen on farmers’ faces. They fear that potential hailstorms could destroy their crops and waste months of hard work.

 بھٹو عوام  کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، کلر سیداں میں پیپلز پارٹی رہنما کا خطاب

Bhutto Still Rules Hearts After 47 Years, Says PPP Leader in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے محمد اعجاز بٹ نے یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عدالتی قتل کے 47 برس بعد بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں کوئی آمر بھی انہیں لوگوں کے دلوں سے نکال نہ سکا بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور ان کی دختر بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی،لوگوں کو شعور اور زبان دی انہیں پہلی بار ووٹ کا حق دیا،بھٹو خاندان نے شہادتیں قبول کرلیں مگر ملک کی وحدت سالمیت اور بھائی چارے کو نقصان نہ پہنچنے دیا اس موقع پر فیاض کیانی،نوید مغل،نصیر بھٹی،عاطف اعجاز،ماسٹر غالب حسین نے بھی خطاب کیا۔

Assistant Commissioner Orders Immediate Action on Open Manholes, Illegal Residents, and Fare Violations in Kallar Syedan

کلر سیداں میں اسسٹنٹ کمشنر کی کھلے مین ہولز، غیر قانونی رہائش اور زائد کرایوں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی مشکلات پر فوری توجہ دے کر انہیں حل کریں کھلے مین ہولوں پر بلاتاخیر ڈھکن لگائے جائیں انہوں نے یوسیز سیکرٹری حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلے مین ہول انسانی جانوں کے ضائع کا موجب بنتے ہیں ان کی فوری مین ہول کے ڈھکنوں کی تنصیب و مرمت یقینی بنائی جائے آوارہ کتوں کی تلافی پر بھی توجہ دی جائے انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیکرٹری حضرات اپنی اپنی یوسی میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو تلاش کرکے ان کی افغانستان منتقلی کو لازمی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ محکموں کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت اقدامات سے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر ازخود من مانے کرایہ وصول کرنے سے گریز کریں اور سیکرٹری آر ٹی اے سے منظور شدہ کرایہ ناموں پر سختی سے عمل کریں۔

Jamaat-e-Islami Holds Protest in Kallar Syedan Against Rising Fuel Prices and Government Policies

کلر سیداں میں پٹرول قیمتوں میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—جماعت اسلامی کے زہراہتمام بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں اور قابض حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف کلرسیداں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکا قرطبہ مسجد سے باہر نکلے اور پنڈی روڈ پر احتجاج شروع کردیا
مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد توقیر اعوان نے کی۔شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے محمد توقیر اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پٹرول گیس اور بجلی کے ذریعے لوٹ مار میں مصروف ہے عوام سے جھوٹ بولا جا رھا جعلی حکومت جھوٹ بولنے میں بڑی مہارت رکھتی ہے یہ جنگ میں امریکہ کے ساتھ ہیں اور اگلے ہی سانس میں ایران سے اظہار محبت کرتے دکھائی دیتے ہیں یہ عوام کو نچوڑنے میں مصروف ہیں حکمرانوں نے پٹرول گیس اور بجلی کو اپنی آمدن کے مؤثر ذرائع بنا رکھا ہے انہیں عوام سے کوئی دلچسپی نہیں یہ لوٹ مار کرنے بیرون ملک اپنے اور بچوں کے اثاثوں میں بے تحاشہ اضافہ کر رہے ہیں عیاشیوں کو کم کرنے پر تیار نہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ سے سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہوئی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے فارم سینتالیس کی حکومت کو چلتا کرے گی احتجاجی مظاہرہے سے جاوید اقبال،نقاش جاوید، حاجی عبدالشکور، عبدا لودود عامر،چوہدری ابرار حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

چوکپنڈوری ہائی وے پٹرولنگ انچارج کی کلر سیداں کے نئے ایس ایچ او سے ملاقات، مبارکباد پیش

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی نے پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے نئے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری ندیم عباس سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی

Son of New Murree SHO Ties the Knot, Grand Walima Held Near Kallar Syedan

نیو مری کے ایس ایچ او کے صاحبزادے کی شادی، کلر سیداں کے قریب شاندار ولیمہ تقریب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—پولیس اسٹیشن نیومری کے ایس ایچ او انسپکٹر سعید اکبر کیانی کے فرزند نقاش سعید کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں کے قریب ڈھوک سدھڑی سکرانہ میں ہوئی جس میں ڈی پی او مری ڈاکٹر تنویر رضا سپرا،قیصر شاہ،اظہر عباسی،سہیل ستی،شیخ محمد قاسم، قمر جاوید مرزا،سردار انصر،فرخ عباس بھٹی، سہیل کیانی ایڈووکیٹ، عامر قریشی ایڈووکیٹ، چوہدری توقیر اسلم، چوھدری ابرار،یحی خان، چوہدری محسن بھنگالی، راجہ سکندر،راجہ کامران، چوھدری محمد اعظم، چوہدری ناصر تاج،جمشید کیانی،غلام ربانی،سید وقاص شاہ،توفیق تاج کیانی،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،فرحان نذیر کیانی ایڈووکیٹ، راجہ ربنواز خان،ٹھیکیدار اختر محمود منگا،راجہ انجم رشید وارثی،راجہ داؤد اکبر،چوہدری وقاص گجر، راجہ محمد الیاس،راشد کیانی،عابد سیٹھی،بابر ہاشمی،راجہ جاوید،محمد شفاعت،کاشف سعید کیانی،اسامہ بن سعید کیانی،جاوید کیانی،پرویز کیانی، سخاوت کیانی، چوہدری محمد جمیل،ملک نصیر وزیر،مرزا خرم، شفقت کیانی،راجہ عمر، حسنین بھٹی،چوھدری جمال،راجہ اسد،راجہ ظہور،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Retired ADC Qazi Naseer Ahmed Passes Away, Funeral Attended by Notables in Kallar Syedan

ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاضی نصیر احمد انتقال کر گئے، کلر سیداں میں نماز جنازہ ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 اپریل 2026)—ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر قاضی عبد القیوم کے بھائی،سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن قاضی عمیر کے ماموں ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاضی نصیر احمد انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کی یوسی بشندوٹ کے گاؤں ڈھوک قاضیاں میں ادا کی گئی جس میں میجر جنرل وجاہت حسین قاضی، میجر حذیفہ قاضی،کیپٹن محمد ثاقب قاضی،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عمران قیوم قاضی، قاضی غلام محمد مدنی، گجرات کے معروف سیاسی رہنما چوہدری وجاہت حسین،ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قرہشی،اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد آفتاب اشرف، زبیر کیانی،قاسم مشتاق کیانی،راجہ خرم،شیخ ساجد الرحمان، ہمایوں کیانی،چوہدری نعیم بنارس،چوھدری محمد حنیف،قاضی حماد یاسر و دیگر نے شرکت کی۔مرحوم کی بیشتر سروس ضلع گجرات میں رہی یہ وہاں اسسٹنٹ کمشنر بھی رہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button