DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Farmer Day” Awareness Event, Free Veterinary Medicines Distributed
"فارمر ڈے" کی آگاہی تقریب، مویشی پال حضرات کو مفت ادویات اور رہنمائی فراہم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03 اپریل 2026)—وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور محکمہ لائیو اسٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے انچارج موبائل ویٹرنری ڈسپنسری آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر حاجرہ قادر نے گزشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے نواحی علاقے سلامبڑ میں “فارمر ڈے” کے سلسلے میں ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں مقامی کسانوں اور مویشی پال حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حاجرہ قادر اور ان کی ٹیم نے جانوروں کے پیٹ میں پائے جانے والی کیڑوں کے خاتمے کے لیے ادویات اور چیچڑ مار اسپرے فراہم کیا گیا۔ ماہرین نے فارمرز کو جانوروں کی صحت، خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مفید ہدایات بھی دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حاجرہ قادر نے کہا کہ مویشی پال حضرات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا جانوروں کی صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ویکسینیشن اور مناسب خوراک کے ذریعے نہ صرف بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے دیہی علاقوں میں اس طرح کی آگاہی مہمات کا مقصد کسانوں کو جدید طریقہ کار سے روشناس کرانا اور ان کے معاشی مسائل میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے فارمرز پر زور دیا کہ وہ اپنے جانوروں کا باقاعدہ معائنہ کروائیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری طور پر ماہرین سے رجوع کریں تاکہ قیمتی مویشیوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی ویٹرنری سپروائزر ربنواز،ویٹرنری اسسٹنٹ انضمام ستی اور دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03 اپریل 2026)—دار العلوم جامعہ ربانیہ و دارالسلام ایجو کیشنل انسٹیٹیوٹ ربانی کالونی مرید چوک سٹی کلر سیداں میں نئے سال کے لیئے شعبہ سکول و حفظ میں آن لائن داخلے شروع ہو گئے طلبہ کی کثیر تعداد داخلے کے لیے ادارہ میں پہنچی
PPP Kallar Syedan Leaders Offer Condolences to Ashar Hayat Khan in Hassan Abdal
پیپلز پارٹی کلر سیداں کے رہنماؤں کی حسن ابدال میں اشعر حیات خان سے تعزیت





