DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: New MS Appointed at THQ Hospital Kahuta as Dr. Javed Iqbal Somroo Takes Charge

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو نے چارج سنبھال لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2026)
ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہو ٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کا تبادلہ ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو نے ایم ایس، ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کا چارج سنبھال لیا، تفصیل کے مطابق ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا چارج سنبھال لیا۔سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے باضابطہ طور پر چارج ان کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو اس سے قبل بھی 2023-04-15 سے 2023-05-19 تک ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ رہ چکے ہیں۔ جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں انچارج ٹی بی پروگرام بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایس ایم اوٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں، ٹیکسلا اور کلر سیداں جبکہ ڈی ڈی ایچ او پوٹھو ہار ٹاون، ڈی ڈی ایچ اور اول ٹاؤن، ڈی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں اور ایڈیشنل ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ بھی رہ چکے ہیں۔

Kahuta ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – April 2, 2026) A change in leadership has taken place at Tehsil Headquarter (THQ) Hospital Kahuta, where Dr Javed Iqbal Somroo has officially assumed charge as the new Medical Superintendent (MS).

According to details, the outgoing MS, Dr Samina Khan Bhatti, formally handed over the responsibilities to Dr Somroo. This transition marks Dr Somroo’s return to the position, as he had previously served as MS of THQ Hospital Kahuta from April 15, 2023, to May 19, 2023.

Dr Somroo brings extensive experience to the role. He has previously served as Incharge of the TB Program at THQ Hospital, Kahuta. In addition, he has held key positions, including Senior Medical Officer (SMO) at THQ hospitals in Kotli Sattian, Taxila, and Kallar Syedan.

His administrative experience also includes roles as Deputy District Health Officer (DDHO) in Potohar Town, Rawal Town, and Kotli Sattian, as well as Additional DDHO Kahuta.

The appointment is expected to contribute positively to the management and healthcare services at THQ Hospital Kahuta.

راجہ محمد ظفر الحق کی عیادت، معززین کہوٹہ کی ملاقات اور صحت یابی پر مبارکباد

Local Dignitaries Visit Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq to Congratulate Him on Recovery

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 02 اپریل 2026) — سابق قائد ایوانِ سینیٹ، سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق سے تحصیل کہوٹہ کی معزز شخصیات نے ملاقات کی اور ان کی عیادت کرتے ہوئے صحت یابی پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن و چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب سپریم کونسل کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ گلبہار، ممتاز قانون دان و سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

وفد نے راجہ محمد ظفر الحق کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا اور پھول پیش کیے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ راجہ ظفر الحق نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ ظفر الحق 1956 سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہر اچھے اور برے وقت میں ثابت قدم رہے اور اصولی سیاست، دیانتداری اور شرافت کو فروغ دیا۔ طویل سیاسی کیریئر کے باوجود ان کے مخالفین بھی ان کی شخصیت کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی و نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی کی موجودگی میں ہوئی۔ دیگر شرکاء میں ماسٹر (ر) راجہ ہدایت علی، حاجی راجہ نعیم اکبر، راجہ تنویر بنارس، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، چیئرمین الیکٹرانک سوشل میڈیا کہوٹہ راجہ عبدالقدیر اور راجہ رومان سعید شامل تھے۔

آخر میں راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ شرکاء نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Grand Walima Ceremony of Raja Talal Sajid Pakhral Attended by Prominent Political and Social Figures

راجہ طلال ساجد پکھڑال کی دعوت ولیمہ، المدینہ شادی ہال میں شاندار تقریب، معززین کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،02اپریل2026)
معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال کا بھانجاراجہ طلال ساجد پکھڑال رشتہ ازاج میں منسلک،دعوت ولیمہ کی تقریب میں بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ کی شرکت،دعوت ولیمہ کی تقریب المدینہ شادی ہال میں ہوئی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال کے بھانجے دولہاراجہ طلال ساجد پکھڑال ولد مولانا محمد ساجدپکھڑال کی دعوت ولیمہ کی پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا،دعوت ولیمہ کی تقریب المدینہ شادی ہال پیکاں میں ہوئی جس میں کنگ آف راولپنڈی وسرپرست اعلی چوہدری راسب خان،چیرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین،راجہ خالد محمود پکھڑال سینئر آفیسر FBRراجہ بابر ریاض پکھڑال، راجہ نظارت، راجہ عمر، راجہ خالد، ماسٹر راجہ فضل الرحمان،جبری، راجہ ساجد بھونی، راجہ سہیل، راجہ مسعود سندھواں،معروف بزنس مین وتاجر چوہدری یاسر آف سہالہ، راجہ رضوان رشید کھڈیوٹ، ہارون جنجوعہ و امجد جنجوعہ ماکڑا راجگان، راجہ قاسم راجوال،راجہ عبدالوہاب جنجوعہ،حاجی انور ستی حاجی محمد سلیم،نوجوان سیاسی شخصیت زوہیب وحید ستی،صوبیدار رضوان کیانی،راجہ عابد کلاہنہ سمیت کہوٹہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Aqiqah Ceremony of Raja Intikhab Arabi’s Children Held in Kalyal with Large Gathering of Dignitaries

راجہ انتخاب عربی کے بچوں کی رسم عقیقہ، کلیال میں پروقار تقریب، معززین کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2026)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے صاحبزادوں اور صاحبزادی کی رسم عقیقہ کا انعقاد،بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ کی شرکت،رسم عقیقہ کا انعقادکا انعقاد ان کے آبائی گاؤں کلیال یوسی ہوتھلہ میں کیا گیا،بچوں اور بچی کی دراز عمری صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے صاحبزادوں اور صاحبزادی کا رسم عقیقہ کا انعقادان کی رہائش گاہ بمقام کلیال یوسی ہوتھلہ میں کیا گیا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات خضر ستی آف اٹلی،راجہ بیدار بخت جنجوعہ ممیام راجگان،راجہ زبیر جاوید جنجوعہ،حاجی جاوید ستی امریکہ،زبیر ستی، پٹواری راشد مبارک عباسی،طلعت بھٹہ، راجہ الیاس جیورلز،نوید ستی، انعام کیانی، جاوید کیانی،انعام کیانی،حافظ کثیر ستی،ہدائت کیانی، رستم عباسی،منیر ستی، یاسر منیر ستی،جواد ستی،ادریس ستی،نور الحق ستی، کاشف کیانی، جابر کیانی، عبداللہ ستی،مجتبی عربی ستی،امیر عربی ستی،ھالہ عربی ستی،سویٹزرلینڈ،رستم عباسی یاسر کیانی،ناصر کیانی،باسط ستی احمد جاوید ستی،جاوید عربی ستی،راجہ احسن عظیم راجگان موٹرز، انعام کیانی، دانش ستی، راجہ آفتاب، راجہ ثاقب سروٹ، راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی تمام شرکاء نے بچوں اور بچی کی دراز عمری صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گی راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

Raja Abdul Salam Meets UK Prime Minister Keir Starmer, Discusses Welfare of Pakistani Community

راجہ عبدالسلام کی برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح پر تبادلہ خیال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2026)
راجہ عبد السلام ڈپٹی لیڈر برمنگھم اور کوونٹری کو نسل کی برطانیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور برطانیہ میں مثبت کردار کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا، تفصیل کے مطابق برطانیہ میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ(چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ عبدالرزاق مرحوم فاونڈیشن)کے کزن راجہ عبد السلام ڈپٹی لیڈر برمنگھم اور کوونٹری کو نسل نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹار مر سے اہم ملاقات کی اور کمیونٹی سے متعلق امور، فلاحی سر گرمیوں اور دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور برطانیہ میں مثبت کردار کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button