DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Teen Killed, Two Injured in Traffic Accident in Chak Sathwani

کلر سیداں میں ٹریفک حادثہ: 15 سالہ نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01 اپریل 2026)—ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے نواحی گاؤں چک ستھوانی کی ڈھوک چھپر کا 15 سالہ تیمور اپنے دو ساتھیوں سراج اور فیاض کے ہمراہ اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر سیر و تفریحی کےلئے پنچ پیر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے جبکہ تیمور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 1, 2026): A tragic traffic accident claimed the life of a teenage motorcyclist while leaving two others seriously injured near Chak Sathwani village.

According to reports, 15-year-old Taimoor, a resident of Dhok Chhapar, was traveling with his friends Siraj and Fayyaz on separate motorcycles for a recreational trip to Panch Pir. On their way, their motorcycles collided with an oncoming cargo van coming from the opposite direction.

As a result of the collision, all three riders sustained serious injuries and were rushed to the hospital. However, Taimoor succumbed to his injuries during treatment, while Siraj and Fayyaz remain in critical condition.

کلر سیداں: کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کیس، والد مقدمہ واپس لینے کا خواہاں

Kallar Syedan: Father Seeks Withdrawal of Alleged Child Assault Case

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01 اپریل 2026)—قیامت خود بتائے کہ میرا آنا کیوں ضروری تھا 6 سالہ کم سن بچے کیساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ماں نے مقدمہ درج کروایا تو باپ نے اشٹام پیپلز تھانے میں جمع کروادیا کہ وہ مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا محمد ظہیر سکنہ ڈھوک چوہدری گوہر علی داخلی ٹکال نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میرا پانچ سالہ بچہ فیضان ظہیر گھر میں روتا ہوا آیا جس نے اپنی ماں کو بتایا کہ اس کیساتھ مسمی رجب اخلاق اور محمد قاسم جو کہ ہمارے قریبی رشتہ دار بھی ہیں نے باہر کھیتوں میں کپڑے اتار کر بدفعلی کرنے کی کوشش کی ہے۔ملزمان کی عمریں بھی بالترتیب پانچ سے سات برس تک بتائی جاتی ہیں جس پر کلرسیداں پولیس نے کمسن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کیا ادھر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ملک آصف نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد نے اسٹام پیپر جمع کروایا ہے کہ وہ اب کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتا، میری بیوی نے 15 پر کال کر کے مقدمہ درج کروایا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Kallar Syedan: Life Imprisonment Awarded in Murder Case with Additional Penalties

کلر سیداں: قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01 اپریل 2026)—ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے قتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد یوسف کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر دفعات کے تحت اضافی سزائیں اور جرمانے بھی عائد کر دیئے۔عدالتی دستاویز کے مطابق مجرم محمد یوسف سکنہ موہڑہ بختان کو عدالت نے تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی عدالت نے مجرم کو مقتول ساجد محمود کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصلے کے مطابق ملزم کو دفعہ 324 کے تحت اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید با مشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 4 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

Prominent Community Figures Attend Grand Wedding Ceremony Ch M Khamid in Kallar Syedan

کلرسیداں میں چوہدری محمد خمید کی شاندار شادی کی تقریب، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوھدری اخلاق حسین کے فرزند،برطانیہ کے شہر ہالیفیکس میں مقیم چوہدری عمر اخلاق کے بھائی،ڈربی میں مقیم حاجی تصدق حسین، چوھدری تفضل حسین کے بھتیجے،عمران مبین،مقیط الرحمان نے خرم شہزاد کے کزن چوہدری محمد خمید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ روز شادی ہال کلرسیداں میں ہوئی جس میں ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،انجینئر قمراسلام راجہ،چوہدری جاوید کوثر،راجہ صغیر احمد، سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل محمد شبیر اعوان کے علاؤہ ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد ظریف راجا،چوہدری صداقت حسین،چوھدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد، راجہ پرویز اختر قادری، چوہدری شاھد گجر،راجہ طلال خلیل،محمد زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ،راجہ عامر مظہر، راجہ شہزاد یونس،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،ظفر عباس مغل،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض، شیخ ساجد الرحمان، ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،کرنل تیمور صابر،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،عاقب علی،محسن نوید سیٹھی،چوہدری ضیارب منہاس،راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی،ملک زبیر احمد،عابد زاھدی، عاطف اعجاز،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،صوبیدار ظفراقبال بیگ،حاجی محمد اسحاق،چوہدری زین العابدین عباس،مولنا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری کامران عزیز، چوہدری فیصل حفیظ، چوھدری وقاص گجر،نصیر اختر بھٹی،راحت محمود کیانی،صوبیدار غلام ربانی،مسعود احمد بھٹی، ملک فیاض سندھو، چوہدری نعیم بنارس،راجہ ذوالفقار ساجد،راجہ شاھد محمود، راجہ جاوید اشرف،کرنل تیمور صابر، شیخ سلیمان شمسی،شیخ ظفر جاوید، شیخ تیمور قدوس،شیخ عبدالھادی، حاجی طارق تاج،شیخ ندیم احمد، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،احسان الحق قریشی،بابر جٹ، راجہ محبوب حسین چوھان،چوھدری توقیر اسلم، چوھدری ابرار حسین،راجہ شاہد بکھڑال، خضر حسین،حاجی محمد امین،شاھد جمیل عباسی، عثمان سلطان وڑائچ، چوھدری تفضل حسین، سیٹھ عبدالروف،قاضی عبدالمجید،صغیر بھولا، یونس بھٹی,میجر محمد شفیق و دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan: Public Safety on Highways Top Priority, Says RPO Punjab Highway Patrol

کلر سیداں: شاہراہوں پر شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح، آر پی او پنجاب ہائی وے پٹرولنگ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01 اپریل 2026)—ریجنل پولیس آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ غازی فیصل سلیم نے کہا ہے کہ شاہرات پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوکپنڈوری کلرسیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا بنیادی مقصد عوام کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا اور بروقت مدد یقینی بنانا ہے اوور اسپیڈنگ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پٹرولنگ ٹیمیں ہائی ویز پر ہمہ وقت موجود ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور اعتماد کو فروغ دینا ہے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اس موقع پر موجود شہریوں نے انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چوہدری عامر علی اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر راجہ عاقب رزاق،راجہ نعمان ظہیر،راجہ جاوید کیانی، چوہدری نعیم بنارس و دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan: School Expansion Completed Under Ghazali Education Foundation, Annual Ceremony Held

کلر سیداں: غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سکولوں کی توسیع مکمل، افتتاح اور سالانہ تقریب منعقد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01 اپریل 2026)—غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی ایس آر پی فیز ون میں آوٹ سورس ہونے والے سکولز میں گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول دھمنوہا اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول سیائلی عمر خان یوسی سموٹ میں توسیع عمارت کا کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب و سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ضلع اٹک محمد اسحاق ٫ ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ضلع راولپنڈی عبدالودودعامر اور ایجوکیشن آفیسر محمد فاروق تقریب کے مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تعارف، مشن اور ویژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن 1995 سے دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہے اور ہمارا سلوگن ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے،غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس وقت آٹھ سے زائد سکول بنا کر ان کو کامیابی سے چلا رہی ہے اس موقع پر ان سکولز میں طالبات کے لیے مڈل کلاسز کے اجرا کا اعلان بھی کیا گیا ۔
گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول دھمنوہا میں حاجی راجہ محمد نذیر کے تعاون سے پندرہ لاکھ کی مالیت سے ایک برآمدہ اور کمرے کی تعمیر جبکہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول سیاہلی عمر خان میں راجہ محمد فیاض کی جانب سے 25 لاکھ کی مالیت سے تین کمروں، تین واش رومز٫ سکول کی چار دیواری تعمیر کی گئی نیز سکول کی کی مکمل گلی کی پختگی بھی کروائی گئی تقریب میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے دونوں افراد کا شکریہ ادا کیا گیا ان کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں اور اہل علاقہ کی جانب سے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ تعلیم کے معیار کے حوالے سے مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Kallar Syedan: Political Activist Raja Abid Passes Away, Prominent Figures Attend Funeral

کلر سیداں: کنوھا کے سیاسی کارکن راجہ عابد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01 اپریل 2026)—کنوھا کے سرگرم سیاسی کارکن راجہ عابد انتقال کر گئے نمازجنازہ میں جے یو آئی کے مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری شاہد گجر،راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،سید عامر ضمیر، سید شہاب ثاقب، گلفراز بٹ،عثمان وڑائچ، ماسٹر زاہد محمود،ماسٹر محمد شیراز و دیگر نے شرکت کی،

Show More

Related Articles

Back to top button