DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Woman Injured in Jackal Attack in Pind Bainso Village

کلر سیداں ; پنڈ بینسومیں باولے گیدڑ کا حملہ، خاتون شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 31مارچ 2026) —باولے گیدڑ نے حملہ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا واقعہ گاؤں پنڈ بینسو میں اس وقت پیش آیا جب آسیہ نامی خاتون دیگر خواتین کے ہمراہ فوتگی والے گھر سے واپس آ رہی تھیں کہ باولے گیدر نے حملہ کر دیا۔ باقی خواتین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچا لیں تا ہم گیدڑ نے ایک خاتون کو زخمی کردیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کلرسیداں موقع پر پہنچ گئی اور مضروبہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔ادھر ہسپتال کے میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ زخمی خاتون کی آنکھ، چہرے، ہاتھوں اور پاؤں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے ہیں، تاہم اسے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 31 March 2026):
A woman was seriously injured after being attacked by a rabid jackal in the village of Pind Bainsu, near Kallar Syedan.

The incident occurred when a woman named Aasia was returning from a condolence visit along with other women. Suddenly, a rabid jackal attacked the group. While the other women managed to escape, the animal attacked Asia, leaving her severely injured.

Upon receiving information, Rescue 1122 Kallar Syedan quickly reached the scene and shifted the injured woman to THQ Hospital Kallar Syedan for immediate medical treatment.

According to hospital media focal person Dr Tauqeer Maqsood, the victim sustained deep injuries on multiple parts of her body, including her eyes, face, hands, and feet. After receiving initial medical aid, she was later referred to Rawalpindi for further treatment.

Authorities have urged residents to remain cautious and report any sightings of wild or aggressive animals immediately.

موہڑہ وینس میں مفت طبی کیمپ، سو سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی

Free Medical Camp Held in Mohra Vaince, Over 100 Patients Treated

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 31مارچ 2026) —یونین کونسل کنوہا کے لیگی رہنما و سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر کی درخواست پر موہڑہ وینس میں ڈاکٹر راضیہ جاوید کی سربراہی میں ایک روزہ مریم نواز مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور سو سے زائد مریضوں کے جدید لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے انہیں موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ شہریوں نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر شاہد گجر کا شکریہ ادا کیا۔

Police Recover Liquor and Illegal Weapon During Crackdown in Kallar Syedan

کلر سیداں میں کارروائی، شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 31مارچ 2026) —کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی شمریز مسعود نے سماج دشمن عناصر کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران راجہ بلاول خان سکنہ نارہ کے قبضے سے دس لیٹر شراب جبکہ فرخ محمود سکنہ بھلاکھر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور پا نچ ضرب روند برآمد کر لیے۔

Muneeb Hussain Ties the Knot, Reception Attended by Prominent Figures

منیب حسین رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں معزز شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 31مارچ 2026) —روزنامہ نوائے وقت کے سابق اہلکار زاہد حسین نقیبی کے فرزند منیب حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر فیصل عرفان چوہان، حاجی صوفی محمد افضل شاہ نقیبی،راجہ شہزاد یونس،قاسم مشتاق کیانی،عرفان کیانی،طارق بٹ،راجہ شیراز و دیگر نے شرکت کی۔

پرنسپل سید تصور حسین شاہ انتقال کر گئے، کلر سیداں میں نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 31مارچ 2026) —مقامی کاروباری سید سجاد حیدر کے والد محترم اور نیشنل ماڈل سکول کے پرنسپل سید تصور حسین شاہ انتقال کر گئے نمازِ جنازہ کلر سیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اعجاز بٹ،پیر سید راحت علی شاہ، چوہدری شفقت محمود، ہارون کمال ہاشمی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوھدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،سجاد حسین شاہ،عابد حسین زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، جنید بھٹی،چوہدری شاہد گجر،محسن نوید سیٹھی، ماسٹر محمد ظہیر،شیخ سلیمان شمسی،خان شبیر،پیر سید حامد علی شاہ،سید شہاب ثاقب،سید عامر ضمیر،شیخ توقیر احمد،چوہدری توقیر اسلم،شیخ خورشیداحمد،شیخ ذوالفقار،سردار وسیم،نصیر اختر بھٹی،حاجی ریاست حسین،سیٹھ عبدالروف بٹ،شیخ تیمور قدوس،عابد سیٹھی،احسان الحق قریشی،چوہدری طارق تاج و دیگر نے شرکت کی۔

Sufi Haji Muhammad Ilyas Naqshbandi Passes Away, Funeral Attended by Community Members

صوفی حاجی محمد الیاس نقشبندی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 31مارچ 2026) —موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے مولانا قاری راجہ محمد یسین لنگڑیال کے والد محترم صوفی حاجی محمد الیاس نقشبندی انتقال کر گئے نماز جنازہ دربار عالیہ بگھار شریف کے صاحبزادہ عمیر ہاشم نے پڑھائی جس میں بابو نور الٰہی لنگڑیال،سید محسن علی شاہ،الحاج غلام ظہیر،چوھدری شاہد گجر، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، ظہور لنگڑیال،چوہدری نمبردار وقاص گجر، صوبیدار راجہ الیاس، شوکت لنگڑیال،ماسٹر محمد رشید وینس،راجہ عثمان لنگڑیال،چوہدری وارث محمود،راجہ یامین، رمضان گجر،راجہ یامین عادل،منظور کیانی، راجہ ماسٹر محمد خطاب، ثاقب حمید،شبیر لنگڑیال و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button