DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Young Man Shot Dead by Unknown Assailants in Ratala

رتالہ، گوجر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 23 مارچ 2026)–مشرقی گوجر خان کے علاقے رتالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔مقتول کی شناخت محمد راشد ولد محمد حسین سکنہ رتالہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پریس کلب کے صدر محمد شعیب نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے پھوپھی زاد بھائی محمد راشد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

صبح سویرے نمازیوں نے سڑک کے کنارے مقتول کی لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سید دانیال حسن، ایس آئی چوہدری ارسلان اور چوکی قاضیاں کے انچارج لیاقت شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Gujar Khan (Pothwar.com / March 23, 2026) — A tragic incident occurred in the Ratala area of eastern Gujjar Khan, where a young man was shot dead by unidentified individuals.

The deceased has been identified as Muhammad Rashid, son of Muhammad Hussain, a resident of Ratala.

According to initial reports, Muhammad Shoaib, President of the Islampura Press Club and a cousin of the victim, informed the police about the incident. He stated that unknown assailants opened fire on Muhammad Rashid, resulting in his death.

Early in the morning, local worshippers spotted the body lying on the roadside and immediately alerted authorities. Upon receiving the information, ASP Syed Daniyal Hassan, SI Chaudhry Arsalan, and In-charge Chowki Qazian Liaqat Shah, along with police personnel, rushed to the scene.

The police took the body into custody and shifted it to the Tehsil Headquarters Hospital for post-mortem examination. Evidence was also collected from the crime scene to aid the investigation.

According to police officials, an investigation has been initiated, and efforts are underway to trace and arrest the unknown perpetrators.

بیول پل کے قریب موٹر سائیکل حادثہ، کم سن لڑکا شدید زخمی

Minor Boy Critically Injured in Motorcycle Collision Near Bewal Bridge, Gujar Khan

گوجر خان ( راجہ طارق ایوب,پوٹھوار ڈاٹ کام / 23 مارچ 2026)—بیول پل کے قریب موٹر سائیکل حادثہ، کم سن ڈرائیور شدید زخمی۔ بیول پل کے قریب کلر روڈ کی جانب موڑ کاٹتے ہوئےایک موٹر سائیکل سوار اور سوزوکی کےدرمیان ٹکر سے شدیدحادثہ پیش ہوا جس میں موٹر سائیکل پر سوار کم عمر بچے کو شدید چوٹیں آئیں اور اس کے گلےپر بھی زخم ہو گیا جسے فورآ طبی امداد فراہم کی گئی۔جسے مزید علاج کے لئے راولپنڈی لے جایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ کم عمر بچہ گاؤں تھتھی سے تعلق رکھتا ہے اور الفت نامی شخص کا بیٹا ہے۔

Former High School Student in Thathi Dies After Battle with Cancer

ہائی سکول تھاتھی کا سابق طالبعلم کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گیا

گوجر خان ( راجہ طارق ایوب,پوٹھوار ڈاٹ کام / 23 مارچ 2026)–ہائی سکول تھاتھی کا سابق طالبعلم کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا۔تھاتھی کا رہائشی محمد اسماعیل گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھا لیکن بر وقت تشخیص نہ ہونے اور طبی سہولت نہ ہونے سے اس کے والدین کو اس کی بیماری کا بالکل نہ پتہ چل سکا اور جب اس کی طبیعیت بہت زیادہ بگڑی تو اسے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں اسے کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص کی گئی اور وہ کچھ وقت ہی اس بیماری سے لڑتے لڑتے فوت ہو گیا۔اس کی نماز ہ جنازہ اس کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی

Funeral Prayers of PPP Bewal Leader Malik Tariq’s Mother Offered with Large Attendance

پیپلز پارٹی بیول کے جنرل سیکرٹری ملک طارق کی والدہ کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ادا

گوجر خان ( راجہ طارق ایوب,پوٹھوار ڈاٹ کام / 23 مارچ 2026)–پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے جنرل سیکرٹری ملک طارق کی والدہ،ملک نعمان کی دادی کی نمازہ جنازہ آج ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ خطیب مرکزی جامع مسجد بیول علامہ ثاقب رضوی نے پڑہائی ۔نمازہ جنازہ میں حافظ غلام مصطفےٰ، علامہ ثاقب رضوی خطیب مرکزی جامع مسجد بیول،حافظ نزاکت،حافظ فرقان،حافظ دانیال،چوہدری فیاض اختر،صوبیدار ریاض،عابد ہاشمی، ملک گلبہار،ڈاکٹر عامر،ملک فیاض سندھو،حافظ عمران منظور،گل ضمیر، کیپٹن ایاز،چوھدری فیضان، عزیز و اقارب، اہل محلہ،تاجر برادری،اساتذہ کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button