DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Women Assaulted During Land Dispute in Sahi; Police Register Case

ساعی میں زمین کے تنازع پر خواتین پر تشدد، مقدمہ درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2026)
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ساعی میں زمینی تنازعہ کے دوران خواتین پر مبینہ تشدد کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ (سا) دختر الفت حسین سکنہ ساعی نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ ان کی زمین کے تنازعہ کے سلسلے میں کمیشن موقع پر موجود تھا اور ان کے والد متنازعہ زمین پر اپنا بیان ریکارڈ کروار ہے تھے۔ اسی دوران ان کے کزن عباس کرامت، سرفراز کرامت اور سبحان شہزاد وہاں آگئے اور ان کے والد کے ساتھ بحث و تکرار شروع کر دی۔ درخواست گزار کے مطابق شور شرابہ سن کر ان کی والدہ بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ اس دوران ملزمان نے ان کے والد کو دھکا دیا، جبکہ والدہ نے انہیں سہارا دینے کی کوشش کی تو عباس کرامت نے کلہاڑی سے وار کیا جو ان کی والدہ کے ناک پر لگا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئیں، مزید بتایا گیا کہ جب انہوں نے اپنی والدہ کو سہارا دیا تو تینوں ملزمان نے انہیں اور ان کی والدہ کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ان کے والد اور ماموں نے مداخلت کر کے انہیں ملزمان سے چھڑایا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے درخواست کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, 19 March 2026) – Police have registered a case and launched an investigation against individuals allegedly involved in assaulting women during a land dispute in the Sahi area, under the jurisdiction of Kahuta Police Station.

According to police sources, a woman identified as (S), daughter of Ulfat Hussain and a resident of Sahi, filed a complaint stating that a commission was present at the disputed land site where her father was recording his statement regarding the property issue. During this time, her cousins—Abbas Karamat, Sarfraz Karamat, and Subhan Shehzad—arrived and began arguing with her father.

The complainant stated that upon hearing the commotion, her mother also reached the scene. The accused allegedly pushed her father, and when her mother tried to support him, Abbas Karamat reportedly attacked her with an axe, striking her on the nose and causing her to fall injured.

She further alleged that when she tried to assist her mother, all three accused physically assaulted both of them with kicks and punches. Later, her father and uncle intervened and rescued them from the attackers.

Kahuta Police have registered a case against the accused based on the complaint and have started an investigation into the incident.

کہوٹہ میں عید خریداری عروج پر، بازاروں میں خریداروں کا رش

Eid Shopping Peaks in Kahuta as Markets See Heavy Rush

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2026)
عید الفطر کے قریب آتے ہی کہوٹہ شہر میں عید شاپنگ کیلئے مارکیٹوں میں خریداروں کا رش اپنے عروج پر نظر آرہا ہے ایک سروے کے مطابق عید الفطر کی آمد کے باعث کہوٹہ شہر کے بازاروں، شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں گہما گہمی اور مختلف اسٹالز پر بے پناہ رش نے عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں ہیں ملبوسات، جیولری، میک اپ، جوتے، مہندی اور چوڑیوں کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ دکانداروں نے قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا ہے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں مردہ خواتین اور بچے عید کی تیاری کے لیے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ پلازوں کا رخ کر رہے ہیں خواتین زیادہ تر سلے سلائے کپڑے، کڑہائی والے رنگ برنگے ملبوسات خرید رہی ہیں، جبکہ آرٹیفیشل جیولری، چوڑیاں، میک اپ اور مہندی کی دکانوں پر بھی خریداروں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔

کہوٹہ میں ٹمبر مافیا بے قابو، قیمتی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی جاری

Timber Mafia Runs Rampant in Kahuta as Illegal Deforestation Continues

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2026)
با اثر سیاسی شخصیات کی آشیر باد،ٹمبر مافیا بے لگام، لکڑی چوروں کے ہاتھوں کہوٹہ کے جنگلات کٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا جنگلات کا صفایا کر دیا ایک رات میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کا ٹ دیے،تحصیل کہوٹہ میں ٹمبر مافیا کی سرگرمیوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق نہ صرف قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے بلکہ بعض مقامات پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاڑ کے جنگلات میں مبینہ طور پر عملے کی ملی بھگت کے ذریعے ٹمبر مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اسی طرح یونین کونسل کھدیوٹ کے علاقہ جاوا جنترہ میں بھی صورتحال نہایت سنگین ہو چکی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق ٹمبر مافیا نے درجنوں قیمتی چیل کے درخت کاٹ دئیے ہیں۔مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو آنے والی نسلیں ان قیمتی قدرتی وسائل سے محروم ہو جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ جنگلات کے بعض ذمہ داران کا مؤقف ہے کہ غیر قانونی کٹائی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔ عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ٹمبر مافیا سے پیسے وصول کرکے جنگلات سے درخت کٹوانے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Key Meeting Held in Kahuta for Eid Arrangements, Focus on Security and Cleanliness

عید انتظامات کیلئے کہوٹہ میں اہم اجلاس، سکیورٹی اور صفائی پر زور

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2026)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل کی زیرِ صدارت عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ سپیشل برانچ کے افسران سینٹری انسپکٹر ریسکیو 1122 کہوٹہ ٹریفک پولیس کہوٹہ سول ڈیفنس اور پیرا فورس کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران عید کے موقع پر سکیورٹی ٹریفک کی روانی صفائی ستھرائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات مکمل رکھے جائیں میڈم شیریں گل نے مزید کہا کہ عید کے دوران صفائی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے جبکہ سکیورٹی ادارے مکمل چوکنا رہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button