DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Tragic Triple Murder in Nograan: Three Killed, One Injured in Firing Incident

نوگراں میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2025)
پولیس تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقے نوگراں میں تہرے قتل کی افسوسناک واردات،مخالف پارٹی نے اندھادھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو موقع پر قتل کر دیا جبکہ 1شخص شدید زخمی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 36سالہ نصیر ولد غضنفر، 39سالہ شہزاد ولد سید اکبر اور55سالہ بشارت ولد منصبدار ساکنان نوگراں کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ شہزاد ولد علی داد اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Motor (Reporter Pothohar.com — Kabir Ahmed Janjua, October 11, 2025):
A tragic incident of triple murder took place in the suburban area of Nograan, within the jurisdiction of Kahuta Police Station. According to initial reports, members of a rival group opened indiscriminate fire, killing three people on the spot and leaving one person critically injured.

Upon receiving the report, police and rescue teams from Kahuta reached the scene immediately, cordoned off the area, and began collecting evidence.

Police have identified the deceased as 36-year-old Naseer, son of Ghazanfar; 39-year-old Shehzad, son of Syed Akbar; and 55-year-old Basharat, son of Mansabdar, all residents of Nograan. The injured have been identified as Shehzad, son of Ali Dad, and Ghazanfar Khan, who were shifted to a hospital for medical treatment.

Following the incident, fear and panic spread throughout the area. Police have collected forensic evidence and initiated a thorough investigation to determine the motive behind the attack.

کہوٹہ میں لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزیاں، کم عمر بچے مزدوری پر مجبور، محکمہ لیبر کی مجرمانہ خاموشی

Rampant Violation of Labour Act in Kahuta: Child Labour on the Rise Amid Labour Department’s Silence

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2025)
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزیاں تو اتر کے ساتھ جاری، محکمہ لیبر کے زمہ داران کی مجرمانہ خاموشی، کم عمر بچے بیکریوں ورکشاپس دکانوں ہوٹلوں میں کام کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے باوجودکہوٹہ شہربھر میں چھوٹے کم سن بچے سکول جانے کی بجائے ورکشاپس دکانوں ہوٹلوں اور بیکریوں میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے ضلعی زمہ داران کی مجرمانہ خاموشی سے نہ صرف ان کی کار کردگی بلکہ کم سن بچوں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے دوسری جانب بھی کارروباری مراکز و دیگر بھی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کم از کم ماہانہ تنخواہ 40 ہزار روپے 8 گھنٹے ڈیوٹی اور 26 دن کام کرنیکے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے منتظر نظر آتے ہیں۔ کارروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں میڈیا نمائندگان کو بتایا کہصوبہبھر میں حکومت پنجاب کے کم از کم تنخواہ سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔ مالکان دیدہ دلیری کے ساتھ 12 سے 14 گھنٹے اور پورے 30 دن کام کرواتے ہیں جبکہ ماہانہ 20 سے 25 ہزار تنخواہ دی جاتی ہے۔

کہوٹہ میں علمائے کرام کے گھروں پر پولیس کے چھاپے، 3 علمائے کرام کی گرفتاریوں کی اطلاعات

Kahuta: Police Raids on Religious Scholars’ Homes — Reports of Three Arrests

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2025)
کہوٹہ کے علمائے کرام کے گھروں پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے چھاپے، 3 علماء کی گرفتاریوں کی اطلاعات،تفصیل کے مطابق قومی مذہبی جماعت کی طرف سے دس اکتوبر کو اقصی مارچ کی کال پر دیگر شہروں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی پولیس تھانہ کہوٹہ کے علمائے کرام کے گھروں پر چھاپے، مذہبی جماعت کے امیر تحصیل کہوٹہ ممتاز عالم دین و خطیب سید احمد شاہ اور ان کے ساتھی محمد اعجاز، معروف عالم دین علامہ ظہور اعوان نقیبی ممبر ضلعی امن ضلعی امن کمیٹی اور ان کے صاحبزادے کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس تھانہ کہوٹہ کی طرف سے گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Kahuta (Reporter Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, October 11, 2025):
Police from Kahuta Police Station reportedly conducted raids on the homes of several religious scholars in Kahuta Tehsil following the national religious party’s call for an Al-Quds March.

According to details, among those reportedly detained are the Tehsil Kahuta leader of the religious party, prominent scholar and preacher Syed Ahmed Shah, along with his associate Muhammad Ijaz, and renowned scholar Allama Zahoor Awan Naqeebi, who is also a member of the District Peace Committee. Reports also suggest the arrest of his son. However, Kahuta Police Station has not yet officially confirmed the arrests.

راجہ عامر مظہر کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان — “سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑوں گا”

Raja Amir Mazhar Vows to Contest Upcoming Local Elections — “Will Not Leave the Political Field Empty”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2025)
سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑوں گا بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے بھرپور حصہ لوں گا۔ میرے سیاسی مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں الیکشن میں حصہ لوں گا، میری سیاسی زندگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرع ہے میری والد) مرحوم (سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کی میں نے بھی بطور سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی اور بطور چیئر مین عوام کی بے لوث خدمت کی ہے انشاء اللہ دوبارہ موقع ملا تو عوامی خدمت سلسلہ وہی سے شروع ہو گا جہاں پر منقطع ہوا تھا ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ دعوئے ناں کبھی کیے ہیں اورنہ ہی ان پر یقین رکھتا ہے میرے والد مرحوم نے بھی شرافت کی زندگی گزاری ہے اور میں بھی اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے خدمت اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے انشاء اللہ تعالی سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑوں گا بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے بھرپور حصہ لوں گا میرے سیاسی مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں الیکشن میں حصہ لوں گا۔

Four-Day Teachers’ Training Workshop Held at Maktab Taleem-ul-Quran Foundation, Kahuta, Under the Supervision of Maulana Qari Usman Usmani

مکتب تعلیم القرآن فاؤنڈیشن کہوٹہ کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی ورکشاپ، مولانا قاری عثمان عثمانی کی نگرانی میں انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2025)
تحصیل کہوٹہ کے معروف دینی ادارے مکتب تعلیم القرآن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کی نگرانی میں اساتذہ کیلئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام، تفصیل کے مطابق مکتب تعلیم القرآن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد مکی کہوٹہ میں اساتذہ کرام کے لئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ میں تدریس کے جدید تقاضوں کے مطابق مہارت اور جدت پیدا کرنا ہے تا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ منتظمین کے مطابق یہ ورکشاپ اساتذہ کے لئے سیکھنے، سوچنے اور اپنی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔ ورکشاپ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر نئے موضوعات پر مفید لیکچرز، عملی تربیت اور فکری مکالمے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے تربیتی پرو گرامز اساتذہ کو جدید تعلیمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کی بہتر رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button