DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Residents of Azim Town Dhapri, Kahuta City, Deprived of Gas Supply

کہوٹہ شہر عظیم ٹاؤن دھپری کے رہائشی سوئی گیس سے محروم، حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10ستمبر2025)
مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے اندرون کہوٹہ شہر عظیم ٹاؤن دھپری کے رہائشی جدید دور میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم،شہر میں رہنے کے باجود کسی پسماندہ گاؤں کی زندگی گزار رہے ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم،ایم این اے حلقہ این اے اکاون اورسوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق اندرون کہوٹہ شہر عظیم ٹاؤن دھپری کے رہائشیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2010 سے اس علاقے میں مستقل طور پر آباد ہیں ہمارا محلہ مین روڈسے صرف 50 فٹ کے فاصلے پر واقع ہے ہمارے اردگرد کے تمام گھروں کو گیس کی سہولت میسر ہے مگر ہمارے تقریباً 15 گھروں کو تاحال اس بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ہمارے تمام رہائشیوں نے گیس کنکشن کے لیے باضابطہ طور پر فائلیں اور مطلوبہ کاغذات بھی جمع کروا دیے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ اس دوران یہ بھی نہایت افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ سروے کے لیے تین مرتبہ ٹیمیں ہمارے علاقے میں آچکی ہیں، لیکن انہوں نے کھلم کھلا رشوت کا مطالبہ کیا۔ ہم نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت رشوت نہیں دیں گے شاید اسی وجہ سے ہمارے علاقے کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ رویہ نہ صرف ہمارے ساتھ زیادتی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ عوام سے رشوت طلب کرنا قابلِ گرفت جرم ہے۔ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہماری بنیادی سہولت کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہمارے گھروں تک بھی گیس لائن بچھائی جا سکے۔

Motor (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | September 10, 2025):
The claims of public service by PML-N appear to have fallen flat as residents of Azim Town Dhapri, located within Kahuta city, remain deprived of basic gas facilities despite living in an urban area. They lamented that although they reside in the city, their living conditions resemble those of a backwards village. Citizens have appealed to the Federal Minister for Petroleum, the MNA of NA-51, and the senior management of Sui Northern Gas Pipelines Limited to take immediate notice of their plight.

According to details, residents explained that they have been permanently settled in the area since 2010. Their neighbourhood is only 50 feet away from the main road, and while surrounding houses enjoy access to gas, nearly 15 homes in Azim Town Dhapri have been deliberately excluded from this essential service. Despite submitting proper applications and required documents for gas connections, no practical steps have been taken.

Residents further revealed with deep regret that survey teams have visited their area three times, openly demanding bribes in exchange for gas connections. They firmly refused, declaring that they would not pay bribes under any circumstances. They suspect this refusal may be the reason their locality continues to be neglected.

The residents stressed that such corrupt practices are not only an injustice to them but also damaging to the credibility of the department. They strongly demanded an impartial investigation into the matter and strict action against the officials involved. Above all, they called for the immediate provision of the basic facility of gas supply so that pipelines may finally be extended to their homes.

الخلیل فلائی ادارے کی جانب سے میلاد کمیٹیوں اور نعت خوانوں میں انعامات تقسیم

Al-Khalil Welfare Organisation Distributes Awards to Milad Committees and Naat Reciters

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10ستمبر2025)
الخلیل فلائی ادارے کی طرف سے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کرنے والی میلاد کمیٹیوں اور نعت خوانوں کو انعامات،انعام سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ ممتاز سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز الخلیل فلائی ادارے گرڈ اسٹیشن کے زمہ داران مہتہم ادارہ معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت صاحبزادہ محمد فرید، خطیب جامع مسجد الخلیل صاحبزادہ حافظ صغیر احمد،خادم ادارہ کبیر احمد جنجوعہ کے زیر انتظام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہو ا جس میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیت، سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ، صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ، صدر فدایان رسول ﷺ،مسلم لیگ ن کہوٹہ کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ اس موقع پر سیکرٹری ایم سی کہوٹہ ذوالفقار حسن،محمد حفیظ قریشی،ذوالفقار قریشی،حافظ قاری ذوالفقار چشتی،حافظ و قاری اظفر،راجہ الطاف حسین، حوالدار گلفراز حسین،راجہ منیر احمد،آفتاب حسین جنجوعہ،راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ سمیت دیگر بڑی تعداد عوام علاقہ نے شرکت کی ا س موقع پر سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ ممتاز سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بزم رضائے مصطفیﷺ گرڈ اسٹیشن جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کے زیر اہتمام جلوس میلاد جو کہ مرکزی جامع مسجد سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی ان تمام میلا کمیٹیوں کے سر براہان اور نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے اپنے خطاب میں سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ ممتاز سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ کا جمال محض ظاہری ہی نہیں بلکہ باطنی، باطنی، روحانی کمالات کا بھی عکاس ہیاللہ تعالی نے اپنے محبوب ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ ﷺ کی ذات مقدسہ ہی کائنات کی اصل زینت ہے آخر تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button