17 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: M Hanif, set a remarkable example of honesty by returning a gold necklace set worth millions to its rightful owner

محمد حنیف نے لاکھوں روپے مالیت کا طلائی ہار اصل مالک کو واپس کرکے دیانت داری کی شاندار مثال قائم کردی

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 17 دسمبر 2024)—غریب معمر محنت کش اہلکار نے سڑک سے ملے لاکھوں روپے مالیت کا طلائی ہار سیٹ اس کے اصل مالک تک پہنچا کر دیانت داری کی قابل رشک مشال قائم کردی یوسی چوآخالصہ کی ڈہوک فاروقیہ موضع ٹکال کے محمد حنیف ولد محمد لطیف کلرسیداں میں پنجاب کالج میں ملازمت کرتے ہیں گزشتہ روز ایک خاتون نے بازار سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا طلائی ہار سیٹ لیا اور دیگر سامان کے ہمراہ اسے شاپنگ بیگ میں ڈال کر اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر روانہ ہو گئی پنجاب کالج کے قریب موٹرسائیکل سے لگے شاپنگ بیگ سے طلائی ہار سیٹ بمعہ خریداری رسید و دیگر سامان اس وقت سڑک پر گر گئے جب کالج میں چھٹی ہو چکی تھی اور سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سڑک پر دوڑ رہی تھیں اس دوران معمر اہلکار محمد حنیف کو قیمتی طلائی ہار سیٹ و دیگر سامان ملا جو اس نے اپنے ادارے کے پرنسپل طارق حسین کے سپرد کرتے ہوئے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا جنہوں نے طلائی زیورات کی خریداری رسید کی مدد سے جیولر اور مالک کا کھوج لگایا اس دوران زیورات کی مالکن کی حالت خراب ہو چکی تھی وہ بے حد پریشان تھی مگر پرنسپل طارق حسین اپنے معمر ملازم محمد حنیف اور میڈیا کے ہمراہ مقامی جیولرز دانش بٹ کے پاس گئے اور سب کی موجودگی میں طلائی ہار سیٹ و دیگر سامان اس کے اصل مالکان کے سپرد کرکے ثابت کیا کہ دیانتداری کے لیئے عمر کی کوئی قید نہیں بلکہ اس کے لیئے خداخوفی اور انسانی ہمدردی دل میں ہونا اشد ضروری ہے مالکان بھی لاکھوں کا زیور ملنے پر ورطہ حیرت میں ڈوب گئے پرنسپل طارق حسین،دانش بٹ نے بھی معمر اہلکار محمد حنیف کے جذبے کو مشالی اور قابل دید قرار دیتے ہوئے ان کی زندگی اور صحت کی دعائیں دیں۔

Mohammad Hanif, a resident of Dhok Farooqia

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 17, 2024) – An elderly worker, Mohammad Hanif, set a remarkable example of honesty by returning a gold necklace set worth millions to its rightful owner.

Mohammad Hanif, a resident of Dhok Farooqia in UC Choa Khalsa, works at Punjab College in Kallar Syedan. A woman had purchased the gold necklace set, valued at approximately PKR 500,000, and placed it in her shopping bag and other items before heading home on a motorcycle with her son. Near Punjab College, the shopping bag accidentally fell off the motorcycle amidst heavy traffic as the college dismissal caused a rush of vehicles.

Hanif discovered the bag containing the necklace, a receipt, and other items. Displaying integrity, he handed it over to his institution’s principal, Tariq Hussain, and informed him of the details. Using the receipt, the principal tracked down the jeweller and subsequently located the rightful owner.

Meanwhile, the woman, unaware of the discovery, was in extreme distress over the loss. The principal, accompanied by Mohammad Hanif and local media, visited jeweller Danish Butt to verify the claim before returning the items to the woman in their presence.

The owner, overwhelmed with gratitude, expressed disbelief at recovering her valuables. Principal Tariq Hussain and jeweller Danish Butt praised Mohammad Hanif for his exemplary honesty, calling him a beacon of integrity. They also prayed for his health and well-being, emphasizing that honesty knows no age but requires a deep sense of God-fearing and compassion.

کاشتکار روائیتی فصلوں کی بجائے نئے فصلیں کاشت کرکے جدت لائیں,انجینئر قمراسلام راجہ

Farmers should innovate by cultivating new crops instead of traditional crops, Engineer Qamar Islam Raja

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 17 دسمبر 2024)—ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ کاشتکار روائیتی فصلوں کی بجائے نئے فصلیں کاشت کرکے جدت لائیں اور جدید کاشتکاری سے ذیادہ منافع حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی تخت پڑی کے گاؤں ڈاوری میں میں ادرک ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی اور ادرک کی فصل کا کاشت میں گہری دلچسپی لی۔انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہا کہ ادرک ہمارے علاقے کی کامیاب فصل ہے یہ کھیتوں کے علاوہ گھروں کے اندر اور ملحقہ جگہوں پر بھی کاشت کی جا سکتی ہے ادرک منافع بخش فصل ہے جس سے کاشتکار انتہائی کم خرچ سے ذیادہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں سارے سال میں صرف گندم کاشت کرنا مناسب نہیں اس کے علاوہ بھی دیگر فصلوں کی کاشت جدید خطوط پر کر کے زرعی میدان میں کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ادرک اور دالوں کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالر کا زر مبادلہ خرچ کرتا ہے انہوں نے ادرک کی کاشت کی اہمیت اور منافع سے آگاہ کرتے ہوئے کہاادرک کی کاشت سے ہم کسانوں کو ذیادہ خوشحال کرنے کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ کو بھی بچا سکتے ہیں اس موقع پر خواتین بہنوں کی بڑی تعداد نے ادرک کی کاشت میں دلچسپی لی اور یوسی تخت پڑی میں اربوں روپے مالیت سے سوئی گیس فراہمی منصوبہ پر قمراسلام راجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے کر 16جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police broke up a gambling den, seized the money at stake and other items, and registered a case against 16 gamblers

www.pothwar.com

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 17 دسمبر 2024)— کلرسیداں پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے کر 16جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوک پنڈوری بھاٹہ روڈ کے قریب جنگل میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جسے آتا دیکھ کر قمار بازوں نے دوڑیں لگا دیں پولیس نے تعاقب کر کے فاروق،عقیل،عمران شہزاد،باسط،شرافت اور 10/12 نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 3300 روپے، دو عدد مرغے جن میں سے ایک عدد اصیل اور موقع پر کھڑے چھ عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے گئے جبکہ دیگر بھاگ جانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قاسم بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

Qasim Butt passes away, funeral prayers offered at Kallar Syedan ​​Sports Stadium

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 17 دسمبر 2024)—پاکستان تحریک انصاف ایم سی کلرسیداں کے صدر وقاربٹ۔ کے والد محترم قاسم بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،پی ٹی ائی کے سٹی صدر سجاد حسین کاظمی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،عاقب علی،راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،راجہ اظہر اقبال،مسعوداحمدبھٹی،راجہ محمد ثقلین۔راجہ عثمان مانی،چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن سرائیکی،سیٹھ عبدالرووف بٹ،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،چوہدری توقیراسلم، سردار محمد تاج،چوہدری طارق تاج،شیخ خورشیداحمد،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری محسن نوید سیٹھی،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری حمید،چوہدری اعجازگجر ایڈووکیٹ۔راجہ آصف محمود،راجہ ضیارب،ٹھیکیدار خضر،راشد کیانی،حاجی ریاست حسین و دیگر نے شرکت کی۔

زردار مرزا انتقال کر گئے جنازہ ڈھیری مرزیاں نوتھیہ روڈ پر ادا کی گئی

Zardar Mirza passes away, funeral held on Dheri Mirzian Nothia Road

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 17 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن شاہ باغ کے سینئر رہنما ساجد علی مرزا کے والد محترم زردار مرزا انتقال کر گئے جنازہ ڈھیری مرزیاں نوتھیہ روڈ پر ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،محمد زبیر کیانی،راجہ شہزاد یونس،ظفر عباس مغل،افتخار بھولا،مرزا جاوید اقبال،حاجی اخلاق حسین،خان عثمان یوسفزئی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،ملک۔اشتیاق حسین،چوہدری جواد مجید،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری یاسر ولایت،ماسٹر عبدالمجید،شہباز رشید،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری عبدالخطیب،سید اصف علی شاہ،شیخ سلیمان شمسی،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،ملک سلیم عزیزال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button