DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Arrest Five Drug Dealers in Successful Raids, Recovering Liquor and Narcotics

پولیس تھانہ کہوٹہ کی کامیاب چھاپے مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروش گرفتار

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،09، نومبر، 2024ء ) — پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سید ذکاء الحسن کے کامیاب چھاپے مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروش گرفتار کرکے 50عدد کپی دیسی شراب اور 25لیٹر شراب کے گیلن سمیت ملزمان سے چرس بھی بر آمد کی۔ ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ منشیات اور شران فروشوں، سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ میں ہائی سکول مواڑہ کے باہر ملزم حسن اقبال جنجوعہ ولد شبیر حسین جنجوعہ ساکن مواڑہ کو گرفتار کرکے دوران تلاشی و پڑتال پلاسٹک کے توڑے سے 50عدد مالٹا رنگ کی دیسی کپی شراب بر آمد کی۔ جبکہ ملزم احسان الحق عباسی ولد بابر اقبال عباسی ساکن بنڈھیا سیداں ڈاکخانہ کھڑانگ سے 300گرام چرس، ملزم عمران علی ولد محمد شفی، ملزم ابرار ولد محمد یاسین اور ملزم ظفیر احمد ولد بابرخان ساکن درانکوٹ سے بل ترتیب 10لٹر، 10لیٹر، 05لیٹر دیسی شراب کے گیلن بر آمد کرکے زیر دفعہ 3/4حد امتناع منشیات مقدمات نمبری 758/24،759/24، 760/24، 756/24، 757/24، اور CNSAزیردفعہ 1-9کے تحت پانچ الگ الگ مقدمات تھانہ کہوٹہ میں درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 9, 2024) — In a successful anti-narcotics operation, SHO Syed Zaka-ul-Hasan from Kahuta Police Station, with support from DSP Mirza Tahir Sikandar, arrested five drug dealers, recovering 50 bottles of locally made liquor, a 25-liter container of alcohol, and quantities of hashish.

During a targeted operation near Moarra High School, Hasan Iqbal Janjua was apprehended with 50 bottles of local orange-coloured liquor. In separate raids, Ehsan ul-Haq Abbasi was found with 300 grams of hashish, while Imran Ali, Abrar, and Zafeer Ahmed were each caught with large amounts of homemade liquor, including containers holding 10 litres, 10 litres, and 5 litres, respectively.

The Kahuta police have filed five separate cases (Nos. 758/24, 759/24, 760/24, 756/24, 757/24) under Pakistan’s Prohibition of Narcotics Act sections 3/4 and CNSA section 9-1. All suspects are now in custody as authorities continue their efforts against drug trafficking and social vices in the region.

محلہ دھپری میں تیئس سالہ نوجوان دکاندار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

A thirty-three-year-old shopkeeper committed suicide by hanging himself from a fan in Mohalla Dhapri

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،09، نومبر، 2024ء ) — پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ محلہ دھپری میں تیئس سالہ نوجوان دکاندار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پرپہنچ گئی۔ اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارشد محمود سکنہ دھپری نے بتایا کہ میرا بیٹا حامد محمود دھپری میں مر غ شاپ کرتا تھا۔ صبح سویرے دکان پر آیا میں نے بیٹے کو ناشتہ کے لیئے کالیں کی لیکن اس نے میری کال اٹینڈ نہیں کی۔ مجھے پریشانی لاحق ہو ئی اور میں دوکان چلا گیا۔ تو دیکھا کہ دکان کا شٹر نیچے ہے۔جس پر میں نے بیٹے کی تلاش شروع کردی۔ جب دوبارہ دکان پر گیا تو شٹر کھول کر دیکھا تو میرے بیٹے کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ متوفی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا متقی،پرہیزگار اور تہجد گزار تھا۔ بظاہر اسے کوئی پریشانی نہیں تھی۔ اور نہ ہی کوئی مالی پریشانی تھی۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 9, 2024) — A 23-year-old shopkeeper in Kahuta’s Dhapri neighborhood was found dead after reportedly committing suicide by hanging himself from a ceiling fan in his shop. Upon notification of the incident, Kahuta police arrived at the scene and transferred the body to the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta for post-mortem examination.

According to police sources, Arshad Mahmood, the deceased’s father, reported that his son Hamid Mahmood, who ran a poultry shop in Dhapri, had not responded to his calls that morning when he was trying to reach him for breakfast. Concerned by the silence, Arshad went to the shop and initially found the shutter down. After a second visit and lifting the shutter, he was met with the tragic sight of his son’s body hanging from the fan.

The father described his son as devout, disciplined, and a regular in performing late-night prayers (Tahajjud), with no visible signs of distress or financial issues. The police have initiated an investigation to determine the circumstances surrounding the death.

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ ظفر کی فوری کارروائی

Crackdown on Encroachments in Kahuta as Assistant Commissioner Ayesha Zafar Takes Immediate Action

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،09، نومبر، 2024ء ) — تجاوزات مافیا کے خلاف ایوشہ ظفر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ افسران اور عملہ کے ہمراہ اچانک خد مختلف بازاروں میں پہنچ گئیں۔ پنجاڑ چوک، کوٹلی لنک روڈ، مین بازار، مٹو ر روڈ اور لاری اڈہ سمیت شہر بھر میں ایوشی ظفر کے اچانک چھاپوں سے تجاوزات مافیا کی دوڑیں لگ گئیں۔ تجاوز شد سا مان اور سڑک پر موجود سامان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ضبط کر کے موقع پر جرمانے وچالان کیئے۔ کسی سفارش اور دباؤکو قبول نہیں کروں گی۔ بازار میں دکاندار اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔ آئندہ خلاف ورزی پر مقدمات درج کر کے جیل بھیج دوں گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے گزشتہ روز اچانک کہوٹہ شہر مختلف بازاروں میں چھاپوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاران محمد طفیل سول ڈیفنس کے عبدالشکور، عدیل افضل، انسپکٹر ایم سی کہوٹہ راجہ عامر اشتیاق، انسپکٹر ایم سی کہوٹہ راجہ عمر، انضمام ستی اے سی آفس کہوٹہ اور دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر نے سڑک اور دکانوں کے باہر موجود تجاوز شدہ سامان کو ضبط کر لیا اور کہا کہ انتظامیہ کسی قسم کی نرمی نہیں کرے گی۔ کسی سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار اپنا سامان شٹر کے اندر اپنی حدود میں رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھاری جرمانے اور چالان ہونگے بلکہ تجاوزات مافیا کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ اس موقع پر با اثر شخصیات کی سفارش قبول کرنے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر نے انکار کر دیا۔ اور کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 9, 2024) — In a determined crackdown on illegal encroachments, Assistant Commissioner Ayesha Zaffar led an unexpected operation across various markets in Kahuta. From Panjar Chowk, Kotli Link Road, Main Bazaar, Mator Road to Lari Adda, her surprise inspections sent a clear message to the encroachment mafia, which hurriedly attempted to evade enforcement. Zaffar seized goods that had been unlawfully displayed outside shop boundaries, issuing on-the-spot fines and warnings against any future violations.

AC Zaffar addressed shopkeepers, asserting that goods must be kept within their designated premises, and warned of jail sentences for repeat offenders. “I will not accept any influence or recommendations; public interest will not be compromised,” she stated. Present alongside her were local police officers, civil defence officials, and other administrative staff, all backing Zaffar’s directive. Emphasizing the administration’s strict stance, she concluded that future violations would not only incur heavy fines but could also lead to imprisonment.

تحصیل کہوٹہ اور ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں کھیلتا پنجاب پروگرام ترتیب دے دیا گیا

Sports Punjab program was organized in Tehsil Kahuta and District Rawalpindi

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،09، نومبر، 2024ء ) — وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کےحوالے سے تحصیل کہوٹہ اور ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں کھیلتا پنجاب پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔ خصوصی ہدایت ہر کھیلتا پنجاب کے سلسلہ میں کرکٹ ٹیپ بال ایونٹ 9اور10تاریخ کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیراحمد ہونگے۔اس سلسلے میں پہلے دو دن راول پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں راولپنڈی،تحصیل ٹیکسلا اور کوٹلی ستیاں کے کلبوں نے شرکت کی۔ تیسرے اور چوتھے دن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں میچ کھیلا جائے گا اور فائنل میچ بھی کہوٹہ میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی سے جن چار ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائے کیا اور جوچار ٹیمیں ہفتے والے دن سیمی فائنل میں پہنچیں گی ان کا آپس میں مقابلہ ہو گیا جو فائنل جیتتے اس کو ایک لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار انعام دیا جا ئے گا۔ جو ٹیم فائنل میچ جیتے گی و ہ آگئے ڈویژن لیول مقابلو ں میں حصہ لے گی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 9, 2024) — In line with Punjab Chief Minister Maryam Nawaz’s initiative to promote sports across the province, the Khelta Punjab (Playing Punjab) program has organized a tape-ball cricket tournament in Tehsil Kahuta and District Rawalpindi. The tournament will take place on November 9 and 10 at the Government Boys High School Kahuta ground, with MPA Raja Saghir Ahmed as the guest of honor.

The event started with matches held over two days at the Rawal Park Cricket Ground, featuring clubs from Rawalpindi, Taxila Tehsil, and Kotli Sattian. The tournament will continue with matches at the Kahuta ground, including the semifinals and the grand final. Four teams from Rawalpindi have qualified for the semifinals, with four additional teams advancing from matches held on Saturday. The winning team will receive a cash prize of PKR 100,000, while the runner-up will be awarded PKR 50,000. The champion team will also secure a place in the upcoming divisional-level competitions.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button