گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) ––سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری محمد یاسین اور پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کے ہمراہ الپیال ٹرسٹ کے زیر اہتمام چکری روڈ پر بنائے گئے فاطمۃ الزہرہ ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم این اے وجیہ قمر میڈم افشاں،ڈاکٹر فروا شرجیل،چودھری ظفر، چودھری حق نوازبھی ان کیہمراہ تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں عوام کے لئے مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مہنگائی کے اس دور میں اس طرح کے ہسپتال عوام کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے زمردخان سی گوجر خان میں بھی فری ہسپتال بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ جگہ کی فراہمی میں آپکے ساتھ تعاون کرینگے۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ چکری روڈ پر پاکستان کا ایک بہترین ہسپتال بنانے کی کوشش کی ہے اس ہسپتال میں سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔چودھری محمد یسین نے کہا کہ زمرد خان آزاد کشمیر میں بھی اس طرح کا ہسپتال بنائیں۔تقریب سے ایم این اے وجیہہ قمر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, August 31, 2024) –– Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf, along with President of Pakistan Peoples Party Azad Kashmir Chaudhry Muhammad Yasin and Pakistan Sweet Home head Zamurrad Khan, visited the Fatimah Al-Zahra Hospital on Chakri Road, established under the Alpial Trust. During the visit, they reviewed the hospital’s arrangements. The delegation included MNA Wajiha Qamar, Madam Afshan, Dr. Furwa Shujaeel, Chaudhry Zafar, and Chaudhry Haq Nawaz.
Speaking at the event, Raja Pervez Ashraf emphasized that the hospital will offer free healthcare services to the public. He highlighted the importance of such facilities in times of rising inflation, calling them a great blessing for the people. Raja Pervaiz Ashraf also appealed to Zamurrad Khan to establish a similar free hospital in Gujar Khan, offering support in providing land for the project. Zamurrad Khan expressed his commitment to making the hospital on Chakri Road one of the best in Pakistan, providing free services to the community. Chaudhry Muhammad Yasin requested Zamurrad Khan to build a similar hospital in Azad Kashmir as well. MNA Wajiha Qamar and other officials also addressed the gathering.