لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیرراجہ ،01، اگست، 2024ء25محرم الحرام 1446ھ) -مشرقی لندن کے علاقے ایسٹ ہیم میں13جولائی کو برٹش پاکستانی فیملی کے گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں13 سالہ نقاش ملک، 11سالہ آیت ملک اور سات سالہ محمد حنان ملک کی نماز جنازہ منہاج القرآن کی مسجد میں ادا کردی گئی جس میں کمیونٹی کے سیکڑوں افراد کے علاوہ مقامی پولیس، کونسل اور فائر بریگیڈ کے وفود نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور رقت آمیز مناظر بھی دیکھنےمیں آئے، شرکا غم سے نڈھال تھے اور والدین خرم ملک اور نغمانہ گل خان کو دلاسہ دیتے رہے، نماز جنازہ میں شریک نیو ہیم کی میئررخسانہ فیض اور کونسلر ڈاکٹر ذوالفقار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوری کمیونٹی اس سانحہ پر غم سے نڈھال اور غم زدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے کمیونٹی سے کہا کہ گھروں میں باقاعدگی کے ساتھ بجلی و گیس کے آلات چیک کر نے چاہئیں، ان دنوں زیادہ آلات بجلی سے چلتے ہیں اور کسی ایک پلگ پر زیادہ دبائو ڈالنے سے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بعدازاں بچوں کو ووڈ گرینج سمسٹری میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
London (Pothwar.com, Mohammad Nasir Raja, August 1, 2024 – 25 Muharram 1446 AH) – The funeral prayers for Nakash Malik (13), Ayat Malik (11), and Muhammad Hanan Malik (7), who tragically died in a house fire on July 13 in East Ham, East London, were held at the Minhaj-ul-Quran Masjid. The ceremony was attended by hundreds of community members, as well as delegations from local police, council, and fire brigade. The atmosphere was filled with grief and sorrow, with many in tears and emotional scenes witnessed throughout the service. The grieving parents, Khurram Malik and Naghmana Gul Khan, were consoled by the attendees.
Newham’s Mayor Rokhsana Fiaz and Councillor Dr. Zulfiqar, who were present at the funeral, expressed their condolences, stating that the entire community is devastated by this tragedy and stands in solidarity with the bereaved family. They urged the community to regularly check electrical and gas appliances in their homes, especially during times when multiple devices are in use, to prevent such incidents caused by overloading sockets and potential short circuits.
Following the funeral prayers, the children were laid to rest at Wood Grange Cemetery amid an outpouring of grief.