DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Double Murder Case in Mandra Solved: Victim’s Brother Confesses to Crime
گوجر خان – (پوٹھوار ڈاٹ کام، 11 جولائی، 2024)—ملزم ارشاد نے چار روز قبل جائیداد کے تنازعہ اور گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،
واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا،
سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،
واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر کی زیرنگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ٹیموں نے سائینٹیفک طریقہ تفتیش سے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا،ملزم ارشاد نے دوران تفتیش بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی صدر
ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ایس ڈی پی اوگوجرخان اور مندرہ پولیس کو شاباش،ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار و اقعی سزادلوائی جائے، گی، سی پی او سید خالدہمدانی