کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31، مئی، 2024) –راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے کلرسیداں میں قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں 03 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔مجرمان کو مجموعی طور پر عمر قید، 41سال قید،43لاکھ 18 ہزار 524 روپے دیت،02لاکھ روپے جرمانہ، 02 لاکھ روپے ہرجانہ،1 لاکھ روپے دامان کی سزائیں سنائیں گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے مجرم ذیشان کو قتل کے جرم میں عمر قیداور 02لاکھ روپے ہرجانہ،اقدام قتل کے جرم میں 07سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ۔ضرر کے جرم میں 05سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ،مجرم سجاد کو اقدام قتل کے جرم میں 07سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 10سال قید،43لاکھ 18ہزار 524روپے دیت اور 50ہزار روپے دامان،مجرم عمربن طارق کو اقدام قتل کے جرم میں 07سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 05سال قید اور 50ہزار روپے دامان کی سزائیں سنائیں گئیں۔مجرمان نے لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کر کے سیاں بی بی کو قتل جبکہ نجم الحسنین اور ساجدہ بیگم کو زخمی کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ محمد اخلاص کی مدعیت میں سال 2022 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، کلرسیداں پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے پرسی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 31, May 2024) – Effective policing by Rawalpindi Police, the honourable court sentenced 03 criminals in the case of murder, attempted murder in Kallar Syedan.
According to the details, the judge of the honourable court sentenced the criminal Zeeshan to life imprisonment and 02 lakh rupees for the crime of murder, 07 years imprisonment and 50 thousand rupees fine for the crime of attempted murder. 05 years imprisonment and 50 thousand rupees fine for the crime of damage,
Sajjad 07 years imprisonment and 50 thousand rupees fine for the crime of attempted murder, 10 years imprisonment for the crime of damage, 43 lakh 18 thousand 524 rupees, A fine of 50 thousand rupees,
The criminal Omar bin Tariq was sentenced to 07 years imprisonment and a fine of 50 thousand rupees for the crime of attempted murder, 05 years imprisonment and a fine of 50 thousand rupees for the crime of damage. The criminals shot and killed Sian Bibi during the fight.
While Najam Al-Hussain and Sajida Begum were injured. The case of the incident was registered in the year 2022 in Kallar Syedan police station on the complaint of Muhammad Ikhlas, Kallar Syedan police arrested the culprits and sent them to the court with concrete evidence. The case was effectively followed up. In view of the fact that the honorable court sentenced the criminals.