DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Devastating storm hits Gujar Khan, Kallar Syedan and surrounding region
گوجر خان، کلر سیداں اور گردونواح میں تباہ کن طوفان
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 25, مئی، 2024) –گوجر خان,کلر سیداں اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کے بعد آندھی، طوفانی بارش اور ژالہ باری،کئی جگہ روڈ پر درخت گر گئے۔حبیب چوک میں طوفان سے شو روم کی چھتیں اڑ گئیں۔ بیول اور اس کے گردونواح میں گزشتہ ماہ سے جاری شدید گرمی میں اچانک طوفانی بارش ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔شدید آندھی سے حبیب چوک میں نور شو روم کی جستی چادر کی بنی چھتیں اڑ گئیں اور کئی فٹ دور جا گریں۔ شو روم میں موجود گاڑیاں بڑے نقصان سے بچ گئیں ملازمین کو معمولی چوٹیں آئیں۔حبیب چوک کے قریب کئی درخت بیول گوجرخان روڑ پر گر گئے۔اسی طرح گوجرخان روڑ پرانی قاضیاں چونگی مبارک ہسپتال کے قریب بجلی کے دو کھمبے گر گئے ٹریفک جام رہی اور واپڈا والوں نے کافی تگ و دو کے بعد وہ کھمبے مین روڈ سے ہٹائے اور ٹریفک وارڈن نے ٹریفک بحال کی۔چنگا بنگیال میں بھی مین روڈ پر بجلی کے کھمبے گر گئے۔
شدید آندھی جھکڑ اور طوفان سے چنگا بنگیال میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی۔ زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چنگا بنگیال سٹاپ نمبر 2 گاؤں جنڈراں کے قریب ملتان سے آئے ہوئے خاندانوں کی ایک بستی قائم ہے۔ وہاں پر شدید طوفان اور آندھی کے دوران ایک دیوار گر گئی جس کی زد میں ملتانی فیملی کے چار بچے آ گئے اور اس کے نیچے دب گئے جن میں سے دو کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 25, May, 2024) – After intense heat in Gujar Khan, Kallar Sayedan and its surroundings, wind, torrential rain and hailstorms, hit the region with trees falling on the road at many places.