DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Missing Islam Ishaq of Sahot Baghyal, Choa Khalsa, turns up at home and says he was not kidnapped

لاپتہ ہونے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا،محمد اسحاق سکنہ سہوٹ بگیال (چوآ خالصہ)

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—لاپتہ ہونے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، راولپنڈی چلا گیا تھا اور اس دوران موبائل فون خراب ہو جانے کی وجہ سے گھر والوں سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان قلمبند کروانے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ یاد رہے کہ محمد اسحاق سکنہ سہوٹ بگیال (چوآ خالصہ) نے مقدمہ درج کروایا کہ 18اپریل کی صبح 9بجے اس کا بیٹا اسلام اسحاق چوآ خالصہ گرم حمام پر گیا اور 11بجے کے قریب اپنے ایک ساتھی اسرار جٹ کیساتھ بیٹھ کر کلر سیداں چلا گیا اور گراؤنڈ کے پاس یہ کہہ کر اتر گیا کہ اس نے کلر سیداں کچہری جانا ہے جس کے بعدسے ابھی تک وہ گھر واپس آیا نہ ہی اس کے موبائل فون پر رابطہ ہو رہا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28, April, 2024)- The missing person Islam Ishaq of Sahot Baghyal (Choa Khalsa) returned home suddenly, no one kidnapped me, i went to Rawalpindi and in the meantime, due to the broken mobile phone, I could not contact the family back home. The police sent him home after recording his statement in the local magistrate’s court.

It should be remembered that Muhammad Ishaq of Sahot Baghyal (Choa Khalsa) father of the alleged missing person filed a case that at 9 o’clock in the morning of April 18, his son Islam Ishaq Choa Khalsa went to the hot bath and around 11 o’clock he went to Kallar Syedan and went to the ground with one of his colleagues Israr Jat and said that he had to going to Kachheri, after which he has not yet returned home nor is there any contact on his mobile phone.

گندم کٹائی کے لیئے ملک کے طول و عرض سے مختلف زبانیں بولنے والے ہزاروں لوگ کلرسیداں پہنچ گئے

Thousands of people speaking different languages from the length and breadth of the country reached Kallar Syedan for wheat harvest jobs

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات!گندم کٹائی کے لیئے ملک کے طول و عرض سے مختلف زبانیں بولنے والے ہزاروں لوگ کلرسیداں پہنچ گئے کے پی کے اضلاع لکی مروت،بنوں،کوہاٹ،کرک،سوات،بونیر،چترال،جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،راجن پور،رحیم یار خان،بہاولپور، مظفرگڑھ،لیہ،بھکر،سندھ کے اضلاع سانگھڑ،نوشہرو فیروز،گھوٹکی، سکھر،جیکب آباد،کشمور سے ہزاروں افراد گندم کی تیار فصل کو کاٹنے کے لیئے کلرسیداں پہنچ گئے ہیں کے پی کے سے آنے والے تھریشر مشینوں کو بھی ہمراہ لائے ہیں اس طرح تمام چوکوں چوراہوں پر پانچ سات سو سے زائد افراد گاہک کی تلاش میں منتظر کھڑے دکھائی دیتے ہیں ہر محلے ہر گلی ہر گاوں میں یہ اجنبی نظر آتے ہیں اور رات کو یہ مختلف دوکانوں مارکیٹوں کے باہر برآمدوں میں محو استراحت ہو جاتے ہیں۔اس بار گنجائش سے کافی زیادہ تعداد میں یہ محنت کش یہاں پہنچ گئے ہیں جس کے باعث سب کو کام ملنا بھی مشکل دکھائی دے رھا یے اور یہ صورتحال ملک کی خراب معاشی صورتحال مہنگائی بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

علی کیش اینڈ کیری کو دس ہزار روپے جرمانہ

Ali Cash & Carry fined ten thousand rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے مہنگے داموں پیاز فروخت کرنے پر کلر سیداں میں علی کیش اینڈ کیری کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ چوآ خالصہ میں سر بمہر غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے ایجنسی ڈی سیل کر دی ہے۔جں کہ ایم او ریگولیشن نے شاہ باغ،چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں مختلف دوکانوں اور تندوروں پر اچانک چھاپے مارے اور کم وزن روٹی اور نان فروخت کرنے پر جی ہوٹل،شیر شاہ ہوٹل،بابا پیر شاہ غازی ہوٹل،سائیں ظفر ہوٹل سمیت مقررہ وزن سے کم روٹی اور نان فروخت کرنے جبکہ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر حماد کیشن اینڈ کیری،امتیاز کریانہ سٹور،چوہدری ثاقب کریانہ سٹور،زاہد کریانہ سٹور کو مجموعی طور پر 80ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے مقررہ وزن سے کم فروخت کرنے پر نان شاپ اور ہوٹل کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

آئیسکو اہلکار بجلی کی مین لائن سے چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا

An IESCO official died after being touched by the main power line

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—آئیسکو اہلکار بجلی کی مین لائن سے چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا حادثہ روات کے قریب پیش آیا نوجوان محمد صدیق ائیسکو سب ڈویژن روات میں ملازمت کرتا تھا چند ایام قبل یہ لائن پر کام کرتے ہوئے گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن چھو جانے سے گر کر زخمی ہوا تھا اور چند ایام ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا نمازجنازہ اسلام اباد کے دیہی علاقہ جاپان روڈ پر ادا کردی گئی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،شیخ حسن ریاض،چوہدری طارق تاج، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،راشد کیانی نے گاؤں دھمالی جا کر سردار محمود اختر و دیگر سے ملاقات کی اور سردار داؤد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button