DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: A Bust travelling from Kashmir to Lahore attacked by armed gun men in area of Kahuta, One person dead
تحصیل کہوٹہ میں رات کو کہوٹہ کشمیر سے لاہور جانے والی بس کو کہوٹہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اپریل2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ میں ڈاکووں راج، لاہور جانے والی گاڑی کے مسافروں کو لوٹ لیا،مزامت پر ڈاکووں کی گولی لگنے سے 1شخص جان بحق،دو شدید زخمی، لواحقین نے ڈیڈھ باڈی روڈ کے درمیان رکھ کرپولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں، عوامی حلقوں کا آئی جی پنجا ب پولیس، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ کی عوام عدم تحفظ کا شکا ر گذشتہ رات حویلی آزادکشمیر سے لاہور براستہ کہوٹہ چلنے والی گاڑی نمبرJB-700 پر رات کو کہوٹہ کے نزدیک ڈاکوؤں کا حملہ کر دیا اور مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا مزامت پر ڈاکوو ں کی گولی لگنے سے مسافر محمد فاروق ولد غلام سرورساکن ہجیرہ راولاکوٹ اور اختر شدید زخمی ہو گے مسافر محمد فاروق ولد غلام سرورساکن ہجیرہ راولاکوٹ آزاد کشمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا جس پر ان کے لواحقین نے ڈیڈھ باڈی پنجاڑ چوک کہوٹہ کے مقام پر روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیاجس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرع متاثر ہواگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گیں،مظاہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ کا علاقہ ہمارے لیے کچے کا علاقہ بن چکا ہے آئی جی پنجاب پولیس آرپی او اور سی پی او راولپنڈی کہوٹہ میں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں کے حوالے سے فی الفور نوٹس لیں آج کے بعد کشمیر کے کسی بندے کے ساتھ اس طرع کی کوئی زیادتی ہوئی تو پھر ہر چوک ہر چوراہ بند کریں اور دما دم مست قلند ہو گا،ایس ایچ او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دیلایا جس پر احتجاج ختم ہوا۔




