DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: People will soon see a clear reduction in inflation, Raja Sagheer Ahmed

عوام کوجلد مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی, راجہ صغیر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل2024)
مسلم لیگ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے میاں شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے وہ عوام کا درد دل میں رکھتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی سیاسی مفا دا ت کے حصول کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی ہو گی (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسا ئل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کر ے گی (ن)لیگ کی قیادت ملک کی تمام سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے کیونکہ اس وقت ملک محاذآرائی نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ ان خیالات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی غریب دوست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی فیصلہ ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا کل بھی دوسرا نام پاکستان مسلم لیگ ن تھا آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی ہے جن کے ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے برسر پیکار ہے، مشکل حالات ضرور ہیں مگر حکومت کی اولین ترجیح عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک میں جلد خوشحالی آئے گئی اور عوام کوجلد مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی، روزگار مواقع بڑھائے جائیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 April 2024)
Muslim League Member Provincial Assembly Punjab Constituency PP7 Raja Sagheer Ahmad has said that the government under the leadership of Prime Minister Shehbaz Sharif is working day and night to get the country out of crises. I believe that the leadership of other political parties will also have to give priority to national interests instead of achieving political interests, The leadership of the League together with all the political leadership of the country wants to get the country out of the crisis because at this time the country can move forward not by confrontation but by unity. He expressed these thoughts while talking to journalists. He said that the reduction in the price of bread is a historic decision of poor friend Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif. In order to fulfil their vision, the Punjab government is struggling hard to fulfil its constitutional and legal obligations. There are definitely difficult situations, but the first priority of the government is to raise the standard of living of the people, for which Chief Minister Punjab Maryam Nawaz has taken vigorous measures. He said that God willing, prosperity will come soon in the country and the people will soon see a clear reduction in inflation, employment opportunities will be increased and no effort will be spared in providing basic facilities to the people.

آغا سید مشتاق نقوی کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھرانگ کلاں ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے لیے کمرئے کی تعمیر اور فرنیچر مہیا کر کے طلباو طالبات کا مسلہ حل کر دیا

Agha Syed Mushtaq Naqvi continued his public service by constructing a room and providing furniture for Government Boys Primary School Kharang Kallan Dera Mushtaq Shah City and solved the problem of students.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل 2024)
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھرانگ کلاں ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے لیے کمرئے کی تعمیر اور فرنیچر مہیا کر کے طلباو طالبات کا مسلہ حل کر دیا، عوامی حلقوں کی طر ف سے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین، تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کی معروف ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھرانگ کلاں میں کلاس رومز کی کمی ہونے وجہ سے بچوں اور بچیوں کو مسلہ تھا اس کو حل کر دیا انہوں نے سکول کے بچوں کے لیے فرنیچر بھی مہیا کیا اور نرسری، پریب والے معصوم بچوں کے لیے جھولے بھی دیے عوام علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button