DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Armed robbery takes place at the residence of Noman who resides in Saudi Arabia

سعودی عرب میں مقیم نعمان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, اپریل,2024ء)—پولیس اسٹیشن کلر سیداں کیقریب ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گھر میں موجود خاتون اور اس کے بچوں کو تشدد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ واردات کلر سیداں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع کھوہ والی گلی میں ہوئی جہاں تین نامعلوم ملزمان سعودی عرب میں مقیم نعمان کے گھر میں داخل ہو گئے اور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ لیں جبکہ مزاحمت کرنے پر نعمان کی بیوی اور اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اے ایس آئی حسنات علی مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, April 2024)- In a robbery incident near the police station, Kallar Syedan, three unknown suspects robbed millions of rupees in cash and other goods at gunpoint, while accused, on resisting, The woman and her children in the house were also subjected to torture. This incident took place in Khoo Wali Street in the Kallar Syedan Police Station area, where three unknown suspects entered the house of Nouman, a resident of Saudi Arabia, and stole millions of rupees. Looted cash, gold ornaments, and other items while torturing Nauman’s wife and children for resisting.

کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا

The daily looting and thefts in Kallar continues

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, اپریل,2024ء)—کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔عاطف ممتاز چوہدری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرایا کہ میں ڈی ایچ اے نیو ہومز کلر سیداں کا رہائشی ہوں اور گزشتہ گھر کو تالے لگا کر اپنے گاؤں گئے ہوئے تھے اور رات ایک بجے کے قریب واپس آئیتو معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان گھر سے تین عدد لیپ ٹاپس بمعہ چارجرز،دو عدد ٹیبلٹس بمعہ چارجرز،بچوں کے پرسوں سے تین ہزار روپے کی نقدی،کمرے کی الماری سے دس ہزار روپے کی نقدی،بالائی منزل کی الماری سے سات لاکھ روپے کی کیش،دو عدد پراپرٹی کے اصل کاغذات،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،صدقہ خیرات کے بکس میں سے تین ہزار روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ریٹائرڈ ایس ڈی او شیخ افتخار احمد کی والدہ محترمہ 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Retired SDO Sheikh Iftikhar Ahmed’s mother passed away at the age of 94

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, اپریل,2024ء)—پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے ریٹائرڈ ایس ڈی او شیخ افتخار احمد کی والدہ محترمہ 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ گلبرگ کالونی گجرات میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماوں ہائی وے کے اہلکاروں و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button