DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Inspector Sardar Ansar Mahmood and Sub Inspector Raja Khalid Mahmood were promoted to the post of Inspector

انسپکٹر سردار انصر محمود اورسب انسپکٹر راجہ خالد محمود کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2024)
تھانہ کہوٹہ میں تعینات فرض شناس سب انسپکٹر سردار انصر محمود اورسب انسپکٹر راجہ خالد محمود کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے سردار انصر محمود اور راجہ خالد محمودکو مبارکباد،مزید ترقی کے لیے دعا،تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں تعینات سب انسپکٹر سردار انصر محمودجن کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ پنگڑیل سے تعلق ہے اور سب انسپکٹر راجہ خالد محمودجن کا تعلق تھانہ جاتلی ضلع راولپنڈی کے علاقے سے ہے گذشتہ روزدونوں افسران کو انسپکٹر جنرل اف پنجاب پولیس لاہور ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گی تھانہ کہوٹہ میں تعینات دونوں افسران بڑے ہی ملنسار اور محبت کرنے والے عوام دوست پولیس افیسر ہیں سردار انصر محمود اور راجہ خالد محمودکو انسپکٹرکے عہدئے پر پر موٹ ہونے پر کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Motore.com, Kabir Ahmed Janjua, April 2, 2024…  At Kahuta police station, Sub-Inspectors Sardar Ansar Mahmood and Raja Khalid Mahmood have been promoted to the rank of Inspector, according to an announcement made by Inspector General of Punjab Police Lahore, Dr. Usman Anwar. Congratulations and best wishes for further progress have been extended to Sardar Ansar Mahmood and Raja Khalid Mahmood by political and social figures of Kahuta.

According to details, the newly appointed Inspector Sardar Ansar Mahmood hails from the Pangrial area of Rawalpindi, while Inspector Raja Khalid Mahmood belongs to the Jatli area of Gujar Khan. Both officers were promoted to the rank of Inspector by the Inspector General of Punjab Police Lahore, Dr. Usman Anwar, yesterday.

Both officers, who have been posted in Thana Kahuta, are known for their diligence and friendly demeanor towards the public. The political and social figures of Kahuta have congratulated Sardar Ansar Mahmood and Raja Khalid Mahmood on their promotion to the rank of Inspector and wished them success in their new roles.

کھرانگ سیدں ڈیر مشتاق شاہ میں یوم شہادت مولا علیٰ ؑ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا

The Martyrdom Day of Mullah Ali (AS) was observed with great politeness and respect in Kharang Syed Dera Mushtaq Shah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2024)
کھرانگ سیدں ڈیر مشتاق شاہ میں یوم شہادت مولا علیٰ ؑ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق سٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اتحاد امت کیلئے حضرت علیؓ کی سیرت و کردار مشعل راہ ہے، حب علیؓ درحقیقت رسول کریم سے محبت ہے، حضرت علیؓ نے ساری زندگی حضور سے وفا اور اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی محبت ایمان کی کسوٹی ہے منافق علیؓ سے محبت نہیں کر سکتا اور مومن علیؓ سے بغض نہیں رکھ سکتاحضرت علیؓ ہمیشہ حق پر رہے کیونکہ حضرت علیؓ رسول کریمؐ کے تربیت یافتہ تھے حضرت علیؓ کو کفار بھی امین سمجھتے تھے حضرت علیؓ کی بہادری شجاعت ڈنکے عرب و عجم میں بچتے تھے آپ حق و صداقت کا نشان اور پیکر عدل و انصاف تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button