DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta city has become a haven for drug addicts, drug peddlers and criminals due to the negligence of police station Kahuta SHO.

پولیس تھانہ کہوٹہ ایس ایچ او کی غفلت کہوٹہ شہر نشے کے عادی افراد، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مارچ2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ ایس ایچ او کی غفلت کہوٹہ شہر نشے کے عادی افراد، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا،کوئی بھی پوچھنے والا نہیں،اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، آئی جی پنجاب پولیس، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے پو لیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او کو فی الفور تبدیل کر کے فرض شناس ایس ایچ اوتعینات کیا جائے،حلقوں حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ میں منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی کے جرائم میں ملوث افراد نے بھی اسے ٹھکانہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید خو ف وہراس پایا جاتا ہے،منشیات فروشی کا دھندہ بہت عروج پر ہے، جبکہ نشے کا ٹیکہ بھی باآسانی مل رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان بچے نشے کی موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 26 March 2024)—Police negligence turns Kahuta police station into a hub for drug peddlers, addicts, and criminals, and public outcry ensues.

Residents protest vehemently, demanding immediate action from Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, MNA Raja Asim Ashfaq Sarwar, IG Punjab Police MPA Raja Zaheer Ahmad, DPO, and CPO Rawalpindi.

The demand is to replace the current SHO of Kahuta Police Station with a competent officer to address the escalating drug and crime situation. Communities across the region appeal to higher authorities, expressing deep regret over the rampant drug trafficking, theft, and robbery facilitated by the negligence of Kahuta Police Station, causing immense distress to the public. Drug trafficking is on the rise, with easy access to narcotics contributing to the growing number of youth falling victim to addiction.

معروف تاجر محمد سفیر المعروف “پولاجی”کے ہاں شادی کے 17سال بعد بیٹی کی ولادت

The birth of a baby girl after 17 years of marriage of the well-known businessman Muhammad Safir known as “Pola ji”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مارچ2024)
کہوٹہ کے معروف تاجر محمد سفیر المعروف “پولاجی”کے ہاں شادی کے 17سال بعد بیٹی کی ولادت، دوستوں، عزیزو اقارب کی طرف سے دلی مبارکباد،بچی کی صحت یابی اور دراز عمری کی دعا کی ہے تاجر محمد سفیر المعروف “پولاجی”کے ہاں 17سال بعدبیٹی کی ولادت پر ان کے دوستوں، رفاقت جنجوعہ،صغیر عباسی،سردار خابی،ساجد کیانی،عبد المجید کیانی،زاہد ستی، راجہ جاوید احمد،سردار نعیم،محمود اظہر، احسان جنجوعہ،مبشر جنجوعہ، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی اور بچی کی صحت یابی اور دراز عمری کی دعا کی ہے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مارچ2024)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سید نذابت نقوی سے اظہار تعزیت،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی آف ٹٹھی سیداں کے چچا جان گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گے تھے گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی،راشد مبارک عباسی، خرم عباسی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button