AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Kallar Syedan: Three unidentified armed suspects robbed a businessman of thousands of rupees in cash and a mobile phone at gunpoint in Kallar bazaar

کلر سیداں شہر میں تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کی نوک پر تاجر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22, مارچ,2024ء)— کلر سیداں شہر میں تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کی نوک پر تاجر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر پستول کابٹ سر پر مار کر اسے زخمی بھی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ واردات کلر سیداں شہر کے محلہ سادات میں رات آڑھائی بجے کے قریب ہوئی جب عامر صدیقی اسلام آباد سبزی منڈی کیلئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ گلی میں پہلے سے موجود تین ملزمان نے انہیں دبوچ لیا اور پچاس ہزار روپے سے زائد کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے پسٹل کا بٹ مار کر انہیں زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Kaler Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, March 22, 2024)- In Kallar Syedan bazaar, three unknown armed suspects robbed a businessman of thousands of rupees in cash and a mobile phone at gunpoint, while when he resisted, they put a pistol to his head. They also hit him and injured him and managed to escape from the spot by firing in the air. The incident took place in Mohalla Sadat of Kallar Syedan city at around 2:30 pm when Aamir Siddiqui was about to leave his house for the Islamabad vegetable market when three suspects who were already in the street caught him and took cash and mobile phones worth more than fifty thousand rupees.

دھمالی اور سروہا چوہدریاں کی مختلف سلنڈر سیلز شاپ اور سبزی فروٹ کی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں نہ ہونے اور سلنڈر منہگے داموں فروخت کرنے پر وارننگ اور جرمانے

Warnings and fines for not having rate lists and selling cylinders at exorbitant prices at various cylinder sales shops and vegetable and fruit shops of Dhamali and Saroha Chaudharian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22, مارچ,2024ء)—اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے دھمالی اور سروہا چوہدریاں کی مختلف سلنڈر سیلز شاپ اور سبزی فروٹ کی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں نہ ہونے اور سلنڈر منہگے داموں فروخت کرنے پر وارننگ اور جرمانے کیئے ایل پی جی سلنڈر سرکاری ریٹ 3030 ہے۔اس موقعہ پر دوکاندار حضرات کو سرکاری ریٹ پر ہی سلنڈر سیل کر نے کا کہا زیادہ قمیت پر فروخت پر ایف آئی آر اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ یاد رہے کہ کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ میں گیس سیلنڈر 3800 روہے میں فروخت کیا جا رھا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button