Kahuta: Distribution of funds on behalf of the Benazir income support program for women leads to long queues
کہوٹہ میں خواتین ذلیل وخوار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سےرقوم کی تقسیم
Raja Imran ZamirMarch 15, 2024
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،16مارچ2024) کہوٹہ میں خواتین ذلیل وخوار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سےرقوم کی تقسیم۔ کہوٹہ مین بازار،خواتین ذلیل و خوار، لمبی قطاریں خواتین کی، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر خواتین پھٹ پڑیں۔ رحمان جلیبی والی گلی مین بازار میں لگے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سٹال میں خواتین کی لمبی قطاریں۔ خداراہ خواتین کی عزت نفس کو مجروع کیے بغیر محفوظ جگہ کا تعین کر کے رقوم تقسیم کی جائیں۔
Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, March 16, 2024) Distribution of funds on behalf of the income support program for women in Kahuta. Kahuta’s main bazaar, women are humiliated, long queues of women, while the flow of traffic is also affected. Long queues of women at the Benazir Income Support Program stall in Gali Main Bazaar, Rehman Jalabi. Funds should have been distributed without detracting from the self-respect of women.
پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کہوٹہ کی طرف سے نومنتخب صوبائی صدر یوسف بلا کو مبارکباد
Pakistan Health Support Staff Congratulates Newly Elected Provincial President Yousaf Bala
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2024) پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کہوٹہ کی طرف سے نومنتخب صوبائی صدر یوسف بلا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات پر ہمارے مسائل سے آگاہ کر نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسویشن تحصیل کہوٹہ راجہ علی اصغر،حافظ محمد نوید،نوید حسین شاہ، راجہ عبد الٖغفور، کامران،راجہ رفاقت حسین،راجہ ثاقب علی، ارشد الرحمن، راجہ خالد حسین اور حافظ صداقت حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسویشن کے صوبائی صدر یوسف بلاصوبے بھر میں پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے لاہیں گے۔
ریڈ سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Annual Prize Distribution Ceremony in Read School System
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2024) کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے دی ریڈ سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے،دی ریڈ سکول سسٹم کے پرنسپل معروف مائر تعلیم سردار مظہر نے بچوں کے والدین، تمام سیاسی،سماجی و علمی شخصیات کا شکریہ ادا کیااور اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام طلباو طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے نمائیاں پوزیشنیں حاصل کیں اور تقاریر پیش کیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ایک ایسا معاشرتی عمل ہے، جسکے معنی ہیں سکھانا یا رہنمائی کرنا چونکہ تعلیم کے ذریعہ انسان کی مخفی اور فطری صلاحیتوں کو ابھار کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔ لہٰذا تعلیم ہر ذی شعور انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے بلکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے اور یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے درحقیقت تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔ دنیا میں ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔ اسلام میں تعلیم کے حصول کو فرض کا درجہ دے کر اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے،آخر میں انہوں نے تمام شر کاء کا شکر یہ ادا کیا اور عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مرزاشبیر احمد ایڈووکیٹ کوہائی کورٹ بار کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرسید نذابت نقوی کی طرف سے کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام
A banquet was organized in honor of Mirza Shabir Ahmed Advocate being elected as the General Secretary of the High Court Bar.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2024) مرزاشبیر احمد ایڈووکیٹ کوہائی کورٹ بار کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرسید نذابت نقوی کی طرف سے کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام،تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر وکیل مرزاشبیر احمد ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ بار کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی نے رمادہ ہوٹل اسلام آباد میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مرزاشبیر احمد ایڈووکیٹ سمیت سید نعیم اکبر شاہ، سید صداقت حسین شاہ،سید مصبح الحسن بخاری،راجہ حمید حسنین،چوہدری آصف، جواد شاہ جی، نجف جعفری،چوہدری تیمور، سید قلب عباس، زین شاہ نے شرکت کی اس موقع پر میزبان سید نذابت نقوی نے اپنے معززمہمان مرزاشبیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی،مرزاشبیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر مہمانوں نے اپنے میزبان سید نذابت نقوی کا شکر یہ ادا کیا۔
عبدا لمجید مغل کی طرف سے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یوسی میں لاکھوں روپے کا رمضان پیکج
Ramadan package donated in various UCs of Tehsil Kahuta by Abdul Majid Mughal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2024) دکھی انسانیت کے لیے درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدا لمجید مغل کی طرف سے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یوسی میں لاکھوں روپے کا رمضان پیکج،بیوائیوں، یتیموں، غریبوں کی طرف سے جولیاں اٹھا کر عبدالمجید مغل کو دعاہیں،دکھی انسانیت کی خدمت سے انسان کو سکون ملتا ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں کہ جس نے مجھے اپنے مخلوق کی خدمت کر نے کی توفیق دی، تفصیل کے مطابق عبد المجید مغل صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان کی طرف سے گذشتہ کی سالوں کی طرع اس سال بھی تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج تقسیم کیا گیا،عبد المجید مغل کی طرف سے دیے گے رمضان پیکج میں آٹے سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں اس موقع پر اپنے بیان میں عبدا لمجید مغل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے انسان کو سکون ملتا ہے،انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے شانہ بشانہ اور دن رات کوشاں ہوں میں نے مجید ویلفیئر سوسائٹی قائم کی ہوئی ہے جو عرصہ دراز سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں ماہانہ لاکھوں روپے کی امداد کی جبکہ رمضان پیکج کے ذریعے بھی لاکھوں کا سامان غریب نادار لوگوں کو دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال قبل ہم نے ملک میں آنے والے سیلاب کے موقع پر سیلاب زدگان کی امداد کی ہم لوگ راشن کا ٹرک لے کر متاثرہ علاقوں میں گے تھے انہوں نے یہ تمام سامان اللہ پاک کی رضاء اور اپنے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے کر تا رہتا ہوں انشاء اللہ مخلوق خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔