کہو ٹہ :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م , عمران ضمیر،14فروری2024) حلقہ پی پی سات کہوٹہ، کلرسیداں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل مسلم لیگ(ن) کے راجہ صغیر احمد کامیاب قرار پائے۔ راجہ صغیر احمد کو ریکاؤنٹنگ کے بعد3621 کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ حلقہ پی پی PP7 کہوٹہ، کلرسیداں میں دوبارہ گنتی کا عمل گزشتہ روز صبح 12 بجے سےجاری رہا۔ حلقہ PP7کہوٹہ، کلرسیداں میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمدکی جانب سے 68 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔حلقہPP7کہوٹہ،کلرسیداں کے حلقہ سے PTI کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل(ر) شبیر اعوان 72898 ووٹ لیکر فاتح تھے۔ حلقہ PP7 مسلم لیگ(ن) کے راجہ صغیر احمد66338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ حلقہ PP7، پی ٹی آئی نے دوبارہ گنتی کے عمل کو دھاندلی زدہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔حلقہ PP7 کے ریٹرننگ آفس میں میڈیا کو بھی نہ جانے دیا گیا سکیورٹی اہلکاران کی جانب سے بدتمیزی کی گئی۔ جس پر میڈیا نمائندگان نے بھرپور احتجاج بھی کیا۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 14 February 2024) Recounting of votes in constituency PP7 Kahuta, Kallar Syedan is complete. Raja Sagheer Ahmed of League (N) was declared successful.
Raja Sagheer Ahmed was declared successful with a lead of 3621 after recounting. The recounting process in PP7 Kahuta, Kallar Syedan continued from 12 am yesterday. The recount request was made by Raja Sagheer Ahmed of the Muslim League (N) at 68 polling stations. PTI-backed candidate Colonel (R) Shabbir Awan was the winner with 72898 votes. Raja Sagheer Ahmed of Muslim League (N) was second with 66338 votes. Colonel (R) Shabbir Awan rejected the recount process as rigged. Even the media was not allowed in the returning office of Constituency PP7 and the journalist was misbehaved by the security personnel. On which the media representatives protested strongly.
چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے ملاقات
Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain meeting with newly elected MNA Raja Osama Sarwar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2024) چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے ملاقات، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی،بھرپور ساتھ دینے اور سب بڑھی لیڈ دینے پر چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزنو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور کے کہوٹہ کلر کے دورے پر معروف مسلم لیگی رہنماء سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری صداقت حسین نے نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے ملاقات کی اور ان کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور نے چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی بڑھی ریلی کے ہمراہ ہمارا پر تباک استقبال کیا اور ہمیں اپنی یونین یونین کونسل سے ریکارڈ ساز لیڈ دی انہوں نے چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا شکریہ ادا کیا وہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار تھے اور جب پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا تو آپ نے کاغزات نامزدگی واپس لے لیے تو اس پر چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے کہاکہ میں نظریاتی مسلم لیگی ہوں اس لیے پارٹی کے فیصلے کی پاسداری کی ہے۔
پولیس تھانہ کہوٹہ جرائم روکنے میں بری طرح ناکام
The Kahuta police station has failed miserably in stopping petty crimes
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2024) پولیس تھانہ کہوٹہ جرائم روکنے میں بری طرح ناکام،بھون اعوان اور پنیالی میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان تاحال پکڑے نہ گئے،چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کی ناک میں دم کر دیا چند دنوں میں درجنوں چوریاں ڈکیتیاں عوام عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ چند من پسند افراد کو بلا کر تصویر لیکراعلیٰ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے دیتی ہے گذشتہ ہفتے بھون اعوان میں کئی ڈکیتیاں پنیالی ٹھیکدارراجہ طالب کے ٹھیے میں ڈکیتی کی واردات جبکہ چند دنوں میں انکو پکڑنے کے پولیس کہوٹہ کے بلند بانگ دعوے سب جھوٹ کئی تاجروں کی ڈکیتیاں چوریاں ادوالہ سے چور موٹریں لے کر غائب ہوئے اسکے علاوہ متعدد وارداتیں جرائم میں بے پناہ اضافہ منشیات فروشی عروج پر ہے پولیس تھانہ کہوٹہ میں ٹاوٹ مافیا کا راج ہر افسر کا اپنا الگ تھانہ کھلا ہوا ہے قبضہ مافیا، منشیات فروش سرگرم یوں لگتا ہے کہ پولیس بجائے تحفظ فراہم کرنے کے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے عوام علاقہ شہریوں نے آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
سینئر صحافی جمیل مرزا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس برنا کے فنانس سیکریٹری کے والد محترم وفات پا گئے
The father of Senior journalist Jameel Mirza, Finance Secretary of Pakistan Federal Union of Journalists passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2024) سینئر صحافی جمیل مرزا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس برنا کے فنانس سیکریٹری کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی، کہوٹہ کے علاقہ دھیان پور کے رہائشی سینئر صحافی جمیل مرزا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس برنا کے فنانس سیکریٹری کے والد محترم گذشتہ دو دن قبل وفات پا گئے تھے گذشتہ روزاسلام آباد کے سینئر تجزیہ نگار و ملک کے ممتاز صحافی حاجی نواز رضاء، آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ، خاور نواز صدر جموں کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاور نواز راجہ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے ان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی اور ان کے والد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔