ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عقیل قادر, 17 جنوری2024ء)—منہاج رابطہ کمیٹی ناروے کا اجلاس چیئر مین رابطہ کمیٹی چوہدری مشتاق احمد برنالی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ممبران سے رابطے اور دعوتی و تبلیغی کام کو بہتر انداز میں سرانجام دینے پر گفتگو کی گئی۔ چوہدری مشتاق احمد برنالی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کی کاوشوں سے منہاج القرآن کے ممبران کے ساتھ رابطہ میں بہتری آئی ہے اور نئے ممبران کا بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چوہدری ساجد حسین اور راشد علی اعوان کو ممبران سے رابطہ بہتر کرنے میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ الحاج افضل انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران سے فعال رابطے کے لیے ضروری ہے کہ اہل علاقہ، تحریکی وابستگان کی تعزیت، عیادت اور انکی خوشی و غمی میں شرکت کریں اور انہیں ہر طرح کی مدد مہیا کریں۔ منہاج رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنما حاجی میاں محمد اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت و تبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے کی توفیق مل جانا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ اجلاس میں منہاج القرآن سویڈن کے صدر علامہ سید محمود شاہ کی وفات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سویڈن اور ڈنمارک میں منہاج القرآن کے فروغ کے لیے سید محمود شاہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سید محمود شاہ اور الحاج ماسٹر علاؤالدین کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جن دیگر ممبران نے شرکت کی ان میں ظفر سیال، فیض عالم، محمد ادریس، حاجی محمد ریاض، اعجاز خوشی اور نجم الثاقب شامل ہیں۔
Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, January 17, 2024) – The meeting of Minhaj Coordination Committee Norway was held under the chairmanship of Chairman Coordination Committee Chaudhry Mushtaq Ahmed Barnali, in which communication with members and discussion on doing Da’wa and preaching work in a better way was held.
Chaudhry Mushtaq Ahmad Barnali said that the efforts of the coordination committee have improved the communication with the members of Minhaj-ul-Quran and the number of new members has also increased significantly. On this occasion, he paid tribute to Chaudhry Sajid Hussain and Rashid Ali Awan for their extraordinary performance in improving the communication with the members and presented them with bouquets.
Alhaj Afzal Ansari while talking said that for active communication with the members, it is necessary that the people of the area attend the condolence, visitation, and their joys and sorrows of the Tehreek affiliates and provide them all kinds of help.
Haji Mian Muhammad Aslam, the central leader of the Minhaj Coordination Committee, while speaking, said that it is a great blessing to have the opportunity to carry out the duty of calling and preaching. In the meeting, grief and sorrow were expressed over the death of Allama Syed Mahmood Shah, president of Minhaj-ul-Quran Sweden.
A great tribute was paid to the services of Syed Mahmood Shah for the promotion of Minhaj-ul-Quran in Sweden and Denmark. On this occasion, prayers were offered for the elevation of Syed Mahmood Shah and Alhaji Master Alauddin. Other members who attended the coordination committee meeting include Zaffar Sayal, Faiz Alam, Muhammad Idris, Haji Muhammad Riaz, Ejaz Khushi and Najam Al Saqib.