AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Overseas Kashmiris and residents of Mirpur district are humiliated at the Shah Khaki check post.

اوور سیز کشمیریوں اور ضلع میرپور کے رہائشیوں کوشاہ خاکی چیک پوسٹ پرجامہ تلاشی کے نام ذلیل کیا جانا معمول بن گیا۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,دسمبر,2023) — اوور سیز کشمیریوں اور ضلع میرپور کے رہائشیوں کوشاہ خاکی چیک پوسٹ پرجامہ تلاشی کے نام ذلیل کیا جانا معمول بن گیا۔اوور سیز فیملیوں کو تنگ کیا جانے لگا۔ہر آنے جانے والے شخص کو بلا وجہ روک کر ان کی گاڑی اور جامہ تلاشی لی جاتی ہے خواتین کے سامنے ذلیل کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری پنجاب نوٹس لیں ا ور ایسی کارروائیوں کو روکا جائے ورنہ کشمیریوں کے دلوں میں جو نفرت پیدا ہو رہی ہے وہ فیڈریشن کیلئے خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ خاکی پولیس چیک پوسٹ پر اوور سیز کشمیریوں کو ٹارگٹ کرنے لگی۔ اوور سیز کشمیریوں کو چیک پوسٹ پر بے جا روکا جاتا ہے۔مسافروں کو خواتین کے سامنے روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور بے جا روک ٹوک کی جاتی ہے۔ اوور سیز کشمیریوں کو روک کر ان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے جس سے اوورسیزکشمیریوں کے دلوں میں پاکستان اور پاکستان سیکورٹی اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ دن بھر سینکڑوں مسافر اسلام آباد کا سفر کرتے ہیں اور سینکڑوں کے حساب سے اوور سیز کشمیری برطانیہ سے پاکستان کا سفر کرتے ہیں ان کو بلا وجہ روکنا ٹوکنا اور بے جا جامہ تلاشی لینا کسی طور پر جائز و قانونی عمل نہیں۔ مسافروں کو بد دل کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان اور چیف سیکرٹری پاکستان نوٹس لیں ا ور پولیس کے ظالمانہ رویہ روکا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو اوور سیز کشمیری اور کشمیری شہری شدید احتجاج کریں گے اور روڈ بھی بلاک کر سکتے ہیں۔ اوور سیز کشمیری اسلام آباد میں بڑے انویسٹر ہیں اور مختلف سیکٹر زمیں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ان کی حوصلہ افزائی کی بجائے ان کو تنگ کر کے پاکستان سے متنفر کیا جا رہا ہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 26, December 2023) — It has become common for overseas Kashmiris and residents of the Mirpur district to be humiliated in the name of search at Shah Khaki check post. Overseas families are harassed.  Every person coming and going is stopped without reason, their car and clothes are searched, and they are humiliated in front of women. Chief Justice and Chief Secretary Punjab should take notice and stop such actions, otherwise, the hatred that is being created in the hearts of Kashmiris is a threat to the Federation. According to the details, the Shah Khaki police started targeting overseas Kashmiris at the checkpost. Overseas Kashmiris are stopped unnecessarily at the checkpost. Passengers are stopped in front of women and their clothes are searched and they are stopped unnecessarily. Overseas Kashmiris are being detained and subjected to mental torture, which is creating hatred. Hundreds of passengers travel to Islamabad throughout the day and hundreds of overseas Kashmiris travel from Britain to Pakistan. Stopping them for no reason and searching them without any reason is not legal. Passengers are being harassed. The Chief Justice of Pakistan and Chief Secretary of Pakistan should take notice and the cruel behavior of the police should be stopped. If this is not done, overseas Kashmiri and Kashmiri citizens will strongly protest and may even block the road. Overseas Kashmiris are major investors in Islamabad and have invested heavily in various sectors.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,دسمبر,2023) —چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چوہدری نعیم حسین روپیال نے اپنے عزیزوں کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ان کے ساتھ چوہدری شاہد اقبال چوہدری محمد حسین روپیال چوہدری محمد حفیظ اور ان کے فرزند ارجمند چوہدری عبدالہادی نے بھی یہ سعادت حاصل کر لی وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید مشیر صدر ریاست بیرسٹری کرامت حسین چہیرمین یونین کونسل پنڈخورد چوہدری اسرارِ احمد چیرمین یونین کونسل پنیام حاجی محمد بشیر پرواز وائس چہیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری حاجی تاسب حسین ڈاکٹر مشتاق احمد چوہدری ڈآکٹر ثاقب مشتاق چوہدری سابق ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری راجہ گلفراز احمد خان ضلعی صدر سی یو جے میرپورراجہ نثار احمد خان کو سلرز ساجد نظامی میاں ثاقب عارف چوہدری سفیان ایوب چوہدری زبیر اقبال ایڈووکیٹ چوہدری حمزہ رزاق حاجی گودڑ حسین روپیال صدر پریس کلب چکسواری اللہ دتہ بسمل نومنتخب صدر خواجہ محمد اقبال یاسر ممتاز چوہدری عنصر محمود غزالی حاجی محمد ادریس مرزا محمد نذیر عابد حسین چوہدری ڈاکٹر محمد عبد الخالق چوہدری افراز محمود راجہ راجہ خالد محمود چوہدری الطاف احمد عدیل رفیق بھٹی معظم علی چوہدری ثاقب ظفر نگیال محمد تاج جالب خواجہ محمد اسحاق نوید یونس چوہدریسا ق کونسلر چوہدری منشی خان چوہدری محمد شاہپا پنیام داؤد احمد بھٹی حاجی عبدالغنی گھنوء حاجی محمد اسلم حاجی محمد سجاول ملک محمد اسلم سردار وقار احمد خان ملک اختر محمود سابق کونسلر حافظ عبدالقیوم انصاری سابق کو نسلر حاجی غلام رسول پلاکوی حاجی صابر حسین محمد یعقوب پلاکوی سابق اے او حاجی محمد ممتاز حاجی اخلاق احمد دانش اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ شفقات احمد تبسم محمد نصیر بھٹی ملک منیب اختر ملک آریب الرحمن شعیب محمود غزالی نے اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری نعیم حسین روپیال چوہدری شاہد اکرم چوہدری محمد حسین روپیال چوہدری محمد حفیظ اور ان کے فرزند چوہدری عبدالہادی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خوش قسمت انسان قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,دسمبر,2023) — روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز کے گروپ چیئرمین مہتاب خان کے گھر پر ریڈ کے خلاف چکسواری پریس کلب کے سامنے صحافیوں ا ور سول سوسائٹی انجمن تاجراں کا احتجاجی مظاہرہ۔احتجاجی مظاہرہ میں مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدر منیر حسین سیٹھی،سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب چودھری،سی یو جے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان،چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل،،سابق صدر یاسر ممتاز چودھری،سابق صدر مرزا محمد نذیر،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سابق سینئر صدر عابد حسین چودھری،معظم علی چودھری،نائب صدر محمد تاج جالب،چودھری طاہر پنوں اور دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی انجمن تاجراں کے صدر منیر حسین سیٹھی نے کہا کہ مہتاب عباسی کے گھر پر پولیس کا ریڈ اور خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ غیر معمولی ہے۔ اگر ایک صحافی کا گھر محفوظ نہیں تو باقی عوام کا کیا بنے گا۔ ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس طرح کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں۔سابق میڈیاایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری نے کہا کہ مہتاب عباسی اور محسن بلال کے گھر پر چھاپہ مارنا اور بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنا ازادیء صحافت پر حملہ متصور ہو گا۔ چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل،سیکرٹری جنرل عنصر محمودغزالی،سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چکسواری حاجی اورنگذیب چودھری،چئیرمین سپریم ہیڈ راجہ نثار احمد خان،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور مہتاب عباسی اور بلال محسن کو ہراساں کرنے اور ان کے گھر پولیس ریڈ پر شدید احتجاج کیا۔اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔مہتاب عباسی اور محسن بلال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,دسمبر,2023) —سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ اے بی این نیوزواوصاف کے گروپ چیئرمین مہتاب خان اور گروپ ایڈیٹر محسن بلال کے گھر پر ریڈ کرنا اور خواتین و بچوں کو ڈرانا دھمکانا غیر انسانی سلوک ہے۔مہتاب عباسی عالمی شہرت یافتہ صحافی ہیں ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک افسوس ناک ہے۔کچھ عرصہ سے پاکستان میں آزادیء صحافت پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔صحافیوں کو کچھ عرصہ سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔مختلف بے بنیاد مقدمات بنا کر انھیں اور ان کی فیملیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔مہتاب عباسی کے گھر پر ریڈ کرنے والے تمام پولیس ملازمین کو معطل کیا جائے اور غیر جانبدارانہ تحقیق کی جائے۔اس واقعہ میں ملوث انتظامیہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔مہتاب عباسی ایک عزت دار انسان ہیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ انھوں نے آزادیء رائے اور صحافت کی سر بلندی کیلئے کام کیا ہے۔ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنا ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔اگر ان کے اس کیس میں ان سے معافی نہ مانگی گئی تو ملک گیر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ریاستی صحافتی تنظیمیں خاموش نہیں بیٹھیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,دسمبر,2023) — چکسواری پریس کلب (رجسٹرڈ) چکسواری کے انتخابات مکمل۔محمد اقبال خواجہ صدر،عابد حسین چودھری سیکرٹری جنرل منتخب۔ تمام عہدیداران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر یاسر ممتاز چودھری نے گزشتہ روز دو بجے سال 2024 ء کے لئے منتخب عہدیداران کا اعلان کیا۔مرکزی انجمن تاجراں چکسواری سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاسر ممتاز چودھری نے اپنے معاونین سابق صدر راجہ نثار احمد خان اور سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی کے ساتھ نو منتخب عہدیداران کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر یاسر ممتاز چودھری نے پریس فاؤنڈیشن کے جاریہ شیڈول کے مطابق سال 2024کیلئے نو منتخب عہدیداران صدر محمد اقبال خواجہ،سینئر نائب صدر نوید یونس چودھری،نائب صدر ڈاکتر عبدالخالق چودھری،نائب صد ر الطاف احمد چودھری،سیکرٹری جنرل عابد حسین چودھری،ڈپٹی سیکرٹری محمد اسحاق خواجہ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد تاج جالب،سیکرٹری نشر وا شاعت معظم علی چودھری سیکرٹری مالیات چودھری ثاقب ظفر کے ناموں کا اعلان کیا۔ انھوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران چکسواری پریس کلب کی بہتری،اتحاد و اتفاق اور چکسواری کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں گے۔چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل چودھری،سی یو جے ضلع میر پور راجہ نثار احمد خان اور دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,دسمبر,2023) — چیئرمین یونین کونسل پنیام حاجی بشیر پرواز چودھری نے چکسواری پریس کلب (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران صدر محمد اقبال خواجہ،سیکرٹری جنرل عابد حسین چودھری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چکسواری پریس کلب نے چکسواری کے صحافیوں نے چکسواری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ 1994سے قائم ہونے والا پریس کلب اب تناور درخت بن چکا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ چکسواری کے صحافیوں کی مثبت رپورٹنگ کو ہمیشہ عوام علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے سراہا ہے۔ کسی قسم کی منفی رپورٹ نہیں آئی۔ ہم نو منتخب ٹیم سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ چکسواری پریس کلب کی روایت کو برقرار رکھیں گے اور مسائل کے ساتھ ساتھ چکسواری پریس کلب کی یکجہتی اور انتقاف و اتحاد میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button