DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “PTI Candidates for National and Provincial Assembly Address should come in front of public – Raja Mujeeb Ullah Satti

پی ٹی آئی کے امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی عوام کے سامنے آہیں, راجہ مجیب اللہ ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2023)
پی ٹی آئی کے امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی عوام کے سامنے آہیں اور بتاہیں کہ ہم حلقہ این اے اکاون اور پی پی سیون سے امیدوار ہیں تاکہ پی ٹی آئی کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں کو بھی پتہ چلا کہ ہمارے کون کون امیدوار ہیں ٹکٹ ملنا نہ ملنا بعد کی بات ہے پہلے امیدوار تو سامنے آہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے مگر افسوس کہ ہمیں ابھی تک نہیں پتہ کہ ہمارے حلقے سے پی ٹی آئی کے کون کون سے امیدوار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں کا یہ مشترکہ مطالبہ ہے کہ قومی اور صوبائی سیٹ کے لیے پی ٹی آئی کا جو جو امیدوار ٹکٹ اپلائی کریں گے وہ فی الفور مشترکہ پریس کانفرنس کریں یا پرنٹ میڈیا کے ذریعے اعلان کریں تاکہ دیگر جماعتوں کی طرع پی ٹی آئی کے کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں کو بھی پتہ چلے کہ ان کی پارٹی کے فلاں فلاں امیدوار ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 November 2023)
PTI candidates for the National and Provincial Assembly should come in front of the people and tell them that we are candidates from NA51 and PP7 constituencies so that PTI activists, workers, voters, and supporters also know who are our candidates. Getting a ticket or not is a matter of later, first, the candidates should come forward. These views were expressed by the well-known political and social personality Raja Mujeebullah Satti, also known as Dr. Muna, in his statement, he said that the election is coming, but unfortunately, we do not know yet. Who are the candidates of PTI from our constituency? They should immediately hold a joint press conference or announce through the print media so that PTI activists, workers, voters and supporters of other parties also know that their party has such and such a candidate.

تحصیل کہوٹہ کے مسائل حل نہ ہوئے جسکی وجہ مخلص اور دیانتدار قیادت کا نہ ہونا ہے, راجہ خورشید احمد ستی

The problems of Tehsil Kahuta have not been solved because of the lack of sincere and honest leadership, Raja Khurshid Ahmad Satti

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2023)
سابق تحصیل صدر کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال گزرنے کے باوجود تحصیل کہوٹہ کے مسائل حل نہ ہوئے جسکی وجہ مخلص اور دیانتدار قیادت کا نہ ہونا ہے پی ٹی آئی آج بھی ایک مضبوط پارٹی ہے حلقہ این اے 51 اور پی پی سیون پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ تھا اور رہے گا پی ٹی آئی کو جسطرح دبانے کی کوشش کی اس سے زیادہ عوام میں مقبول ہوئی حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں میگا پراجیکٹس اور زائد ترقیاتی کام ہوئے صداقت عباسی کی عدم موجودگی کے بعد سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے غلام مرتضی ستی کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد من گھڑت ہیں شاہد خاقان عباسی کی ٹی وی چینلز پر کی جانے والی باتوں کی تردید کرتا ہوں ملک تب ہی ترقی کرے گا جب صاف شفاف الیکشن ہونگے نواز شریف سزا یافتہ ہیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی و سابق تحصیل صدر کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی نے ایک انٹرویو میں کیا انھوں نے کہا کہ سابقہ نمائندگان نے جان بوجھ کر اس علاقے کو پسماندہ رکھا تحصیل میں جرائم میں آئے روز اضافہ تشویش ناک ہے جبکہ تھانہ مین سفارشی اہلکاران افسران کے تبادلے ٹاوٹ مافیا کا راج اسکی بڑی وجہ ہے فلحال الیکشن کا ماحول نہیں پی ٹی آئی کو کھڈے لائن لگا کر الیکشن کروانا ممکن نہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button