DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police recovered all the stolen money, mobile phones and weapons used during the incident from dacoit Taimoor Shabbir.

کلر سیداں پولیس نے ڈاکو تیمور شبیر سے تمام مسروقہ رقم، موبائل فونز اور واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے پانچ روز قبل ڈڈیال آزاد کشمیر کے برطانیہ سے آئے مطلوب داؤد اور ہانگ کانگ سے آئے دو افراد سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے ڈاکو تیمور شبیر سے تمام مسروقہ رقم، موبائل فونز اور واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ملزم نے کلر دھانگلی روڈ پر دو افراد سے مجموعی طور پر چار لاکھ پانچ ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لئے تھے جسے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے تین ماہ قبل کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کا بھی انکشاف کیا ہے۔ادھر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی (کلرسیداں) اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24, November, 2023) –  The Kallar Syedan Police have apprehended the wanted criminal, Daoud, two men from Azad Kashmir five and Hong Kong were robbed at gunpoint led by the notorious dacoit Taimoor Shabbir. The police successfully recovered all stolen funds, mobile phones, and weapons used during the heist.

The accused had conducted a daring robbery on Dhuangali Road where he had forcibly taken away a total of 4 Lakh and 5 Lakh rupees and mobile phones from two individuals. ASP Shah Khaki of Punjab Highway Patrolling Police, upon arresting the culprit, handed him over to the regular police. During the interrogation, the suspect revealed his involvement in a similar robbery three months ago in the Skot area of Kallar Syedan with his other accomplices.

Meanwhile, SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar has praised the efforts of SHO Kallar Syedan Sabtain-ul-Hassanain and Punjab Highway Patrolling Police Shah Khaki and their entire team for their outstanding performance. He expressed determination to swiftly apprehend the other two accomplices of the suspect.

غیر قانونی تجاوزات کا باعث بننے والے موٹر سائیکلوں اور ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی

Action against motorcycles and carts causing illegal encroachment

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹریفک پولیس کلر سیداں کے ہمراہ غیر قانونی تجاوزات کا باعث بننے والے موٹر سائیکلوں اور ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد ریڑھی بانوں کے شناختی کارڈز قبضے میں لے لئے جبکہ کلر سیداں ٹریفک پولیس کے بیٹ انچارج عادل منیر نے روڈ کے اوپر رانگ سائیڈ پر کھڑے 12موٹر سائیکلوں پانچ گاڑی مالکان کو آن لائن چالان ٹکٹس جاری کر کے ان سے جرمانے کی مد میں رقم وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔

عبید الرحمان سکنہ ڈیرہ خالصہ کے قبضے سے تین بوتل شراب برآمد

Three bottles of liquor were recovered from the possession of Ubaid-ur-Rehman of Dera Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت عبید الرحمان سکنہ ڈیرہ خالصہ کے قبضے سے تین بوتل شراب برآمد کے بعد اول خان سکنہ بٹ کالونی کے قبضے سے 460گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

سابق رکن بلدیہ راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم گاؤں بٹاہڑی میں ہوئی

The Dua e Chelum of ex-municipal member Raja Tariq Mehmood’s mother was observed in village Batahari

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2023)—سابق رکن بلدیہ راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم گاؤں بٹاہڑی میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،ابرار بھٹی،کاشف حسین،راجہ طارق عظیم،راجہ اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button