مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2023) کہوٹہ شہر میں دودھ اور دہی کی دوکانیں بیماریوں کی آماجگاہ بن گئی شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش , تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دہی اور دودھ کی فروخت جاری ہے جس پر عوام کی طرف سے کہوٹہ انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو شکایت کے باوجود گندے برتنوں میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی کہوٹہ شہر کے رہائشی عمران اور ندیم انجم قریشی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے ایک دوکان سے دہی خریدا جو کہ ملاوٹ شدہ اور گندے برتنوں میں ہونے پر خراب نکلا اور ہم نے دوکاندار سے شکایت کی جس پر دوکاندار نے کہا کہ ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو باقاعدہ ماہانہ رشوت دیتے ہیں کسی محکمے کی جرات نہ ہے کہ وہ ہمارے خلاف کاروائی کرے عوام نے کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سی ای او محکمہ ہیلتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ سے اپیل کی ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور جن جن محکموں کے اہلکار ان دوکانداروں سے رشوت لے کر ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتے ان کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 November 2023) Milk and curd shops in Kahuta city have become hotbeds of diseases despite the complaints, the administration is silent, according to the details, adulterated curd and milk are being sold in Kahuta city despite complaints from the public to the Kahuta administration and the Punjab Food Authority are silent. Department of Health has appealed to Punjab Food Authority and DDHO Kahuta to take action against the shopkeepers selling adulterated milk and curd and the officials of the departments taking bribes from these shopkeepers should take action against them.
راجہ نعیم اور راجہ ندیم رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے
Wedding of Raja Naheem and Raja Nadeem clebrated with family and friends
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2023) راولپنڈی کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ نعیم اور راجہ ندیم رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے،دعوت ولیمہ کی تقریب میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، راجہ نعیم اور راجہ ندیم کی دعوت ولیمہ کی تقریب راولپنڈی کے مشہور شادی ہال (مہاراجہ شادی ہال) میں ہوہی ہیں، راجہ نعیم اور راجہ ندیم کی دعوت ولیمہ میں کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی جن میں لالہ ظفر خان سپاری راجہ شمریز جنجوعہ راجہ بنیامین جنجوعہ راجہ عمیر تصور جنجوعہ اور راجہ نعیم کے بڑے بھائی راجہ مبین اور چھوٹے بھائی راجہ زیشان موجود تھے اور تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب کی طرف سے راجہ نعیم کی ساری فیملی کو شادی کی بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ظفیر احمد جنجوعہ انتقال کر گئے۔
Zafeer Ahmed Janjua passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2023) موضع جیوڑہ تحصیل کہوٹہ کے رھائشی ماسڑ اشتیاق جنجوعہ کے والد گرامی محمد مشتاق جنجوعہ اور موضع بلڑیا والے صوبیدار احمد حسین جنجوعہ کے فرزند ظفیر احمد جنجوعہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ماسٹر اشتیاق جنجوعہ جوائنٹ سیکریٹری ابجد ویلفیئر سوسائٹی کے والد گرامی محمد مشتاق جنجوعہ کو موضع جیوڑہ اور صوبیدار احمد حسین جنجوعہ کے فرزند، راجہ ظہیر، راجہ توقیر کے بھائی اور راجہ تصور اسلم کے کزن ظفیر احمد جنجوعہ کو موضع بلڑیا تحصیل کہوٹہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات، اور علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن میں راجہ محمد تنویر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-56،میڈم شہناز بیگم امیدوار حلقہ NA-51 کے شوھر مشہور بزنس مین حاجی محمد امریز،راجہ عرفان (فانی) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-8،راجہ محمد بشیر جنجوعہ سنسز کمشنر، امجد حسین جنجوعہ سکریٹری یونین کونسل ھوتھلہ، ناصر علی جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کہوٹہ،مبشر جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کلرسیداں،عمر فاروق جنجوعہ جنڈی ھنیسر، راجہ محمد نصیر فیصل کالونی راولپنڈی، نقیب جنجوعہ بلڑیا، ابرار جنجوعہ میرا سنگال، ندیم جنجوعہ دوبیرن،راجہ آصف، راجہ عابد ور راجہ ساجد، راجہ ماجد، کالا سند ھنیسر،اظہر محمود جنجوعہ AEO کہوٹہ،،ایڈووکیٹ مظہر اقبال بھٹی، ایڈووکیٹ حمید قریشی، ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ، نوجوان صحافی کبیر جنجوعہ کہوٹہ اور ابجد ویلفیئر سوسائٹی ضلع راولپنڈی کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔