کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2023)—کلرسیداں سے راولپنڈی اور مضافات میں مسافر گاڑیوں کے کرائے مقررہ کرایوں سے تین گنا زائد وصول کیئے جا رہے ہیں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج انسپکٹر خاور عباس نہ صرف اس ساری صورتحال اور خرابیوں کے ذمہ دار ہیں بلکہ وہ ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کرکے ان کے سہولت کار کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ان کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی شلغم سے مٹی اتارنے کی حد تک محدود رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اب بھی پنڈی گھیپ سے راولپنڈی 85 کلومیٹر کا کرایہ 300 روپے ہے تو کلر سیداں سے راولپنڈی 49 کلومیٹر کا کرایہ بھی 300 روپے لیا جاتا یے نارہ کلرسیداں سے پچیس کلومیٹر سے بھی دور ہے وہاں سے بھی راولپنڈی کا کرایہ 300 روپے لیا جاتا ہے کلر سے پنڈی کا کرایہ راولپنڈی سے حضرو اور صوابی سے بھی زائد اس لیئے وصول کیا جاتا یے کہ یہاں پر کرایوں کا تعین سیکرٹری آر ٹی اے نہیں بلکہ مقامی ٹرانسپورٹر طے کرتے ہیں جنہوں نے دھانگلی روڈ پر کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ کا قیام پاکستان سے قبل کا بس اسٹاپ ختم کرکے مسافروں سے سرصوبہ شاہ کا کرایہ وصول کرنے کا دھندہ کیا جا رھا ہے سرصوبہ شاہ نام کی کوئی ریونیو اسٹیٹ ہی نہیں یہ گاڑیاں شاہ خاکی تک روٹ پورا کرنے کی بجائے سرصوبہ جا کر مسافر اتار دیتی ہیں نو نو کلومیٹر کا کرایہ بھی 90 روپے وصول کیا جاتا ہے کلر میں تعنیات ٹریفک وارڈن اپنی ذمہ داریوں سے دانستہ چشم پوشی اختیار کرکے ٹرانسپورٹروں کی سہولت کاری کرتے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور ان کا عملہ بھی ٹرانسپورٹروں سے خصوصی تعلقات کے باعث ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے جس کی وجہ ہے تمام روٹس پر من مانے کرائے وصول کیئے جا رہے ہیں اور سرکاری مشینری اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی یے شہریوں نے نگران وزیراعلی محسن نقوی سے اس ساری صورتحال کا نوٹس لینے سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی اور سٹی ٹریفک پولیس کے مقامی انچارج انسپکٹر خاور عباس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 22, November 2023)- Commuters traveling between Kallar Syedan and Rawalpindi, as well as the surrounding areas, are facing a threefold increase in fare prices. The Regional Transport Authority Secretary in Rawalpindi and the City Traffic Police of Kallar Syedan are being held responsible for not only the deteriorating situation but also for neglecting to take action against the transport mafia. Inspector Khawar Abbas, in charge of Kallar Syedan inspection, is under scrutiny for not only being accountable for the current state of affairs but also for failing to crack down on transport mafias, instead facilitating their operations.
The limited action taken against transporters involved in shady practices has allowed them to continue charging exorbitant fares. The rental rates from Kallar to Rawalpindi, a distance of 49 kilometers, are equivalent to those from Pindi Kheb to Rawalpindi covering 85 kilometers, both priced at 300 rupees. Even destinations farther than 20 kilometers from Kallar to Rawalpindi are charged at the same rate. This irregularity in fare determination is attributed not to the Regional Transport Authority but to local transporters who have established a business on Dhuangali Road by terminating at the bus stop of Choa Khalsa, the second-largest locality of Kallar, and collecting fares from passengers traveling to Sir Sooba Shah.
The residents have brought this situation to the attention of Chief Minister Mohsin Naqvi, urging him to take notice. They demand strict action against Secretary RTA Rawalpindi and the local inspector in charge of traffic police, Khawar Abbas.
بنچ اور بار دونوں کو مل کر انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک محمد مشتاق احمد اوجلہ
Both the bench and the bar have to play their respective roles to deliver justice. District and Sessions Judge Rawalpindi Malik Muhammad Mushtaq Ahmad Ojla
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2023)—ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک محمد مشتاق احمد اوجلہ نے کہا ہے کہ بنچ اور بار دونوں کو مل کر انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پر امن اور مستحکم معاشرے کا قیام صرف اور صرف انصاف کی بروقت فراہمی سے ہی ممکن ہے جس کیلئے تمام آئینی و قانونی اداروں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں جوڈیشری میں مستقل سیشن سب ڈویژن کے قیام کے سلسلے میں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں ملک محمد شفیق،سینئر سول جج راولپنڈی چوہدری شکیل احمد گورایا،سول ججز کلر سیداں ملک مختار اکبر،محمد عابد اعوان اور کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر آمین ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راجہ عابدحسین ایڈووکیٹ سمیت عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی ملک محمد مشتاق احمد اوجلہ نے کہا کہ مضبوط بار ہی مضبوط عدلیہ کی ضامن ہے،وکالت ایک مقدس پیشہ ہے جس کا براہ راست تعلق معاشرت اور انسانیت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارے منشور کا بنیادی نقطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں مستقل سیشن سب ڈویژن کا قیام کلر سیداں کے عوام کی خوش بختی ہے جس کیلئے اب انہیں اپنے مقدمات کی پیروی کیلئے راولپنڈی کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔تقریب سے صدر بار ایسوسی ایشن ملک طاہر آمین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے کلر سیداں میں مستقل سیشن سب ڈویژن کے قیام کی تکمیل پر معزز ججز صاحبان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر بار ایسوسی ایشن نے سیشن جج ملک محمد مشتاق احمد اوجلہ اور سینئر سول جج چوہدری شکیل احمد گورایا کو شیلڈز پیش کیں۔
امدہ انتخابات ماضی سے یکسر مختلف ہوں گے, انجینئر قمراسلام راجہ
The upcoming elections will be completely different from the past, Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر امیدوار حلقہ این اے 59 پی پی 10 انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ ہے کہ امدہ انتخابات ماضی سے یکسر مختلف ہوں گے یہ انقلاب کی نوید ثابت ہوں گے انہوں نے جٹھہ ہتھیال میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مجھے جیل میں ڈال کر الیکشن کرایا گیا تھا مگر اس بار میں عوام کے ساتھ ہر گلی محلے میں موجود ہوں اب حالات بدل چکے ہیں سوشل میڈیا کو دور ہے بند کمروں میں نہیں فیصلے اب کھیت کھلیانوں اور عوام میں ہوں گے اب عام آدمی کی آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایکول فیلڈ کا رونا رونے والے یہ تو بتائیں کہ 2018 میں ہونے والے انتخابات میں نوازشریف مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی ساری قیادت جیلوں میں تھی اس وقت تو انہیں ایکول فیلڈ یاد نہ ائی اج یہ ایکول فیلڈ کے نام پر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل نہیں کر سکتے یہ خود سولہ ماہ کی شہباز شریف کی حکومت کے بڑے اتحادی رہے۔
مشکل وقت میں پاکستانی قوم اور کارکنان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا, سابق سنیٹر حافظ حمد اللہ
I can never forget the love of Pakistani people and workers in difficult times, former Senator Hafiz Hamdullah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2023)—پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے مرکزی راہنماء سابق سنیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاھے کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم اور کارکنان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ملک بھرسے کارکنان اور پاکستانی قوم میرے لیے دعاؤں کا اہتمام کرتے رھے میں ان کا مشکور و ممنون ہوں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ اور مثالی پرامن اور فلاحی ریاست بنے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو آئی کلرسیداں کے امیرمولانا احسان اللہ چکیالوی اور جے یوآئی تحصیل لورہ ایبٹ آباد کے امیر مولانا جمشید عباسی سے گفتگو کے دوران کیا دونوں راہنماء گزشتہ دن ان سے ملاقات اور عیادت کے لیے بنی گالہ اسلام آباد میں انکی رہاہش گاہ پر گئے تھے۔