DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Haji Mohammad Saeed of Birmingham dies after being bitten by a deadly snake near Dhok Amb

گوجر خان: بیول کے قریب سانپ کے ڈسنے سے حاجی محمد سعید جاں بحق

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 ستمبر 2023) –بیول کے نواحی علاقہ ڈھوک حاجی صاحب دین نزد ڈھوک آم والی می ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سانپ کے ڈسنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیول کے علاقے ڈھوک حاجی صاحب دین کے قریب ڈھوک آم والی کے رہائشی نذر حسن کے بیٹے حاجی محمد سعید کو سانپ سانپ نے ڈس لیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقعہ ہوگی۔

سانپوں سے کھیلنے والے حاجی محمد سعید یہ حال ہی میں برطانیہ سے بیول کے قریب اپنے گاؤں ڈہوک امب آئے ہوئے تھے ذرائع کے مطابق یہ سانپوں سے ہرگز ڈرتے نہیں تھے بلکہ یہ سانپوں سے کھیلتے رہتے تھے اور ان کی سانپوں سے کھیلنے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہیں یہ گزشتہ روز سانپ سے زور ازمائی کرتے ہوئے اس کے ڈس لینے سے جاں بحق ہو گئے انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Gujar Khan (Pothwar.com, September 22, 2023) – A tragic incident occurred in the rural area of Bewal, near Dhok Haji Sahib Din, resulting in the untimely death of a man who was bitten by a snake. According to details, Haji Muhammad Saeed, the son of Nazar Hassan, a resident of Dhok Aam wali near Dhok Haji Sahib Deen in the Bewal region, succumbed to a snakebite.

Haji Mohammad Saeed, who played with snakes, died from the bite of a snake. He had recently come from Birmingham, UK to his village Dohok Amb. Many videos of him playing with snakes have also gone viral on social media. He died yesterday after being bitten by a snake and was buried in a local cemetery.

The news of this tragic incident has shocked the local community, and condolences are pouring in for the bereaved family.

بیول کے نواحی علاقہ سنگنی میں ڈکیتی کی واردات

Robbery incident in village Sangni

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 ستمبر 2023) –بیول کے نواحی علاقہ سنگنی میں ڈکیتی کی واردات میں 08 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر پورے گھر کا صفایا کردیا ، ڈکیتی کی بڑی واردات پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ عوامی و سماجی حلقے گوجر خان پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ,تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ سنگنی کے رہائشی محمد عدیل نے صحافیوں کو بتایا کہ رات 02:00 بجے کے قریب 08 مسلح ڈاکو ہمارے گھر داخل ہوئے ڈاکوؤں کے پاس کلاشنکوف اور پسٹل تھے انہوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور پورے گھر کی تلاشی لینے کے بعد 06 لاکھ کیش اور 09 تولے زیور لوٹ کر فرار ہوگئے علاقہ میں درجنوں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن گوجر خان پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہے بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوجر خان پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیں بصورت دیگر پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

 

راولپنڈی پولیس کی جانب سے تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک،

Anti-narcotics awareness walk by Rawalpindi Police in Gujar Khan area

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 ستمبر 2023) –ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، انجمن تاجران کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، واک کا مقصد شہریوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، انسداد منشیات کریک ڈاؤن میں اب تک 584 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 12 من چرس، تین کلو سے زائد ہیروئن، 1300 لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی گئی ہے،

Show More

Related Articles

Back to top button