DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: ‘Bankrupt’ Birmingham council leader apologises to city

دیوالیہ برمنگھم کونسل کے سربراہ نے عوام سے معافی مانگ لی

لندن: (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 20 ستمبر 2023) — دیوالیہ برمنگھم کونسل کے سربراہ نے عوام سے معافی مانگ لی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انھیں دیوالیہ ہونے کی پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔ کونسلر جون کاٹن نے بتایا کہ انھوں نے سپورٹ سے متعلق بات چیت کیلئے اسی ہفتے لیولنگ سے متعلق وزیر مائیکل گوو سے ملاقات کی تھی، جب دفعہ 114 کے تحت نوٹس جاری کر کے تمام اخراجات روک دیئے گئے تو وہ تعطیلات پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کی تمام سرگرمیوں نظر ثانی کی جائے گی اور اہم معاملات کا تحفظ کیا جائے گا۔ مڈلینڈز کی سیاست پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ہم برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے عوام سے معذرت کے اظہار کے ساتھ کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے عوام پر جو اثر پڑا، ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب ہم کونسل کی تمام سرگرمیوں پر نظر ثانی کریں گے تاکہ یہ اندازہ ہوسکے کہ ہم نے رقم کہاں خرچ کی اور ضروری خدمات جاری رکھنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اخراجات زندگی میں اضافے کی وجہ سے پریشان حال لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔ کونسلر کاٹن ایسے وقت، جب 114 جاری کی گئی، اپنی فیملی کے ساتھ تعطیلات پر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا اس سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا ہونا تھا اور معاملات پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت تھی۔ اس نوٹس کے معنی یہ ہیں کہ صرف انتہائی سروسز، جیسے کچرہ جمع کرنا، اسکول اور بالغوں کے سوشل کیئر کی سروسز جاری رکھی جاسکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ کابینہ کی ٹیم اور افسران مالیاتی بحالی کا منصوبہ تیار کرنے میں کامیاب جائیں گے۔ اس پلان پر 25 ستمبر کو اتھارٹی کے دفتر میں غور کیا جائے گا۔ سٹی کونسل کو درپیش مسائل میں 760 ملین پونڈ مساوی تنخواہوں کے دعوئوں کی رقم کی ادائیگی کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ کونسل نے غیر ضروری اخراجات روک دینے کا پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے، جولائی میں کونسل کو بجٹ میں 87 ملین پونڈ کمی کا سامنا تھا، اس پر اس نازک صورت حال میں اوراکل آئی ٹی سسٹم پر عملدرآمد کرنے کا بھی الزام ہے۔ کاٹن نے بتایا کہ انھوں نے مائیکل گوو سے ملاقات کی ہے اور اپنے محکمہ اور لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اتھارٹیز نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسے مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر قابو پانے کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔ مسٹر کاٹن نے بتایا کہ یہ صورت حال گزشتہ 10 سال سے اختیار کی گئی کفایت شعاری کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پورے ملک کی کونسلز وفاقی حکومت کی جانب سے لوکل اتھارٹی کو دیئے جانے والے فنڈز میں کٹوتی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔ کنزرویٹو رکن پارلیمان مارکوس جونز نے اس صورت حال کو نااہلی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا الزام کسی اور پر لگانا ناقابل یقین ہے جبکہ لیبر رکن پارلیمنٹ اسٹیو مک کابے نے کہا ہے کہ برمنگھم میں ایسی صورتحال پیدا ہونے پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف برمنگھم کا معاملہ نہیں بلکہ پورے ملک میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔

London: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 20, September 2023) —The leader of Birmingham City Council has apologized to the people of the city and insisted he had “no prior notice” of its “bankruptcy” crisis.

Councillor John Cotton said he had met with Levelling Up secretary Michael Gove this week to discuss support. The leader was on holiday in the US when the Section 114 notice was issued, halting all new spending. He confirmed “all council activity” was being reviewed but pledged to protect “the things that matter most”.

Speaking to Politics Midlands, he said: “It is clear we are facing a number of challenges in Birmingham so I would like to start by offering an apology on behalf of Birmingham City Council to the people of the city.

“I am apologizing for the impact we know this has on citizens.

“We are having to review all of our council activity, and look at where we make our spend but my priority is that we continue to focus on front-line service delivery, the things that matter most to the people of this city.”

He said he did not want to add to “the burdens of people in the city who have already been going through a cost of living crisis”.

Show More

Related Articles

Back to top button