DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Najoor Bhora Hayal, road constructed at a cost of 19 crore rupees, hit by corruption, use of poor material in the walls.

نجور بھورہ حیال 19 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی روڈ کرپشن کی نظر دیواروں میں ناقص مٹیریل کا استعمال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2023)
جنجور بھورہ حیال 19 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی روڈ کرپشن کی نظر دیواروں میں ناقص مٹیریل کا استعمال نالے پے پتھر ڈال پر باہر معمولی سیمنٹ لگا کر کروڑوں روپے ہڑپ لیے گئے تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے 9 کلو میٹر روف جسکے لیے بڑی مشکل سے 19 کروڑ روپے فنڈز منظور ہوئے تھے اس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پو رہی ہے وہاں نہ کوئی محکمے کا آدمی موجود ہوتا ہے نہ ٹھیکیداربس ایک منشی رکھا ہے جو کبھی کبھار چکر لگاتا ہے پوری سڑک کی دیوراوں میں گولا قسم کے چھوٹے چھوٹے پتھر ڈال کر فلنگ کر کے باہر تھوڑا سا سیمنٹ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی جاتی ہے ابھی تقریبا 2 کلو میٹر سڑک زیر تعمیر ہے عوام علاقہ نے کئی مرتبہ نشان دہی کی مگر ٹھیکدار اور منشی نے ایک نہ سنی اور کرپشن کا بازار گرم رکھا اسی طرح دوسرے کئی منصوبوں میں بھی ناقص میٹیریل کا استعمال جاری ہے عوام علاقہ نے نگراں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی اور انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کی شفاف انکوائری کر کے کروڑوں روپے خرد برد ہونے سے بچایا جائے ٹھیکیدار کی پیمنٹ روکی جائے اور شفاف انکوائری کی جائے

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 September 2023)
In view of the corruption of the road constructed at the cost of 19 million rupees in Najoor Bhora Hayal, the use of poor material in the walls, the use of stones on the drain, and the addition of minor cement outside, crores of rupees are wasted before the construction was completed. With the connivance of the contractor, the 9 km roof, for which 19 crores of funds were sanctioned with great difficulty, there is corruption of crores of rupees, there is no departmental person present, neither the contractor. The whole road is filled with small round stones and filled with a little cement and dust is thrown in the eyes of the people. Currently, about 2 kilometers of the road is under construction. The contractor and clerk did not listen to one another and kept the corruption market hot. Likewise, in many other projects, poor materials are being used. Crores of rupees should be saved from being misappropriated, the contractor’s payment should be stopped and a transparent inquiry should be conducted.

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور ملعقہ علاقوں میں ”بھادوں ” کی الوداعی بارش ندی نالوں میں شدید تغیانی

Water levels rise at local Nalah due to heavy rainfall

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2023)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور ملعقہ علاقوں میں ”بھادوں ” کی الوداعی بارش ندی نالوں میں شدید تغیانی جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم خوشگوار ہوگیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلا دار بارش کی وجہ سے ندی نالو ں میں شدید تغیانی آئی ہے کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار اور ان کے ملحقہ علاقوں دکھالی، نوگراں،پیکاں، لونہ سیداں، ساعی، کوٹ، بملوٹ، کلاہنہ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور کافی ٹوٹ گیا جبکہ شدید بارش کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریبی 3 بڑھے برساتی نالوں، (نالہ کلہمن،نالہ ساعی کوٹ اور نالہ بملوٹ میں) میں شدید تغیانی آئی جبکہ بارش کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔

عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرکے جینے کا حق چھین لیا ہے

The right to live has been taken away by imposing the punishment of inflation on the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2023)
جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبدالقیوم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرکے جینے کا حق چھین لیا ہے۔آئے روز کی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی مریض بناد یا ہے۔ مہنگی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ غریبوں کیلئے اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔مہنگی بجلی اور کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا عوامی مفاد کیلئے دے رہے ہیں۔ کارکنان اور ذمہ داران جماعت 21 تا 23 ستمبر کو گورنر ہاوس لاہور کے باہر ہونے والے احتجاجی دھرنا کو کامیاب بنانے کیلئے دستک مہم کے ذریعے شہریوں کو منظم کریں۔

چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی مرحوم اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام

Aisal aswab prayers for the late Chairman Master Muhammad Zahoor Abbasi and his late wife

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2023)
چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی مرحوم اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام، صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے خصوصی دعا کی جبکہ صاحبزادہ محمد ادریس ہاشمی و دیگر علما ء نے خطاب کیا، دعائے قل میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،حید ر خاقان عباسی،ڈپٹی کمشنر طاہر عباسی،عبد القدوس عباسی، چیئرمین ظفر بگہاروی،وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،چیئرمین راجہ شوکت، چیئرمین راجہ فیاض بیور، چیئرمین سجاد ستی،کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،چیئرمین کوکب جرال،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، کرنل مسعود احمد عباسی،عابد اقبال عباسی آبی،ماسٹر آفتاب عباسی،صوبیدار دفارس عباسی،جابر کیانی آف کلیال، انعام کیانی آف کلیال (پنجاب پولیس)سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں، وکلاء، صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button