DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Truck Brake Failure Causes Devastation: 4 Cars and 3 Motorcycles Destroyed and people 4 Injured”

سامان سے لدا ٹرک بریک فیل ہونے سے چار کیری ڈبوں،ایک کار اور تین موٹرسائیکلوں کو مکمل تباہ کردیا اور چار افراد زخمی بھی ہوئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،ستمبر,2023)—کلرسیداں میں تعنیات سٹی ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے سامان سے لدا ٹرک پابندی کے اوقات میں شہر میں داخل ہو گیا۔ ٹرک کی بریک فیل ہونے سے اس نے چار کیری ڈبوں،ایک کار اور تین موٹرسائیکلوں کو مکمل تباہ کردیا اور اس سے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سالہا سال سے کلرسیداں شہر میں صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود دوپہر کو ماربل ٹکڑی سے لدا ٹرک نمبری سواتC -1221 اندرون شہر تک پہنچ گیا۔مین چوک پر تعنیات ٹریفک اہلکار نے اسے روک کا ڈرائیور سے شناختی کارڈ وصول کر کے اسے نیچے کھلی جگہ پر ٹرک کھڑا کرنے کے مشورے کے ساتھ روانہ کردیا جس کے بعد ٹرک کی بریک فیل ہو گئی اور اس نے ایک کار کو ٹکر ماری جس کے بعد وہ تین موٹرسائیکلوں اورچار کیری ڈبوں کو تباہ کرنے کے بعد قریبی بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا جس سے بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ٹرک کی ٹکر سے چار افراد قدیر،شبیر،عثمان مسکین اور سلمان مسکین زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجس کے بعد متاثرہ گاڑیوں کے مالکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور کہا کہ وہ نقصان کی تلافی سے قبل ٹرک کو یہاں سے نہیں جانے دیں گے۔اس دوران گھنٹوں گاڑیوں کی آمدورفت کے علاوہ بجلی بھی بند رہی شہریوں نے پابندی کے اوقات کے باوجود ٹرک کے شہر میں داخلے کو سٹی ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی قرار دیتے ہوئے ضلعی افسران سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, September 13, 2023) – In a startling incident in Kallar Syedan main bazaar, a truck managed to enter the bazaar during the restricted hours imposed by the city’s heavy vehicle ban, leading to a catastrophic accident due to the negligence and irresponsibility of the traffic police. The truck, with the registration number Swat C-1221, caused extensive damage by colliding with four cars and three motorcycles, injuring four individuals in the process.

According to details, despite a long-standing ban on heavy vehicle entry into Kallar Syedan bazaar from 7 AM to 5 PM, the truck made its way into the city around midday. Traffic officers at the main intersection initially stopped the truck and requested the driver to provide identification documents. Afterward, they advised the driver to park the truck in an open area for further inspection. However, the truck’s brakes failed during this maneuver, causing it to collide with one car. Subsequently, it rammed into three motorcycles and four cars, and the impact was so severe that it even disrupted the nearby electricity supply.

As a result of the collision, four individuals, identified as Qadeer, Shabbir, Usman Maskeen, and Salman Maskeen, sustained injuries. They were promptly transported to the District Headquarters Hospital by Rescue 1122.

The driver, responsible for the accident, managed to flee the scene. Local authorities have launched a search operation to apprehend him. Meanwhile, the owners of the damaged vehicles have expressed their frustration and have begun protests, demanding compensation for their losses. They have vowed not to let the truck leave the area until their demands are met.

During this ordeal, not only did the entry and subsequent havoc caused by the truck disrupt the normal flow of traffic for hours, but it also resulted in a power outage in the vicinity. Residents have criticized the traffic police for their negligence and have called for an immediate investigation into the incident by district officials.

روات کلر روڈ کے ایک گودام سے 1428بوری چینی برآمد ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے گودام ڈی سیل کر دیا

“Owner Fined One Lakh Rupees After 1428 Sacks of Sugar Uncovered in Rawat-Kallar Road Warehouse, Goods Seized”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،ستمبر,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے گزشتہ روز روات کلر روڈ کے ایک گودام سے 1428بوری چینی برآمد ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے گودام ڈی سیل کر دیا۔انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے بتایا کہ عوام کو 150 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر شاہ باغ میں ایک جبکہ کلر سیداں میں دو عدد سیل پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

مقامی ڈیلر زاہد سٹور کو زائد المعیاد پرمٹ کے ہمراہ چینی رکھنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ

Local dealer Zahid Store fined Rs 50,000 for keeping sugar with expired permit

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،ستمبر,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے مقامی ڈیلر زاہد سٹور کو زائد المعیاد پرمٹ کے ہمراہ چینی رکھنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ پرمٹ 2021 سے ایکسپائر تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button