DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Stray Dogs have bitten cattle Worth Millions”

کہوٹہ شہر میں باولے کتوں نے لاکھوں روپے مالیت کے مال ویشوں کو کاٹ لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2023)
تحصیل مونسپل کمیٹی کہوٹہ اور محکمہ صحت کہوٹہ کا عملہ ”غفلت کی نیند“سو گیا۔کہوٹہ شہر میں باولے کتوں نے لاکھوں روپے مالیت کے مال ویشوں کو کاٹ لیا۔بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا، کہوٹہ شہر اور گردونواح میں باولے اور کرم زادہ کتوں کی بھرمار درجنوں افراد کو کاٹ لیا گیاکہوٹہ شہر کے اکثریتی علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مغرب کے بعد گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں آوارہ کتے پھرتے ہیں اور نمازیوں اور بچوں کو کاٹ یتے ہیں کئی مرتبہ محکمہ صحت کے افسران کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی عمل در آمد نہ ہو سکا اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہے کہوٹہ مین بازار کوٹلی روڈ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب باہر سے آکر لوگوں نے سوزوکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر سبزی فروٹ لگا رکھے ہیں اور سڑک کے دونوں اطراف پورا شہر تجاوزات بھرا ہے اسکے علاقہ سڑک کے دونوں گاڑیاں بھی کھڑی رہتی ہیں انہوں نے اڈے بنائے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے گھنٹو ں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے شہریوں عوام علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اسکے علاوہ باہر سے آنے والے پیشہ ور بھکیاریوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے تا کہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش آنے سے بچت ہو سکے۔

Khota, Pakistan (September 05, 2023) – The local municipal committee and health department in Kahuta are facing severe criticism and condemnation as the city grapples with a growing stray dog problem. Stray dogs have caused damage to cattle worth millions of rupees, leading to fear and frustration among the residents.

Children have stopped going to school, and in and around Kahuta City, a surge in stray and feral dog attacks on individuals has been reported. The problem has been exacerbated by the absence of streetlights in most parts of Kahuta, leading to packs of roaming dogs taking on a menacing presence in alleyways. These dogs have been known to attack worshippers and children, causing significant concern.

Despite repeated complaints to health authorities, no effective action has been taken so far. Furthermore, reports of trespassing and unauthorized occupation of public spaces have also emerged. In Kahuta Main Bazaar, Kotli Road, and near the THQ Hospital, vendors have set up stalls and carts for selling vegetables and fruits, causing traffic congestion and chaos.

The situation has become increasingly untenable, with vehicles parked on both sides of the road, leading to constant traffic jams. Residents have called on local authorities to address the issue by conducting an operation against stray dogs and taking action against vendors from outside the city.

The citizens are demanding immediate measures to curb the stray dog menace and address the issues caused by unauthorized vendors to ensure the safety and well-being of the community.

بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھر مار

Adding illegal taxes to electricity bills, is causing severe problems

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2023)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھر مار، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے بڑا ظلم ہے اشیاء خوردو نوش، ادویات اور اشیاء ضروریہ من مانے نرخوں پر فروخت ہورہی ہیں۔ کارخانیں اور صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری کا سیلاب آگیا ہے دیہاڑی دار مزدور، کسان،متوسط طبقہ کی آمدنی معمولی ہے جس سے مشکل سے گھر کا گزر بسر ہو رہا تھا۔ اب ٹوٹل آمدنی سے زائد آنے والے بلوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نگران وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو 13 ارب روپے کے مفت تقسیم کی جانے والی بجلی فوری بند کی جائے بجلی کی چوری پر قانون پاس کرکے فوری عملدرآمد کروانا چاہیے بجلی کے بلوں میں 30 فیصد ٹیکس اور 70 فیصد حکومتی نااہلی شامل ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

کلیال یوسی ہوتھلہ والے احتشام ظہور ستی اور رخسار ظہور ستی کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا

The mother of Ihtsham Zahoor Satti and Rukhsar Zahoor Satti passed away in Kalyal, UC Hothla

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2023)
کلیال یوسی ہوتھلہ والے احتشام ظہور ستی اور رخسار ظہور ستی کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا،دونوں بھائیوں نے اپنے والدہ کے ایصال ثواب کے لیے 1کنال زمین قبرستان اور مسجد کے لیے عطیہ کی،اہلیان علاقہ نے ان کے اس نیک جذبے کو سراہا،احتشام ظہور ستی اور رخسار ظہور ستی کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ ہوتھلہ کلیال کے مقام پر ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں سابق چیئرمین وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، راجہ مدد حسین،راجہ فرذوق ہوتھلہ،ممبر راجہ خالد محمود، ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، راجہ مدثر ہوتھلہ بن، جابر کیانی آف کلیال، سابق نائب ناظم عابد کیانی،انعام کیانی (پنجاب پولیس)،سیکرٹری محمد بشیر، بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button