کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین کی ہدایت پر پولیس نے فائرنگ کرکے 02خواتین سمیت 05افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد یوسف کو گرفتارکرلیا، ملزم محمد یوسف سے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے مشتاق،عدیل،ساجد،منیبہ اورنشیلہ کو زخمی کردیاتھا، کلرسیداں پولیس نے دوسری کا روائی کے دوران فائرنگ کرکے 02افرادکو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیضان کو بھی گرفتارکرلیا، ملزم فیضان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ارسلان اور عاقب کو زخمی کردیاتھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, August, 2023)- The action of Kallar Syedan police, on the instructions of SHO Sub-Inspector Sabtain Al-Husnain, The accused who opened fire and injured 05 people, including 2 women. Muhammad Yusuf was arrested, due to his previous grudge against the accused Muhammad Yusuf, he had injured Mushtaq, Adeel, Sajid, Muniba and Nashila by firing, the Kallar Syedan police also arrested the accused Faizan who was involved in the case of injuring 02 people by firing during the second incident. The accused Faizan had injured Arsalan and Aqib by firing on a transaction dispute, SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar said that the accused who attack the lives and property of citizens cannot escape from the grip of the law.
Police arrest accused of kidnapping a girl from Kallar Syedan
کلر سیداں سے لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اگست,2023)—اٹھارہ سالہ مطلقہ دوشیزہ رات گئے گھر سے غائب،باپ کا شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اور اپنے پارچات سمیت لاپتہ ہو گئی کلرسیداں پولیس نے والد انصر محمود سکنہ رجام کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شبیر عرف پیارا سکنہ نارووال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مغویہ (ن)کو بھی بازیاب کر لیامقامی حلقوں نے کلر پولیس کے بھرپور ایکشن پر ایس ایچ او سب انسپکٹرسبطین الحسنین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی طالبہ زینب بی بی نے میٹرک آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات میں 982 نمبر حاصل کر کے راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی،
Zainab Bibi, a student of Government Girls Secondary School, Kallar Syedan, secured second position in the Rawalpindi Education Board by securing 982 marks in the Matriculation Arts Group annual examinations
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اگست,2023)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی طالبہ زینب بی بی نے میٹرک آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات میں 982 نمبر حاصل کر کے راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی،راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں طالبہ کو دولاکھ روپے کا چیک،میڈل اور سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیا گیا۔سی ای او راولپنڈی یاسین خان بلوچ،پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیئرمین طاہر راجہ،جنرل سیکرٹری راجہ شاہد مبارک،سکول کونسل کے رکن حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،محمد اعجاز بٹ،حاجی ریاست حسین،احسان الحق قریشی،عابد حسین زاہدی،سردار صلاح الدین احمد،رضا وینس،حسن محمود بھٹی،سید عباس علی شاہ نے پرنسپل نجمہ ملک،کلاس ٹیچر رومانہ نذیر اور طالبہ زینب بی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انتخابات ائندہ برس نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے
Elections will be held next year after new constituencies are established
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اگست,2023)—پی ڈی ایم کے ترجمان سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قومی انتخابات ساٹھ روز میں ہوں گے نہ ہی 90 ایام میں ہوں گے انتخابات ائندہ برس نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے۔عمران خان کا باب ہمیشہ کے لیئے بند ھو چکا ائندہ انتخابات میں پی ٹی ائی امیدواروں کی فہرست میں نہیں ہو گی اگر ہوگی تو اس کے سربراہ عمران خان نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بعد نماز جمعہ ڈیرہ حیات علی چکیالہ میں جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ کی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،راجہ سعید احمد و دیگر بھی موجود تھے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 2018 میں میڈیا اسٹیبلشمنٹ سمیت سبھی ایک پیج پر تھے پھر بھی یہ پی ٹی آئی کو نہ جتوا سکے اب تو عمران خان کی ناکام حکومت کے بعد اس کا شیرازہ بکھر رھا ہے عمران خان کبھی بھی سیاست کے اہل نہیں رھا اسے ایک سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا گزشتہ ستر برسوں میں حکومتوں نے جتنا قرض لیا اس سے زائد قرض عمران خان نے لے کر ملک کا سنوارا کیا ہے یہ بھارہ کہو سمیت کوئی ایک پل تو بنا نہ سکے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے موٹرویز میٹرو بنائیں عمران خان کوئی ایک بھی فلاح کا کام نہ کرسکے۔عمران خان میں قیادت اور سیاست کی اہلیت ہی نہیں انہوں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش کی ناکام رہے حکومت کا خاتمہ ہوا تو یہ اپوزیشن لیڈر بننے کی بجائے اسمبلی سے ہی مستعفی ہو گئے یہ جسے پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے اسے پنجاب کا وزیراعلی کا بنایا شیخ رشید کو چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھے اسے اپنا وزیر بنایا پھر پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں تحلیل کیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومتیں ہاتھوں سے نکل گئیں آج یہ خود اٹک جیل جا پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ محض اتفاق نہیں تھا عمران خان کی منصوبہ بندی تھے وہ چاہتے تھے کہ کارکن فوجی املاک و تنصیبات پر حملہ آور ہوں گے تو فوج گولی چلائے گی دوتین سو لوگ ہلاک ہوں گے تو ملک میں مارشل لا نافذ ہو جائے گا مگر ان کی پلاننگ مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب ملکی سیاست میں واپس نہیں آ سکتے ائندہ انتخابات ساٹھ روز میں ہوں گے نہ ہی 90 ایام میں بلکہ انتخابات اب 2024 میں ہوں گے جس میں پی ٹی ائی نام کی کوئی جماعت نہیں ہوگی اگر ہوگی تو اس کی قیادت عمران خان نہیں کوئی اور کرے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ کوئی نیا نہیں یہ کیوں ہے اس کا حل کیا ہے یہ بھی سب کے علم میں ہے مگر نگران وزیراعظم بلوچستان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے ان کا کام گزشتہ حکومت کی امن و امان،معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ ساتھ منصفانہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت سبھی نے ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دی ہے جس کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مستقبل میں پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں قائم ہوں گی سندھ میں پیپلز پارٹی کے پی کے میں جے یو آئی پہلے نمبر پر اے این پی دوسرے اور مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہے گی بلوچستان میں مسلم لیگ ن یا باپ کی جماعتیں مشترکہ طور پر حکومت بنائیں گی۔انہوں نے کہا افغانستان 45 برس حالت جنگ میں رھا اس کی طالبان حکومت کو دنیا نے تسلیم کیا نہ اس کی مدد کی اس کے باوجود افغانستان آج معاشی طور پر ہم سے آگے ہے اس کا بجٹ بھی ہم سے بڑا ہے اس نے کسی کا ادھار بھی نہیں دینا وہاں امن و امان مشالی ہے بجلی پٹرول بھی ہم سے سستا ہے تو اس کی واحد وجہ وہاں پر کلمہ طیبہ کی برکت ہے اس کے حکمران ننگی زمین پر بیٹھ کر آلو کھا کر بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ہم بھی اس کلمے کی فیوض و برکات سمیٹ سکتے ہیں مگر اس کے لیئے ہماری نیتوں کی درستگی ضروری ہے ۔
ہم کسی دوسرے کے مقدسات کی بے حرمتی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی حمایت ہر گز نہیں کر سکتے
We cannot support the desecration of other people’s sanctuaries and damage to their property
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اگست,2023)—ترجمان پی ڈی ایم وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنماء سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جڑانوالہ واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات اسلام کی حقیقی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، ہمارے مذہب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، غیر مسلموں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی گنجائش نہیں،توہین مذہب کے نام پر اقلیتی برادری پر تشدد، املاک کو نقصان پہچانے کے اقدامات دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کا سبب ہیں جس کا کوئی بھی محب اسلام اور محب وطن تصور بھی نہیں کر سکتا انھوں نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ گرجاگھروں میں توڑ پھوڑ اقلیتی لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا دنیا کے نقشے میں یہ واحد ریاست ھے جو نظریہ اسلام کی بنیاد پر حاصل کی گئی برصغیر کی عوام کو انگریزسامراج سے آزاد کرانے میں علماء کرام نے قائدانہ کردار ادا کیا، انھوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت عظام دین اسلام کا معیار ھیں انکی توقیر اور عزت افزائی مسلمان کا شیوہ ھے انکی توھین وتنقیص کادروازہ بند کرنے کے لیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے ناموس صحابہ واہل بیت بل پاس کیاگیا ھے جس سے مذھبی منافرت اور فرقہ واریت کے دروازے بندہوں گے انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے واحد راستہ احکامات خداوندی اور فرمان رسالت جناب محمد مصطفی ص پر عمل پیرا ہونے میں ہے اسلام سائینسی علوم کا راستہ نہیں روکتا اپ ڈاکٹر بنیں انجینئر بنیں سائنسدان بنیں یا عالم دین بنیں اسلام تو ضابطہ حیات مہیا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ہمیں کمزور کرنے کے لیئے قرآن مجید کی بے حرمتی،علما کی توہین اور علما اکرام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے ہمیں اس سازش سے ہوشیار رہنا ہو گا انہوں نے کہا کہ مغرب اعتدال پسندی کا دعویدار ہے مگر وہاں کی عدالتیں سرکار کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مساجد کے باہر قرآن مجید کو نذر آتش کریں تو یہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہے اس سے مغرب کا چہرہ اسلام دشمنی میں بینقاب ہو جاتا ہے ہم کسی دوسرے کے مقدسات کی بے حرمتی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی حمایت ہر گز نہیں کر سکتے اسلام بھی ہمیں اس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا انہوں نے 1973 کے آئین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نے قوم کو دستور دیا جس کے تحت قران و سنت سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی اس کے لیئے پوری قوم آج بھی مفتی محمود احمد،مولانا شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابر کی ممنون ہے۔ اس موقع پر خطیب پوٹھوہار مولانا احسان اللہ چکیالوی نے حافظ حمد اللہ کی کلرسیداں آمد پر اور تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
جماعت اسلامی کلرسیداں کے زیر اہتمام مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کے خلاف جامعہ مسجد قرطبہ کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی
A Protest rally was held outside the Jamia Masjid in Cordoba against inflation and the recent huge increase in petrol prices
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اگست,2023)—جماعت اسلامی کلرسیداں کے زیر اہتمام مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کے خلاف جامعہ مسجد قرطبہ کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال، صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں عبدالودودعامر، الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست حاجی ابرار حسین و دیگر نے خطاب کیا۔عبدالودودعامر عامر نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے اس نظام سے بغاوت کا اعلان کرتی ہے آج نوجوان معاشی حالات سے تنگ آکر بیرون ملک جانے کی کوشش میں لقمہ اجل بن رہے ہیں دوسری جانب یہاں اس ظلم کے خلاف تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے مگر جماعت اسلامی میدان عمل میں بھرپور مزاحمت کر رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال نے کہا کہ ان حکومتوں نے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے کیئے کبھی قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر تو کبھی کسی دوسرے نعرے کے ذریعے فریب دیا گیا،راجہ تنویر احمد نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات سارے مسائل کی جڑ نااہل قیادت کا ہونا ہے جب تک ہم قیادت اور امانتیں اہل لوگوں کے سپرد نہیں کریں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ہم آج اہل قیادت کا انتخاب کرلیں تو ہمیں کسی آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہتی دریں اثنا مظاہرے میں محمد توقیر اعوان صدر الخدمت فاؤنڈیشن اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کلرسیداں قاری قاسم الحق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔