روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی بلاک کی رینوویشن مکمل کردی گئی ہے اور آئندہ ہفتے وہ مکمل فعال ہوجائے گا ۔ ہسپتال میں پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ کی شکایات کے نتیجے میں پرانے ٹھیکےدار کا ٹھیکہ ختم کر کے اس پر ایف آئی آر کرادی گئی ہے اور اب ہسپتال کا اپنا عملہ وہاں تعینات ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے سختی سے ہدایت کی کہ اوورچارجنگ کرنے والے کے خلاف ڈائریکٹ ایف آئی آر دی جائے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ نان فنکشنل اے سیز میں معمولی تکنیکی خرابیوں کو فوری ٹھیک کروایا جائے ۔ انہوں نے بلڈبنک کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ لوگوں میں خون عطیہ کرکے صدقہ جاریہ کرنے کے حوالے سے آگاہی عام کی جائے۔ انہوں نے ہسپتال کے چلڈرن وارڈ ، ڈینگی ، آئی وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام طبی آلات کو فعال رکھا جائے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 09, August 2023) – Commissioner Rawalpindi Division Liaquat Ali Chatta visited Benazir Bhutto Hospital and reviewed the medical facilities provided to the public, Deputy Commissioner Rawalpindi Dr. Hassan Waqar Cheema, Vice Chancellor Rawalpindi Medical University Professor Dr. Muhammad Umar, Medical Superintendent and other administrative officers were also with him. While giving a briefing on this occasion, the commissioner was told that the renovation of the emergency block has been completed and it will be fully functional next week. As a result of complaints of overcharging of parking fees at the hospital, the contract of the old contractor was terminated and an FIR was lodged against him, the hospital now has its own staff posted there. Commissioner Rawalpindi strictly directed that a direct FIR should be filed against the person doing overcharging. The commissioner directed that minor technical faults in non-functional ACs should be rectified immediately. He also visited the blood bank and said that people should be made aware of giving to charity by donating blood. He also visited the hospital’s children’s ward, dengue, eye ward, and operation theater and directed that all medical equipment be kept functional.
سواں سے راولپنڈی آتے مورگاہ موڑ کے پاس جہلم روڈ بیٹھ گئی
“Traffic Blocked at Jehlum Road Near Morga Morr on the Route from Swaan to Rawalpindi due to damage road “
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)— سواں سے راولپنڈی آتے مورگاہ موڑ کے پاس جہلم روڈ بیٹھ گئی۔ دو ہفتے قبل خراب ہونا شروع ہونیوالی سڑک اب دو لائنوں تک خراب ہو چکی ہے۔ یہاں پر اٹک ریفائنری میں اَن لوڈنگ کیلئے بڑے بڑے ٹینکرز مڑتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے حکام کو فوری مرمت کیلئے اقدامات کرنا چاہئیں ورنہ کسی بھی وقت کوئی سنگین جان لیوا حادثہ بھی ہو سکتاہے۔
روات پولیس کی کاروائی
Rawat Police Action
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—روات پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار،داؤپرلگی رقم 01 لاکھ 18 ہزار 690 روپے،03 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں سفیر، طاہر، مدثر اور غیرت خان شامل ہیں،ملزمان سے داؤپرلگی رقم 01 لاکھ 18 ہزار 690 روپے، 03 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لیئے۔