DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ghulam Shabbir, a brave and fearless employee of Punjab Police, a resident of Kahuta, was awarded a certificate of appreciation for his bravery.

کہوٹہ کے رہائشی پنجاب پولیس کے دلیر نڈر ملازم غلام شبیرکو بہادری کا مظاہرہ پرتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست2023)
کہوٹہ کے رہائشی پنجاب پولیس کے دلیر نڈر ملازم غلام شبیرکو بہادری کا مظاہرہ پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی طرف سے 50 ہزار روپے نقداور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا،پنجاب پولیس کے ملازم کہوٹہ کے رہائشی غلام شبیرجو تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی میں تعینات ہیں چند ماہ قبل تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ایک خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اطلاع ملنے پر غلام شبیر خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ تک نہ کی اور ٹاور پر چڑھ کر خاتون کو بحفاظت نیچے اتارا جس سے ایک قیمتی جان کو بچا لیا گیا وہاں پر موجود بڑی تعداد میں لوگوں نے اس بہادری کو سراہاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خصوصی طور پر اس بہادری کا مظاہرہ کرنے پر غلام شبیر خان کو لاہور بلا کر 50 ہزار روپے نقد اور دیگر انعامات سے نوازا ضلع راولپنڈی سے غلام شبیر واحد پولیس ملازم تھے جنہیں انعام سے نوازا گیا کہوٹہ کی عوام نے بھی اس اعزاز پر شبیر خان کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شبیر خان ان اعزازات کے مستحق تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5th August 2023)
Ghulam Shabbir, a brave and fearless employee of the Punjab Police, and a resident of Kahuta, was awarded 50 thousand rupees in cash and a certificate of appreciation by IG Punjab Dr Usman Anwar for his bravery. A woman was trying to commit suicide by climbing a mobile tower in the airport police station. On receiving the information, Ghulam Shabbir Khan showed bravery and did not even care about his life and climbed the tower and brought the woman down safely. A precious life was saved. A large number of people present there appreciated his bravery. IG Punjab Dr. Usman Anwar specially called Ghulam Shabbir Khan to Lahore for showing this bravery and gave 50 thousand rupees in cash and other rewards. Ghulam Shabbir from Nawaza District Rawalpindi was the only police officer who was awarded the award. The people of Kahuta also congratulated Shabbir Khan on this honor and said in a media talk that Shabbir Khan deserved these honors.

چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کی کمشنر / سیکرٹری لاہور پنجاب سابق ریذیڈینشل مجسٹریٹ کہوٹہ رائے منظور ناصر سے ملاقات

Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Trust Asif Rabbani Qureshi met Commissioner / Secretary Lahore Punjab Former Residential Magistrate Kahuta Rai Manzoor Nasir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست2023)
چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کی کمشنر / سیکرٹری لاہور پنجاب سابق ریذیڈینشل مجسٹریٹ کہوٹہ رائے منظور ناصر سے ملاقات اس موقع پر چئیرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق و ہومین رائٹس کمیٹی کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری یومین رائٹس کمیٹی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے ملاقات میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر لکھی گئی رائے منظور ناصر کی جانب سے کتاب پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر آصف ربانی قریشی، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، اور ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے کمشنر لاہور رائے منظور ناصر کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ پر لکھی تاریخی اور آسان الفاظ پر مبنی کتاب دیں کی شمع کو روشن کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور اس مشن میں بھرپور حصہ ڈالنے بہت جلد کہوٹہ میں سیرت النبی کانفرنس منعقد کرنے اس کتاب کو گھر گھر پہچانے کا اعادہ کیا اس موقع پر دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا کمشنر لاہور رائے منظور ناصر نے آصف ربانی قریشی کہ غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے سے خدمات پر انکو سراہا آصف ربانی قریشی نے انکو کہوٹہ کی دعوت دی جسکو قبول کیا بہت جلد کہوٹہ سیرت النبی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

کہوٹہ کے معروف صحافی وکالم نگارملک عامر داود کی والدہ محترمہ وفا ت پا گیں

The mother of Kahuta’s well-known journalist and columnist Malik Amir Dawood passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست2023)
کہوٹہ کے معروف صحافی وکالم نگارملک عامر داود کی والدہ محترمہ وفا ت پا گیں،مرحومہ کی نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کر نل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان،صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹر ڈ) معروف صحافی و کالم نگار راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،ناہب صدر راجہ شاہد اجمل،شاہد رشید، عابد ستی، چیئرمین بیت المال تحصیل کہوٹہ راجہ اظہر مامون،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شوکت مہان، راجہ احتشام۔ راجہ ارشد بھورا حیال،سابق ناظم راجہ الطاف، معروف ٹرانسپورٹر راجہ ندیم تاج، صدر کہوٹہ پریس کلب راجہ ساجد کی قیادت میں ممبران کہوٹہ پریس کلب،خطیب جامع مسجد الخلیل قاری صغیر احمد چشتی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ ان کی رہاہش گاہ جا کر ان سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button