سلاؤ۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام , محمد نصیر راجہ، 31 جولائی، 2023) – موہڑہ ہیراں، دوبیرن کلاں، کھنادہ اور چوآ خالصہ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ،کیپٹن محمد یونس کے بیٹے اور موہڑہ ہیراں کے ماسٹر گلفراز خان (مرحوم) کے بھتیجے ساجد یونس ٹیلفورڈ میں مقامی لیبر ٹاؤن کونسلر کے طور پر منتخب ہو گئے ہیں۔ساجدیونس پہلے ایک پولیس آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنی مقامی کمیونٹی میں ایک فعال رکن ہیں۔
ساجدیونس نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجز اور شکر گزارہوں اور اپنے حلقہ کے نمائندے کے فرائض کی انجام دہی کے لیے اس سے رہنمائی اور مدد چاہتا ہوں۔ میں اپنے والدین کی دعاؤں اور یہاں ٹیلفورڈ میں اپنے خاندان اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری مہم کی حمایت کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔ کھنادہ سے ماسٹر ظفر محمود اور حاجی مسعود زمان نے ساجدیونس کو کامیابی پر مبارکباد دی۔حاجی مظہر حسین اور حاجی جاوید احمد چوہدری الیاس، حاجی زرین آف تیالہ، چوہدری افضل کے ہمراہ ساجدیونس کو مبارکباد دینے کے لیے اکٹھے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا پوٹھوار خطہ اب برطانوی سیاست، پولیس فورس، فائر سروسز، ٹیچنگ اور دیگر پیشوں میںافرادی قوت مہیا کر رہا ہے۔ پوٹھوار کے خوبصورت خطے کی نمائندگی کرنے والی کمیونٹیز میں بہت زیادہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے۔
Slough. UK (Pothwar.com Mohammad Naseer Raja, July 31, 2023) –A pride moment and a great news for Mohra Heeran, Doberan Kalan, Khanada and Choha Khalsa, Sajid Younis, son of Captain Muhammad Younis and Nephew of Master Gulfraz khan ( late) of Mohra Heeran, has been duly elected as a local labour town councillor in Telford.
Cllr Younis has formerly served as a Police Officer and is an active member in his local community.
Cllr Younis said “ I am humbled and great full to almighty Allah and seek guidance and help from him to fulfill the duties of a representative of my constituents. I am also thankful to my parents for their prayers and my family here in Telford and friends who supported my campaign and motivated me.
Master Zafar Mehmood and Haji Masood Zaman from Khanada congratulated Cllr Younis on his success.
Haji Mazher Hussain and Haji Javed Ahmed got together to congratulate Cllr Younis, alongside Chaudhary Aliyas, Haji Zareen of Tiyala, and Chaudhary Afzal.
They said that “We are pleased that our Pothwar region is now producing people in British Politics, Police forces, Fire Services, Teaching, and other professions. There is so much hidden talent in the communities representing the beautiful Pothwar region.